اردو
हिन्दी
جون 27, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اصلی راشٹرواد کے نئے یوددھا،منیش کا اترپردیش میں رام راج کاوعدہ

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
اصلی راشٹرواد کے نئے یوددھا،منیش کا اترپردیش میں رام راج کاوعدہ
54
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ایودھیا : (ایجنسی)

ابھی تک تو بی جے پی ’رام راج‘ کی بات کرتی ہوئی نظر آ رہی تھی اور جب مرکز میں نریندر مودی کی قیادت میں حکومت تشکیل پائی تو اسے ’رام راج‘ کا آغاز بتایا گیا تھا، اور پھر جب اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں حکومت بنی تو کئی بار ’رام راج‘ قائم ہونے کی بات کہی گئی۔ لیکن اب دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے ایودھیا پہنچنے کے بعد ’کیجریوال حکومت‘ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف وہی ’رام راج‘ کے اصولوں پر عمل کر رہے ہیں، بقیہ لیڈران اس سے بہت دور ہیں۔

دراصل عآپ کے سرکردہ لیڈر اور دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے آج ایودھیا پہنچنے کے بعد کہا کہ ’’پورے ملک میں اروند کیجریوال ہی واحد ایسے وزیر اعلی ہیں جو رام راج کی ترغیب سے حکومت چلا رہے ہیں۔‘‘ اترپردیش میں انتخابی بگل پھونکنے کے لئے ایودھیا پہنچے سسودیا نے منگل کو سنت دھرم چاریہ سے آشیرواد لے کر ترنگا سنکلپ یاترا کا آغاز کیا۔ یاترا گلاب باڑی میدان سے ریڑھ گنج چوراہا، گدڑی بازار چوراہا، نیاوا، رکاب گنج، سول لائن ہوتے ہوئے گاندھی پارک پہنچی۔ 6 کلو میٹر کی دوری طے کرنے والی اس یاترا کی قیادت سسودیا، ریاستی انچارج اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ اور عآپ کے ریاستی صدر سبھاجیت سنگھ کر رہے ہیں۔ ہزاروں کارکنان سنکلپ یاترا میں ہیں۔ اس موقع پر انتظامیہ نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔

ترنگا سنکلپ یاترا نکالنے کے دوران انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ اترپردیش کے اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کسی سیاسی پارٹی سے اتحاد نہیں کرے گی اور سبھی اسمبلی کی سیٹوں پر انتخابی میدان میں اترے گی۔ انہوں نے کہا کہ ’’پورے ملک میں اروند کیجریوال ملک کے واحد ایسے وزیر اعلی ہیں جو بھگوان رام کی ترغیب لے کر حکومت چلا رہے ہیں۔ پوری دنیا میں رام راج کی بات ہوتی ہے لیکن رام کے نام پر بات کرنے والے آخر میں کیا کرتے ہیں، وہ سبھی لوگ جانتے ہیں۔ جو بھگوان رام سے ترغیب لے کر مثالی سماج کے اصولوں پر حکومت چلا رہے ہیں وہی دہلی کی حکومت ہے۔‘‘

भाई @msisodia जी के साथ हज़ारों साथियों संग अयोध्या की पावन धरती पर लहराया भारत की शान तिरंगा।

हिंदुस्तान ज़िंदाबाद। pic.twitter.com/Bn8DGuavN8

— Sanjay Singh AAP (@SanjayAzadSln) September 14, 2021

دہلی کے نائب وزیر اعلی نے کہا کہ ترنگا سنکلپ یاترا نکلانے کا مقصد یہ ہے کہ آزادی کے بعد 75ویں سال میں ترنگے کو دیکھ کر حکومت اچھی تعلیم، خاتون سیکورٹی اور روزگار کا نظم کریں۔ ایسی حکومت بنے یہ سنکلپ لے کر چلیں گے۔ اترپردیش کے عوام نے ساڑھے چار سال پہلے یوگی حکومت بنائی تھی۔ بی جے پی نے وعدہ کیا تھا کہ بدعنوانی سے آزادی دلائیں گے۔ غنڈہ راج سے آزادی ملے گی، نوجوانوں کو نوکری دیں گے لیکن یہ سب خواب ثابت ہوئے، یہ بھی کہا گیا تھا کہ کسانوں کی آمدنی دوگنی کردیں گے۔ ایسا نظم ونسق لائیں گے جو خواتین کا تحفظ کریں گے مگر بی جے پی حکومت نے کچھ نہیں کیا۔سسودیا نے کہا کہ ساڑھے چار سال بڑے بڑے وعدے کرنے والی بی جے پی نے سبھی شعبے میں ٹھگا ہے۔ ان کے اقتدار میں غنڈہ راج کو بڑھاوا ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت ہاتھرس میں ایک بچی سے درندگی کرنے والے کے خلاف نہیں کھڑی ہوئی، بلکہ غنڈوں کے ساتھ کھڑی رہی۔ ریاست میں عصمت دری کے واقعات میں کافی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Maharashtra TET Paper Leak
خبریں

مہاراشٹر ٹی ای ٹی امتحان پرچہ لیک ہونے کے بعد ملتوی، ساڑھے چار لاکھ امیدوار متاثر

27 جون
امریکہ ایران کشیدگی خبر
خبریں

آبنائے ہرمز میں حملے کے بعد امریکہ کی ایران پر فضائی کارروائی، تہران کا جوابی وار

27 جون
Kangana Ranaut comes in support of Siya Goyal Parent's.
خبریں

کیتن اگروال کیس: کنگنا رناوت سیا گوئل کے والدین کی حمایت میں سامنے آئیں

27 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
Maharashtra TET Paper Leak

مہاراشٹر ٹی ای ٹی امتحان پرچہ لیک ہونے کے بعد ملتوی، ساڑھے چار لاکھ امیدوار متاثر

امریکہ ایران کشیدگی خبر

آبنائے ہرمز میں حملے کے بعد امریکہ کی ایران پر فضائی کارروائی، تہران کا جوابی وار

Kangana Ranaut comes in support of Siya Goyal Parent's.

کیتن اگروال کیس: کنگنا رناوت سیا گوئل کے والدین کی حمایت میں سامنے آئیں

اڈانی کو راست سمن بھیجنے دیں، مودی حکومت 14 ماہ سے روک رہی ہے: عدالت سے امریکی کمیشن

اڈانی کو بڑا جھٹکا، امریکی عدالت نے مقدمہ فوری طور پر خارج کرنے سے انکار کیا

حالیہ خبریں

Maharashtra TET Paper Leak

مہاراشٹر ٹی ای ٹی امتحان پرچہ لیک ہونے کے بعد ملتوی، ساڑھے چار لاکھ امیدوار متاثر

جون 27, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

آبنائے ہرمز میں حملے کے بعد امریکہ کی ایران پر فضائی کارروائی، تہران کا جوابی وار

جون 27, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN