اردو
हिन्दी
جولائی 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

عمر گوتم کے بعد مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری یعنی بھارت بہو سنکھیک واد کی طرف تیزی سے جارہا ہے

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
عمر گوتم کے بعد مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری یعنی بھارت بہو سنکھیک واد کی طرف تیزی سے جارہا ہے
51
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: کلیم الحفیظ-نئی دہلی

جب ظلم اپنی انتہا کو پہنچتا ہے تو خدا کی طاقت کو للکارنے لگتا ہے نمرود،فرعون،ہامان ،شداد،ابولہب اور ابو جہل سے لے کر آج تک سب کا یہی حال رہا ہے ،اللہ کا نام لینے والوں اور اس کا پیغام عام کرنے والوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے والے دراصل خدا کے پیغام کی آفاقیت اور صداقت سے خوف کھاتے ہیں ۔لیکن انھیں یہ بھی جاننا چاہیے کہ خدا کا پیغام غالب ہوکر ہی رہا ہے اور ہرزمانے کے فرعون کو شکست کا منھ دیکھنا پڑا ہے،جیسا کہ ہم عدالتوں کے ذریعے دس، پندرہ سال جیل میں اذیتیں سہنے کے بعد باعزت رہا ہونے والوں کو دیکھ رہے ہیںیہاں تک سپریم کورٹ کواکشردھام کیس میں کہنا پڑا کہ بے گناہوں کو پولس کے ذریعے پریشان کیا جارہا ہے۔

خدا کا نام لینا انسان کا بنیادی حق ہے۔بی جے پی کے اقتدار کے بعد ہی یہ احساس ہوگیا تھا کہ بھارت میں مذہب سے متعلق شہریوں کے بنیادی حقوق غصب ہونے والے ہیں۔ تبدیلی مذہب قانون میں ترمیم و تنسیخ ہندتو ا کے علمبرداروں کے اس عزم کا اعلان تھا کہ اب بھارت میں انسانوں کو اپنی پسند کا مذہب قبول کرنے کی آزادی نہیں رہے گی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی والی ریاستوں میں مختلف عناوین کے تحت اسمبلیوں میں بل لائے گئے ،منظور ہوئے ،جہاں منظور نہ ہوسکے وہاں آرڈینینس لایا گیا ،اور مذہب کو بدلنے خاص طور پر اسلام اور عیسائیت کو قبول کرنے پر قدغن لگائے گئے۔

تبدیلی مذہب کی مخالفت کا یہ سلسلہ سنگھ کی بنیادی پالیسی کا حصہ ہے۔ جب وہ حکومت میں نہیں تھے تب بھی وہ اس کے خلاف تھے اور ’لوجہاد ‘کے نام پر ہنگامہ کیا کرتے تھے۔لیکن اُس وقت وہ قانون سازی نہیں کرسکتے تھے اب وہ قانون سازی بھی کررہے ہیں اور اس قانون کو ہر طرح سے نافذ بھی کررہے ہیں ۔کلیم صدیقی صاحب ہوں یا عمر گوتم ہوں یہ لوگ اسلام کی تبلیغ کرتے ہیں اس میں کسی کو کوئی شک نہیں ہے ۔یہ ان کا آئینی حق ہے ۔لیکن کسی کو زبردستی یا لالچ یا ڈرا دھمکا کر اسلام قبول کرانے کا الزام اس لیے غلط ہے کہ ان دونوں حضرات کو یہ اچھی طرح معلوم ہے کہ ایسا کرنے سے اللہ ناراض ہوجائے گا ۔یعنی جس خدا کا وہ کلمہ پڑھوائیں گے وہی نہیں چاہتا کہ کوئی لالچ یا خوف سے اس کا کلمہ پڑھے۔نہ ایسے اسلام قبول کرنے والوں کا کوئی فائدہ ہے نہ کرانے والوں کا بلکہ وہ خدا اور قانون دونوں کی نظر میں مجرم ہیں۔

سوال یہ ہے کہ آرایس ایس اور اس کی ہم نوا تنظیمیں ایسا کیوں کررہی ہیں ؟بعض لوگ اسے ایک انتخابی ہتھکنڈہ کہہ رہے ہیں ۔ان کے نزدیک کیوں کہ یوگی حکومت نے وکاس کا کوئی کام نہیں کیا ہے اور کسان آندولن کی وجہ سے اس کا ووٹ بینک کھسک رہا ہے اس لیے وہ ہندو ؤں کو پولرائز کرنے کے لیے ایسا کررہے ہیں ۔یہ بھی ایک وجہ ہوسکتی ہے مگر اس کی بنیادی وجہ سنگھ کی وہ پالیسی اور پروگرام ہے جس میں اس ملک کو ہندو راشٹر بنانے کا ہدف ہے ۔سنگھ کا ماننا ہے کہ یہ ملک ہندوئوں کا ہے ،یہاں مسلمان حملہ آور کے طور پر آئے تھے،انھوں نے یہاں کے باشندوں کو لالچ اور خوف سے مسلمان بنایا تھا اور راج کیا تھا۔اس کے بعد یہی عمل عیسائیوں نے کیا ۔اس لیے سنگھ چاہتا ہے کہ اب اس ملک کو ہندو راشٹر بننا چاہئے ۔مسلمانوں کے تعلق سے ان کا یہ بیان کوئی ڈھکا چھپا نہیں ہے ۔ابھی چند ماہ پہلے ہی سنگھ کے سرسنگھ چالک موہن بھاگوت نے کہا تھا کہ ہندوئوں اور مسلمانوں کا ڈی این اے ایک ہی ہے۔یہ بنیادی سبب ہے اسلام کے داعیوں کی گرفتاری کا۔سنگھ کے قیام اور اس کے جملہ پروگراموں کا مرکزی موضوع ہی یہ ہے کہ یہ ملک ہندو راشٹر ہے۔اسی کو وہ پراچین سبھیتا،رام راجیہ،راشٹر بھکتی، ہندتوا وغیرہ کئی ناموں سے پیش کرتے ہیں۔ان کا پورا تعلیمی نظام اسی کے ارد گرد گھومتا ہے۔اُن کا سارا لٹریچر اسی کا احاطہ کرتاہے ۔انھوں نے اس کام کے لیے سو سے زیادہ تنظیمیں بنائی ہیں ۔ہزاروںشاکھائیں اور لاکھوں کارسیوک ہیں جو دن رات یہی کام کررہے ہیں۔اسی مقصد کے لیے بابری مسجد گرائی گئی اور رام مندر بنایا گیا ،اسی کے لیے کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کیا گیا۔اسی کے پیش نظر دھرم پریورتن بل لائے گئے اور اسی ضمن میں خدا کانام لینے والوں کی گرفتاریاں ہیں۔پولرائزیشن تو ان تمام سرگرمیوں کا ضمنی فائدہ ہے۔

دوسرا سوال یہ ہے کہ آخر موجودہ حالات کا مقابلہ کس طرح کیا جائے؟مگر معاف کیجیے مقابلہ تو وہ قوم کرسکتی ہے جو مقابلہ کے لیے تیار ہو ۔ یہاں تو معاملہ یہ ہے کہ قوم کی اکثریت مد مقابل کے پروگرام اور منصوبوں سے ہی ناواقف ہے ،جو لوگ واقف ہیں ان میں سے زیادہ تر اسے چناوی ہتھ کنڈہ مان رہے ہیں۔جو لوگ حقیقت جانتے ہیں اوراہل علم ہیں وہ آپس میں ہی دست بہ گریباں ہیں ۔آپ 27ستمبر کے اردو اخبارت اٹھا کر دیکھیے امارت شریعہ بہار میں اقتدار کو لے کر کس طرح کا دنگل ہے کہ جنگ روکنے لیے پولس کو مداخلت کرنا پڑی،وہ ادارہ جو شریعت کی روشنی میں دوسروں کے مسائل حل کرنے کے لیے قائم ہوا تھا آج خود ہی اپنے امیر کا انتخاب نہیں کرسکتا اور یہ صرف امارت شریعہ کے لیے ہی خاص نہیں ہے قارئین ملک کی مؤ قر تنظیموں اور اداروں سے واقف ہیں کہ ان کے دو لخت ہونے کے پیچھے کیا عوامل کارفرما ہیں۔جب ملت کے رہبر اس حال کو پہنچ چکے ہوں تو عوام کا شمار کیا کریں۔پھر کس طرح ہم امید کریں کہ سنگھ کی پالیسیوں اور سازشوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔میں ان لوگوں میں سے نہیں ہوں جو یہ کہہ کر خود کو مطمئن کرلیتے ہیں کہ اللہ بڑا کارساز ہے وہ قادر مطلق ہے وہ سب ٹھیک کردے گا۔اللہ کی ان صفات پر کامل ایمان رکھتے ہوئے مجھے اللہ کی یہ سنت بھی معلوم ہے کہ

خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا

راقم نے مولانا عمر گوتم کی گرفتا ری پر بھی لکھا تھا کہ امت کا ردعمل مایوس کن ہے اور مشورہ دیا تھا کہ مسلم تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارموں مثلاً مسلم پرسنل لاء بورڈ،مسلم مجلس مشاورت،ملی کونسل وغیرہ کے تحت کوئی مشترکہ اور ٹھوس حکمت عملی اپنائی جائے۔قانون دانوں پر مشتمل ایک لیگل سیل ہو جو ایک طرف غیر آئینی گرفتاریوں پر اعلیٰ عدالت سے رجوع کرے اوردوسری طرف نرسنگھ آنندجیسے لوگوں کی گرفتاریوں کو یقینی بنائے جو سماج کے لیے ناسور ہیں ۔ٹی وی چینلوں پر ’’مذہب کا انتخاب انسان کا بنیادی حق ہے ‘‘ موضوع پر مباحثے ہوں،اس کام میں دیگر مذاہب کے علماء اور دانشوروں کو ساتھ لیا جائے۔وہ لوگ جنھوں نے اسلام قبول کیا ہے اور وہ بڑے عہدوں پر ہیں انھیں باہر لایا جائے ان کے ذریعے پریس کانفرنس کرائی جائے۔ہندو تنظیموں کی شدھی کرن تحریک اور گھر واپسی کے نام پرظلم و زیادتی کی کارگزاریاں اجاگر کی جائیں۔بھارتی آئین پر یقین رکھنے والی سیاسی لیڈر شپ کو متحد کیا جائے۔ان کے ذریعے آواز بلند کی جائے ۔مجھے نہیں معلوم کہ میری ان گزارشات کا کیا حشر ہوا ۔مگر میں اتنا جانتا ہوں کہ یہ سلسلہ دراز ہونے والا ہے ۔ابھی انفرادی طور پر دعوت کا کام کرنے والوں کو جیل میں ڈالا جارہا ہے اس کے بعد تنظیموں اور انجمنوں کا نمبر آسکتا ہے۔

میرے عزیزو!یہ وقت آپس میں لڑنے اور الزام لگانے کا نہیں ہے۔یہ وقت کسی کے مسلک اور طریقہ کار پر تنقید کرنے کا نہیں ہے بلکہ یہ وقت خود احتسابی کا وقت ہے ۔یہ طے کرنے کا وقت ہے کہ ہم اپنے زوال کو کس طرح روکیں؟اپنی صلاحیتوں سے کس طرح قوم اور ملک کو فائدہ پہنچائیں ؟جو تجاویز راقم نے پیش کی ہیں اہل دانش سے ان پر توجہ کرنے کی گزارش ہے۔قانون کا مقابلہ قانون سے ہی کیا جاسکتا ہے ۔علماء امت کی گرفتاریاں غیر قانونی ہیں مگر ان کی رہائی محض پریس ریلیز جاری کرکے نہیں ہوسکتی۔

رقیبوں نے رپٹ لکھوائی ہے جا جا کے تھانے میں
کہ اکبر نام لیتا ہے خدا کا اس زمانے میں

(یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN