اردو
हिन्दी
اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

آسام کی ویڈیو دیکھ کر عرب سوشل میڈیا میں غصہ،ہندوستانی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی مہم شروع

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
آسام کی ویڈیو دیکھ کر عرب سوشل میڈیا میں غصہ،ہندوستانی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی مہم شروع
1.1k
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی : (ایجنسی)

ہمیں گزشتہ کچھ برسوں میں کئی مرتبہ مصنوعات کے بائیکاٹ کے ٹرینڈ دیکھنے کو ملے ہیں۔ ایسی مہم عام طور پر کسی ملک کے متنازع اقدام یا کسی مخصوص واقعے کے باعث چلائی جاتی ہے اور اب انھیں بطور ہتھیار استعمال کیا جانے لگا ہے۔

حالیہ عرصے میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میخواں کے بیانات نے مسلمانوں کو ناراض کیا تھا جس کے بعد مسلمان ممالک خصوصاً عرب ممالک کی جانب سے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم چلائی گئی تھی۔ اس وقت فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی مہم نے سوشل میڈیا کے ذریعے مقبولیت حاصل کی تھی۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اسی طرح حالیہ عرصے میں امریکی ریاست ٹیکساس کی جانب سے اسقاطِ حمل مخالف قانون پاس کرنے پر ریاست پورٹ لینڈ نے اس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے پر غور کرنا شروع کیا تھا۔ اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ سے متعلق مہم بھی گاہے بگاہے چلائی جاتی رہی ہے۔

ایسی ہی ایک مہم اس وقت عرب دنیا میں سوشل میڈیا پر انڈیا کی مصنوعات کے حوالے سے بھی چلائی جا رہی ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ انڈیا کے صوبہ آسام میں ایک مسلمان شخص پر ہونے والے حملے کی ویڈیو اب دنیا بھر میں وائرل ہو چکی ہے۔

https://twitter.com/KhaledBeydoun/status/1441793685390127122?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1441793685390127122%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bbc.com%2Furdu%2Fregional-58717197

اس ویڈیو کے باعث سوشل میڈیا پر غم و غصہ پایا جاتا ہے اور خاص کر عرب ممالک میں انڈین مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے تاکہ انڈیا کو ‘مسلمانوں کا قتل بند کرنے پر مجبور کیا جائے۔

انڈیا میں سیاست دان اور انسانی حقوق کے کارکن حکومت پر اس تشدد میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے آئے ہیں اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے اس معاملے میں حکومتی اقدامات کو ’نازی‘ قرار دیا ہے۔

ایسے میں عرب ممالک میں ہیش ٹیگ ’انڈیا مسلمانوں کا قتل کرتا ہے‘ بھی ٹرینڈ کرتا رہا ہے جس میں انڈیا پر نسل کشی کا الزام لگایا گیا۔ ان ٹرینڈز میں بہت سے لوگوں نے بے گھر خاندانوں کے لیے اپنی حمایت اور حکام کی جانب سے ان کے ساتھ سلوک کی مذمت کا اظہار کیا۔

کتاب ’اسلاموفوبیا‘ کے مصنف اور محقق خالد بیڈون نے اسے ’ریاستی حمایت یافتہ اسلاموفوبیا‘ اور ’ہندو قومی تشدد‘ کے طور پر بیان کیا۔

آسام کی حکومت نے گزشتہ چند مہینوں سے کچی بستیوں کو خالی کرانے کی مہم چلا رکھی ہے۔ حکومت وہاں مقیم افراد کو ’درانداز‘ کہتی ہے۔ اس طرح کے لاکھوں بے زمین اور غریب لوگ آسام کے مختلف شہروں میں جگہ جگہ آباد ہیں۔ ایسی ہی ’غیر قانونی تجاوزات‘ کے خلاف حکومتی کارروائی کے دوران ضلع درانگ کے علاقے سیپا جھار میں گذشتہ ہفتے ہونے والے تصادم میں ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کی بےحرمتی کی ویڈیو منظر عام پر آئی اور پھر اس حوالے سے سوشل میڈیا پر شدید مذمت بھی کی گئی۔

بی بی سی ہندی کے مطابق جھونپڑیوں پر مشتمل اس بستی کے ہزاروں لوگوں نے زمین خالی کرانے کی اس مہم کے خلاف مزاحمت کی تھی اور اس موقع پر پولیس کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت صدام حسین اور شیخ فرید کے نام سے ہوئی ہے۔

اس تصادم کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاتھ میں کیمرا لیے ایک شخص ہلاک ہونے والے شخص کی لاش پر کود رہا ہے۔ بعد میں سامنے آنے والی اطلاعات سے معلوم ہوا کہ کودنے والا شخص ایک مقامی فوٹوگرافر ہے جس کی خدمات ضلعی انتظامیہ نے صورتحال کو ریکارڈ کرنے کے لیے حاصل کی تھیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ردِ عمل دیتے ہوئے تجزیہ نگار عبداللہ العمادی کا کہنا تھا کہ ’ہم فوجی اور سیاسی طریقوں سے تو کچھ نہیں کر سکتے لیکن ہمارے پاس بائیکاٹ کا ہتھیار موجود ہے۔ ایک طرف ہمارے بھائیوں کو ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے مارا جا رہا ہے اور ان کو واضح طور پر حکومتی معاونت دی جا رہی ہے۔ اور ہمیں یاد ہے کہ بائیکاٹ فرانس ٹرینڈ کی کتنی اہمیت تھی۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’مسلمان انڈیا کو فرانس کی طرح گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے۔ اس لیے یہ مہم جاری رکھیں۔‘

محمد الصغیر نے لکھا کہ ’بائیکاٹ کرنے کا آئیڈیا برائی کو روکنے کا سب سے نچلا درجہ ہے اور یہ ایسے افراد کے لیے اپنی آواز اٹھانے کا طریقہ ہے جن کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہوتا اور یہ یکجہتی کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہے۔‘ احمد قسیم نامی ایک صارف نے لکھا کہ عرب حکمران بہت کمزور ہیں، وہ انڈیا کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر سکتے، لیکن معاشی بائیکاٹ سے انڈیا کو تکلیف ہو گی اور ان کو بھی جو مسلمانوں کا قتل کرتے ہیں۔‘

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

RSS Deepfake Controversy

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
RSS Deepfake Controversy

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

اپریل 13, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026

حالیہ خبریں

Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN