اسلام آباد :
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طاقتور امریکہ 20 برس میں افغانستان کے اندر سے جنگ نہ جیت سکا تو پاکستان میں اڈوں سے یہ کیسے ممکن ہے؟۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکہ کو افغانستان کے خلاف اڈے دیے تو پاکستان پھر دہشت گردوں کا ہدف بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان عوام کے فیصلے سے بننے والی حکومت کی تائید کرے گا، پاکستان افغانستان میں کسی بھی دھڑے کی حمایت نہیں کرتا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایک دھڑے کی حمایت سے پاکستان نے غلطی کی جسے دہرایا نہیں جائے گا۔
عمران خان نے افغانستان میں سیاسی امن عمل کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔










