آسام میں ایک جامع مسجد کے امام اور مدرسہ کے استاذ مولانا عبد الباسط نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فجر کے وقت پورے گاؤں کو الرٹ کرنے کے لیے مسجد کے لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کیا، اور ڈوبتی ہوئی گاڑی میں پھنسے 7 لوگوں کی زندگی بچانے میں مدد کی۔
این ڈی ٹی وی Ndtv india کے مطابق گاڑی کنٹرول کھو بیٹھی تھی، قومی شاہراہ سے پھسل گئی اور آسام کے سری بھومی ضلع میں منگل کی اولین ساعتوں میں ایک تالاب میں جا گری۔ گاڑی کی تمام کھڑکیاں بند تھیں اور جب گاڑی ڈوبنے لگی تو زیادہ تر مسافر سو رہے تھے۔باہر سے زور دار ٹکرانے کی آواز سن کر، جامع مسجد کے امام اور میراباری مدرسہ کے استاد مولانا عبدالباسط نے فوری طور پر گاؤں والوں کو ہنگامی صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے مسجد کے لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کیا اور فوری مدد کی اپیل کی،” ایک مقامی رہائشی نے بتایا۔ چند ہی منٹوں میں، محلے والے موقع پر پہنچ گئے، ریسکیو آپریشن شروع کیا اور گاڑی میں سوار سات مسافروں کو نکال لیا۔








