اردو
हिन्दी
مئی 25, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مسلم دوست کو پھنسانے کے لیے جیوتشی نے ممبئی میں دھماکوں کا میسیج بھیجا

9 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ ہیٹ کرا ئم
A A
0
مسلم دوست کو پھنسانے کے لیے جیوتشی نے ممبئی میں دھماکوں کا میسیج بھیجا
49
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی پولیس نے ایک نجومی کو بڑے دہشت گردانہ حملوں کی جھوٹی دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ نجومی نے یہ حرکت اپنے ایک مسلمان دوست کو پھنسانے کے لیے کی تھی لیکن ممبئی پولیس نے معاملے کی تہہ تک پہنچ کر 51 سالہ نجومی اشون کمار سپرا کو نوئیڈا سے گرفتار کر لیا۔


پولیس کے مطابق ممبئی پولیس کو جمعہ کی صبح ایک واٹس ایپ پیغام موصول ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ شہر کے کئی علاقوں میں بم نصب کیے گئے ہیں۔ یہ علاقے دادر، بائیکلہ، سیون اور کچھ دوسرے بھیڑ والے مقامات تھے، جہاں گنیش وسرجن کے دوران لاکھوں لوگ جمع ہوتے ہیں۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ کو جب گنیش وسرجن ہو گا تو ان جگہوں پر بم پھٹے جائیں گے۔اس پیغام میں دھمکی دی گئی تھی کہ شہر میں 34 "انسانی بم” نصب کیے گئے ہیں اور 14 پاکستانی دہشت گرد ہندوستان میں داخل ہو چکے ہیں۔ ممبئی پولیس نے کہا، "خود کو ‘لشکر جہادی’ کہنے والی تنظیم نے پیغام میں کہا ہے کہ 14 پاکستانی دہشت گرد ہندوستان میں داخل ہوئے ہیں۔دھمکی آمیز پیغام میں یہ بھی لکھا گیا تھا کہ دھماکے کے لیے 400 کلو گرام آر ڈی ایکس استعمال کیا جائے گا”۔پیغام میں کہا گیا ہے کہ یہ دھماکے "پورے شہر کو ہلا کر رکھ دیں گے” اور "ایک کروڑ لوگ ہلاک ہو سکتے ہیں۔” دھمکی کا وقت بھی کافی چونکا دینے والا تھا، کیونکہ یہ پیغام ممبئی میں گنیش وسرجن سے صرف ایک دن پہلے آیا تھا۔ جس کی وجہ سے جمعہ کو پورے شہر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا تھا اور سکیورٹی سخت کر دی گئی تھی۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس نمبر کا سراغ لگا لیا جس سے دھمکی بھیجا گیا تھا۔ پولیس نے جب چھان بین کی تو پتہ چلا کہ یہ پیغام نوئیڈا (اتر پردیش) سے آیا تھا۔ ممبئی پولیس نے نوئیڈا پولیس کے ساتھ مل کر فوری کارروائی کی اور مشتبہ اشون کی شناخت کرلی۔ اور اسے جمعہ کی شام نوئیڈا کے سیکٹر 79 سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اشون اصل میں بہار کا رہنے والا ہے لیکن پچھلے پانچ سالوں سے نوئیڈا میں رہ رہا تھا۔ وہ نجومی ہے۔ تاہم، وہ اپنے مستقبل کو پڑھنے میں ناکام رہا۔ پولیس نے اشون کا موبائل اور سم کارڈ ضبط کر لیا ہے اور اسے نوئیڈا سے ممبئی لایا جا رہا ہے۔


نجومی اشون نے اپنے دوست کو کیوں پھنسایا: اشون کے خلاف درج ایف آئی آر کے مطابق اس نے اپنے دوست فیروز کو پھنسانے کے لیے ممبئی ٹریفک پولیس کو یہ دھمکی آمیز پیغام بھیجا تھا۔ اشون نے بتایا کہ 2023 میں اشون کو فیروز کی شکایت پر پٹنہ کے پھلواری شریف میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اشون کو تین ماہ تک جیل میں رہنا پڑا۔ اس کا بدلہ لینے کے لیے اشون نے ممبئی پولیس کو واٹس ایپ پر دھمکی آمیز پیغام بھیجا اور پیغام میں فیروز کا نام استعمال کیا۔

ٹیگ: AstrologerblastsfriendmessageMumbaiMuslimtrap

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Muzaffarnagar House Jihad Controversy
ہیٹ کرا ئم

مظفر نگر: ہندوتوا گروپ نے مسلم فیملی کے گھر خریدنے کی مخالفت کی اس کو”ہاؤس جہاد‘‘ کا نام دیا

01 مارچ
Missing Persons Capital Alert
ہیٹ کرا ئم

راجدھانی یا لاپتہ گنج! صرف 36دنوں میں 2,884 افرادلاپتہ، آپ الرٹ رہیں

06 فروری
Delhi Riots Charge Sheet
ہیٹ کرا ئم

دہلی فساد 2020:چھ سال بعد سی بی آئی چارج شیٹ، مگر قتل کا الزام غائب

06 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
گراؤنڈ رپورٹ : کیا جہانگیر پوری میں جن کے گھر ٹوٹے وہ روہنگیا ہیں؟

گراؤنڈ رپورٹ : کیا جہانگیر پوری میں جن کے گھر ٹوٹے وہ روہنگیا ہیں؟

اپریل 28, 2022
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN