اردو
हिन्दी
جولائی 1, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

آسام : متاثرہ لوگوں سے جمعیۃ علماء ہند و جماعت اسلامی ہند کے مشترکہ وفد کی ملاقات

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
آسام : متاثرہ لوگوں سے جمعیۃ علماء ہند و جماعت اسلامی ہند کے مشترکہ وفد کی ملاقات
74
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(پریس ریلیز)

جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا محمود مدنی کی ہدایت پر ایک موقر وفد جس میں جماعت اسلامی کے مرکزی کارکنان بھی شامل ہیں ، ان دنوں آسام کے دورے پر ہے، آج مشترکہ وفد نے درانگ ضلع کے دھول پو ر بستی میں انخلا اور پولس ایکشن سے متاثر خاندانوں سے ملاقات کی ، بالخصو ص انسانیت سوز واقعے میں مرنے والے معین الحق 27سال( گولی مارنے کے بعد جس کے مردہ جسم پر پولس نے لاٹھیاں برسائی تھیں اور ایک شخص اس کے سینے پر کود رہا تھا) کے والدین ، بچے اور بیوہ سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے وقت ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک اٹھے ۔

اس موقع پر جمعیۃ علماء آسام کے صدر مولانا بدرالدین اجمل کے مشورہ سے جمعیۃ علماء آسام اور اجمل فائونڈیشن کی طرف سے متوفی کے اہل خانہ کو دو لاکھ رقم پیش کی گئی ، اسی طرح چودہ سالہ شیخ فرید کے والد ین کو بھی جمعیۃ علماء کی طرف سے دو لاکھ پیش کیا گیا ۔ اس کے علاوہ نو سو خاندانوں میں سے ہر ایک کو کھانے کی کٹ جس میں 25 کلو چاول ،دو کلو دال، دو کلو شکر ،دو کلو تیل ،دو کلو نمک ، دو کلو مسالہ اور بچوں کے لیے بسکٹ شامل ہیں دی گئی ۔دوسو ٹیوب ویل اور نوسو ٹینٹس بھی متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیے گئے ۔جماعت اسلامی ہند کی طرف سے وہاں میڈیکل کیمپ لگایا گیا ، جماعت اسلامی ہند کی طرف سے وفد میں جناب امین الحسن ، نائب صدر جماعت اسلامی ہند ، محمد شفیع مدنی ، سیکرٹری جماعت اسلامی ہندموجود تھے۔

یہ موقر وفد ٹریکٹر کے ذریعہ ہی متاثرہ علاقہ پہنچ سکا، ان کے ساتھ سامان دیکھ کر بے گھر خاندان مسرو ر ہوئے ،وہ ادھر ادھر بکھری ہوئی جگہوں پر بسے ہوئے ہیں، بہتوں کے پاس سر چھپانے کے لیے چھپر تک نہیںہے، جمعیۃ علماء کی طرف سے پیش کردہ ٹینٹ دیکھ کر ان کو راحت محسوس ہوئی ۔ وفد نے اس جگہ کو بھی دیکھا جہاں ان کو بسانے کی تیاری کی جارہی ہے ۔وفد نے مقتول معین الحق کے خاندان کا درد سنا ، وفد نے بتایا کہ اس سے قبل وہ وزیر اعلی آسام ، درانگ ایس پی وغیرہ سے مل چکے ہیں اور سرکارسے آپ کے لیے حق اور انصاف کا مطالبہ کر چکے ہیں ۔ ہم یہاں آپ کے پاس دکھ اور درد بانٹنے آئے ہیں اور جو ہم سے ممکن ہواہے وہ کررہے ہیں اور آیندہ بھی کریں گے ۔اس موقع پر مولانا حکیم الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی آپ کے حالات سے بہت دکھی ہیں اور انھوں نے وزیر داخلہ کو بھی خط لکھا ہے اور دعاء گو بھی ہیں ۔ماضی حضرت فدائے ملت مولانا اسعد نوراللہ مرقدہ صاحب سابق صدر جمعیۃ علماء ہند کا اس سرزمین سے گہرا تعلق تھا ، انھوں نے پوری زندگی آسام کے معاملے کو ایوان سے لے کر سڑک تک اٹھا یا، ان کے بعد سابق صدر مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری رحمۃ اللہ علیہ اور موجودہ صدر مولانا محمود مدنی کی قیادت میں آسام میں این آرسی کی لڑائی بھی بڑی جدو جہد سے لڑی گئی جو آج بھی سپریم کورٹ میں زیر بحث ہے ۔

جمعیۃ علما ء ہند ہرگز آپ لوگوں کو اس طرح بے سہارا نہیں چھوڑ سکتی ، اللہ تعالی بھی مظلوموں کی مدد کرتا ہے اور ان کی بھی جو مظلوموں کے لیے کھڑے ہوتے ہیں ، آج اس جنگل اور بیابان میں آپ لوگوں کو دیکھ کر ہمیں دکھ ہے ، ہمارے صدر مولانا محمود مدنی صاحب اور جمعیۃ علماء آسام کے صدر مولانا بدرالدین اجمل کی جد وجہد ان شاء اللہ رنگ لائے گی ، اس کے ساتھ ہی جماعت اسلامی ہند کے کارکنا ن و ذمہ داران بھی یہاں آئے ہیں ، دونوں جماعتوں کی فکر مندی ہی ہے کہ ہم دہلی سے چل کر اسی لیے آئے ہیں تا کہ آپ کا دکھ بانٹ سکیں۔متاثرین نے وفد کو بتایا کہ ہمیں بے گھر کردیا گیا ، ہم نے احتجاج کیا ، تو ہماری جان لے لی گئی ، ہم ایک جمہوری ملک میں رہتے ہیں ، پھر بھی ہمارے ساتھ ایسا کیوں رویہ اختیار کیا گیا ، ہمیں بس انصاف چاہیے اور اپنے بچوں کے لیے آشیانہ اور ایک محلہ، جس کا حق ہمیں دستوری اور آئینی طور سے حاصل ہے اور جو سرکار کی ذمہ داری بھی ہے ۔

آج درانگ جانے والے وفد میں مولانا حکیم الدین قاسمی جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء ہند،امین الحسن ، نائب صدر جماعت اسلامی ہند ، محمد شفیع مدنی ، سکریٹری جماعت اسلامی ہند ،حافظ بشیر احمد قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء آسام ،مولانا عبدالقادر قاسمی ایڈیشنل جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء آسام ،مو لانا محبوب حسن ایڈیشنل جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء آسام، ڈاکٹر حافظ رفیق الاسلام قاسمی ایم ایل اے اور سکریٹری جمعیۃ علماء آسام، الحاج امین الاسلام ایم ایل اے ، مجیب الرحمن ایم ایل اے ، مومن الرحمن آفس سکریٹری جمعیۃ علماء آسام، مولانا ہاشم نائب صدر جمعیۃ علماء کوکرا جھار اور جمعیۃ علماء درانگ کے کارکنان شامل تھے ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

رام مندر چندہ خردبرد کیس:
خبریں

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

01 جولائی
ٹرمپ ایران وارننگ
خبریں

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

01 جولائی
ہندوتوا صرف فرضی تاریخ کی فیکٹری،اویسی نے چندر گپت پر یوگی کے بیان کو چیلنج کیا
خبریں

"اگر ٹرسٹ میں مسلمان ہوتا تو…” اویسی کا یوگی حکومت پر طنز

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
رام مندر چندہ خردبرد کیس:

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

ٹرمپ ایران وارننگ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

ہندوتوا صرف فرضی تاریخ کی فیکٹری،اویسی نے چندر گپت پر یوگی کے بیان کو چیلنج کیا

"اگر ٹرسٹ میں مسلمان ہوتا تو…” اویسی کا یوگی حکومت پر طنز

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، صدر ٹرمپ کے صدارتی اختیارات میں نمایاں اضافہ

رام مندر چندہ خردبرد کیس:

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

جولائی 1, 2026
ٹرمپ ایران وارننگ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

جولائی 1, 2026
ہندوتوا صرف فرضی تاریخ کی فیکٹری،اویسی نے چندر گپت پر یوگی کے بیان کو چیلنج کیا

"اگر ٹرسٹ میں مسلمان ہوتا تو…” اویسی کا یوگی حکومت پر طنز

جون 30, 2026
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، صدر ٹرمپ کے صدارتی اختیارات میں نمایاں اضافہ

جون 30, 2026

حالیہ خبریں

رام مندر چندہ خردبرد کیس:

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

جولائی 1, 2026
ٹرمپ ایران وارننگ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

جولائی 1, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN