کینیڈا میں اسلاموفوبیا کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، اسلامک انسٹی ٹیوٹ آف ٹورنٹو میں دو مشتبہ افراد نے زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی، جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسکاربورو ایریا میں واقع مسجد میں 24 سالہ مرد اور 22 سالہ خاتون نے زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی۔
دونوں مشتبہ افراد نے مسجد انتظامیہ کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔
واضح رہے کہ رواں ماہ ایک دہشت گرد نے مسلمان فزیو تھراپسٹ سلمان، ان کی والدہ، بیوی اور بیٹی کو ٹرک سے کچل دیا تھا۔ اس واقعے میں مقتول خاندان کا کمسن بیٹا زخمی ہوا تھا۔










