اردو
हिन्दी
جولائی 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

طالبان کے عروج کے درمیان بھارت اپنے 20 کروڑ مسلمانوں کو نظر انداز نہیں کرسکتا

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
طالبان کے عروج کے درمیان بھارت اپنے 20 کروڑ مسلمانوں کو نظر انداز نہیں کرسکتا
70
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

شیکھر گپتا

اس ہفتے تین بالکل ہی مختلف لیکن سنجیدہ آوازیں سامنے آئیں۔ جنہوں نے بھارت کے تقریباً 20 کروڑ مسلمانوں کی طرف توجہ مبذول کرائی اور ساتھ ہی بتایا کہ کیسے قومی سیاست میں ان کی موجودگی غیر معنی ہوگئی ہے ۔

ہم ان تینوں میں سپریم کورٹ آف انڈیا کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں ، کیونکہ ایک ادارہ کسی خاص فرد سے بالاتر ہے۔ چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمن اور جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس اے ایس بوپنا نے اس حقیقت پر برہمی کا اظہار کیا کہ میڈیا کا ایک طبقہ کچھ ایشوز پر اپنی کوریج کو اتنا زیادہ فرقہ وارانہ رنگ دیتا ہے کہ اس سے بھارت کا نام خراب ہو سکتاہے ۔ یہ ریماکس کورونا بحران کی پہلی لہر کے دوران تبلیغی جماعت کے حوالہ سے تھا۔ جب دہلی میں جمع ہوئے دنیا بھر کے تبلیغی جماعت کے پیروکار کو انفیکشن پھیلانے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔ ججوں نے ایک بہت ہی اہم بات کہی لیکن پورے وقار کے ساتھ ، یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ مسائل اس سے کہیں زیادہ بڑی ہے، کیونکہ بھارت کی بدنامی صرف اس بات سے ہی نہیں ہوئی ہے بلکہ وہ بہت کچھ کہےجانے اور کئے جانے سے بھی ہوئی ہے جو ہمارے مسلمانوں سے جڑا ہے۔

دوسرے تھے ادا کار نصیر الدین شاہ ، جنہوں نے طالبان کی جیت پر ’ کچھ ہندوستانی مسلمانوں‘ کی طرف سے جشن منائے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ طالبان کی واپسی پوری دنیا کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے اور کسی ہندوستانی مسلمان کی طرف سے اس کا جشن منایا جانا بھی کم خطرناک نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’ میں ایک ہندوستانی مسلمان ہوں‘ اورہر ہندوستانی مسلمان کو خود سے یہ سوال کرنا چاہئے کہ وہ اپنے اسلام میں بہتری اور جدت چاہتاہے یا پھر وہ صدیوں پرانی وہی۔ ’وحشی پن ‘ جو سفاکیت کی حمایت کرتا ہے ۔

انہوں نے مرزا غالب کے حوالہ سے کہاکہ ’اللہ کے ساتھ میرا بے حد بے تکلف ہے‘ ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کااسلام ہمیشہ سے الگ رہاہے۔ انہوں نے آواز اٹھائی، آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی اور دونوں فریقوں کوسامنے رکھا۔ کئی دوسرے مسلمانوں کی رائے میں وہ بے وجہ ہی دفاعی موڈ میں نظر آئے اور سدھار کی اپیل کرکے اسلام پر بغیر سوچے سمجھے رد عمل دینے والے تنقید کاروں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ ہندو رائٹ ونگ ممکنہ تمام لوگوں کی رائےرہی کہ ہندوستانی اسلام کو الگ کہہ کر انہوں نے خود فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے یہ کہ تمام اسلام یکساں ہیں۔‘

تیسری آواز جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کی تھی۔ جنہوں نے بار -بار مودی حکومت سے یہ جاننا چاہا کہ کیا اسے اب بھی لگتا ہے کہ طالبان دہشت گرد ہیں یا نہیں۔ ان کایہ اقدام سیاسی جستجو کےمطابق تھا۔ دوسرے الفاظ میں اس کا مطلب یہ جاننا تھا کہ آپ امید کرتے ہیں کہ بھارت کے مسلمان طالبان کو دہشت گرد قرار دے کر ان کی تنقید کریں گے اور ان کی مذمت کریں گے ، لیکن آپ جو ہندوؤں کی آواز ہے، انہیں اب کیا مانتے ہیں؟ظاہر ہے، سرکار یا بی جے پی میں سے کوئی بھی اس کا جواب نہیں دے سکتا۔

اگر وہ’ طالبان مطلب دہشت گردی‘کی پرانی لائن کو دوہراتے رہتے ہیں تو تمام متبادل کو بند کردیں گے اور افغانستان ، ٹینک، ہیلی کاپٹر اور رائفل تمام کچھ تحفہ کے طور پر پاکستان کو دے دیں گے اور دوسرا دنیا بھر میں بھارت الگ تھلگ پڑ جائے گا۔ طالبان ہر حال میں فاتح ہی ہے ۔ دنیا اسے قبول کررہی ہے ، صرف اس لئے نہیں کہ یہ آف پاک علاقہ کا صدیوں پرانا جاگیردارانہ اصول ہے ۔

عمر عبداللہ صرف بی جے پی کو ٹرول نہیں کر رہے ہیں، بلکہ ایک اہم نقطہ بھی اٹھا رہے ہیں،کیونکہ اترپردیش میں آئندہ انتخابات کے درمیان زمینی سطح پر سیاسی گفتگو میں اسلام کا مطلب- دہشت گرد – مطلب – آئی ایس آئی ایس – مطلب لشکر؍ جیش – طالبان کی لائن وسیع پیمانہ پر عام ہو رہی ہے ۔

ہم نے کالم کا آغاز سپریم کورٹ کا حوالہ دے کر کیا۔ چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمن نے حال ہی میں ایک نہایت دانشمندانہ نکتہ بھی پیش کیا کہ عدلیہ کو نہ صرف ہندوستان کے تنوع کے لیے اپنی آواز بلند کرنی چاہیے بلکہ اس کی نمائندگی بھی کرنی چاہیے۔ درحقیقت ، وہ چاہتے تھے کہ کالجیم ججوں کے انتخاب کے لیے اس کے انتخاب میں اس کی عکاسی کرے، لیکن کیا ہوا ، سپریم کورٹ کالجیم نے نو نئے ججوں کا نام دیا ، جن میں تین خواتین ، او بی سی اور دلت شامل ہیں، لیکن کوئی بھی مسلمان نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کے 33 ججوں میں صرف ایک مسلمان جج ہے۔

اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کس سیاسی زاویے میں ہیں ، صرف ایک منٹ کے لیے ایک عام محب وطن ہندوستانی کی طرح پورے منظر نامے کو دیکھیں۔ ہندوستان 20 کروڑ ہم وطنوں کو الگ تھلگ چھوڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔ تب بھی نہیں جب طالبان کا عروج نہ ہوا ہوتا اور انہیں عالمی قبولیت نہ مل رہی ہوتی۔

(بشکریہ : دی پرنٹ)

(یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN