اردو
हिन्दी
جولائی 1, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

آسام واقعہ ہندوستان جیسے جمہوری ملک کیلئے انتہائی خطرناک: عدالتی انکوائری کرائی جائے: مولانا ارشد مدنی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
آسام واقعہ ہندوستان جیسے جمہوری ملک کیلئے انتہائی خطرناک: عدالتی انکوائری کرائی جائے: مولانا ارشد مدنی
75
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :(پریس ریلیز)

صوبہ آسام کے ترانگ ضلع میں دھال پوربستی میں کل آٹھ سوگھروں کو پولس وانتظامیہ کے ذریعہ مسمارکئے جانے کے خلاف اپنی جمہوری حق کے مطابق پرامن احتجاج کررہے بے بس اور نہتے لوگوں کے خلاف ہونے والی پولس کارروائی کو انتہائی وحشیانہ قراردیتے ہوئے جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے کہا کہ یہ ظلم ایساہے جسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ ظلم وبربریت کا جو ننگاناچ وہاں ہوا ہے اس کے کئی ویڈیوسوشل میڈیا پر دیکھے جاسکتے ہیں یہ ظلم ہندوستان جیسے جمہوری ملک کے لئے انتہائی خطرناک ہے، افسوس اپنے ہی ملک میں اپنے جمہوری حق کا استعمال کرتے ہوئے پرامن احتجاج کو طاقت کے ذریعہ کچلنے کے لئے غیر قانونی اورتشددکا ایسا وحشیانہ طریقہ اختیارکرنا جسے دیکھ کر انسانیت شرمندہ ہوجائے،کسی بھی مہذہب سماج کے لئے قابل قبول نہیں ہے۔

مولانا مدنی نے یہ بھی کہا کہ یہ انسانی حقوق کے سنگین پامالی کا معاملہ ہے،اس لئے کہ اگر وہ لوگ سرکاری زمین پر آبادتھے تو قانونی طورپر پہلے نوٹس جاری کیا جانا چاہئے تھا،دوسرے وہ کوئی غیرملکی نہیں ہیں، اسی ملک کے شہری ہیں، اور پچاسوں سال سے آبادہیں، جن کو یقینا اس وقت وہاں کی گورنمنٹ نے اجازت دی تھی اور بسایا تھا، اس لئے اجاڑنے سے پہلے انہیں کوئی متبادل جگہ آبادہونے کے لئے فراہم کی جانی چاہئے تھی، مگر ایسا نہیں کیا گیا، ہمیں بتایا گیا ہے کہ آبادیوں کے اجاڑنے کے اس مہم میں دومسجدوں کو شہید کرنے کے ساتھ ساتھ ایک مدرسہ کو بھی ملبہ کا ڈھیربنادیا گیا ہے، وہاں کے لوگ خود کو اس طرح جبراًبے گھر کئے جانے کے خلاف جمہوری طریقہ سے احتجاج کررہے تھے، لیکن ریاستی سرکارکو غالبایہ جمہوری احتجاج راس نہیں آیا اور گولی چلوادی،جس میں میری معلومات کے مطابق دولوگوں کی موت ہوگئی اور بہت سے لوگ شدید زخمی ہیں۔

مولانا مدنی نے اخیر میں کہا کہ آج جمعیۃعلماء آسام کے نائب صدررقیب الحسن گورنر سے ملاقات کررہے ہیں، حکومت سے ہمارامطالبہ ہے کہ اس واقعہ کی اعلیٰ سطحی جوڈیشنل انکوائری کرائی جائے، اجاڑے گئے خاندانوں کی بازآبادکاری کا بندوبست کیا جائے، ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت انسانی حقوق کو اولیت دیتے ہوئے مظلوموں کوانصاف دے گی اورآئندہ ایسی حرکتیں نہیں ہوں گی۔واضح رہے جمعیۃعلماء آسام کے صدرمولانا مشتاق عنفرابتدائی ہی سے اس سلسلہ میں تگ دوکررہے ہیں اور جمعیۃعلماء آسام مصیبت کی اس گھڑی میں مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہندوتوا صرف فرضی تاریخ کی فیکٹری،اویسی نے چندر گپت پر یوگی کے بیان کو چیلنج کیا
خبریں

"اگر ٹرسٹ میں مسلمان ہوتا تو…” اویسی کا یوگی حکومت پر طنز

30 جون
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری
خبریں

امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، صدر ٹرمپ کے صدارتی اختیارات میں نمایاں اضافہ

30 جون
رام مندر معاملے میں نیا موڑ، چمپت رائے سے پوچھ گچھ کے بعد جانچ کا دائرہ بڑھ گیا
خبریں

رام مندر معاملے میں نیا موڑ، چمپت رائے سے پوچھ گچھ کے بعد جانچ کا دائرہ بڑھ گیا

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ہندوتوا صرف فرضی تاریخ کی فیکٹری،اویسی نے چندر گپت پر یوگی کے بیان کو چیلنج کیا

"اگر ٹرسٹ میں مسلمان ہوتا تو…” اویسی کا یوگی حکومت پر طنز

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، صدر ٹرمپ کے صدارتی اختیارات میں نمایاں اضافہ

رام مندر معاملے میں نیا موڑ، چمپت رائے سے پوچھ گچھ کے بعد جانچ کا دائرہ بڑھ گیا

رام مندر معاملے میں نیا موڑ، چمپت رائے سے پوچھ گچھ کے بعد جانچ کا دائرہ بڑھ گیا

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

ہندوتوا صرف فرضی تاریخ کی فیکٹری،اویسی نے چندر گپت پر یوگی کے بیان کو چیلنج کیا

"اگر ٹرسٹ میں مسلمان ہوتا تو…” اویسی کا یوگی حکومت پر طنز

جون 30, 2026

حالیہ خبریں

ہندوتوا صرف فرضی تاریخ کی فیکٹری،اویسی نے چندر گپت پر یوگی کے بیان کو چیلنج کیا

"اگر ٹرسٹ میں مسلمان ہوتا تو…” اویسی کا یوگی حکومت پر طنز

جون 30, 2026
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، صدر ٹرمپ کے صدارتی اختیارات میں نمایاں اضافہ

جون 30, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN