اردو
हिन्दी
جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دہشت گردوں کو ٹھوکنے کیلئے دیوبند میں قائم کیا جارہا ہے اے ٹی ایس سینٹر : یوگی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
دہشت گردوں کو ٹھوکنے کیلئے دیوبند میں قائم کیا جارہا ہے اے ٹی ایس سینٹر : یوگی
103
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دیوبند،(سمیر چودھری)

دیوبند میں انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس)کمانڈو ٹریننگ سینٹر کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپوزیشن پر نشانہ سادھا اور کہا کہ پہلے کی حکومتوں نے دہشت گردوں کو تحفظ دیا، ان کے مقدمے واپس لئے، انہیں اعزاز دیا لیکن ہماری حکومت دہشت گردوںکو ٹھوکنے کے لئے اے ٹی ایس سینٹر کا قیام کررہی ہے۔اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کے روز دیوبند میں اے ٹی ایس کمانڈو سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا، اس دوران انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کاخاتمہ کرنے کے لیے یہ سینٹر قائم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکیموں کا فائدہ سب کو ملنا چاہیے، لیکن تحفظ سے کھلواڑ کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ اے ٹی ایس کمانڈو سینٹر دیوبند اور سہارنپور کے لیے نہیں بلکہ پورے مغربی اتر پردیش کی سیکورٹی کے لیے قائم کیا جا رہا ہے جہاں 56 کمانڈوز ہر وقت تعینات رہیں گے۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ دوپہر پونے تین بجے دیوبند پہنچے، اس دوران انہوں نے مظفر نگر ہائی وے پر واقع جلسہ گاہ سے بٹن دباکر اے ٹی ایس کمانڈو سینٹر اور 150 کروڑ سے زیادہ کے دیگر پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، اس دوران یوگی نے رام مندر اور فسادات کو لے کر سماجوادی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ جس پیسہ کی پہلے بندر بانٹ ہوتی تھی آج وہی پیسہ ریاست کے ترقیاتی کاموں میں خرچ ہو رہا ہے۔ انہوں نے سہارنپور میں واقع میڈیکل کالج کا نام کانشی رام میڈیکل کالج سے شیخ الہند میڈیکل کالج کئے جانے پر بھی سماج وادی حکومت پر طنز کیا اور کہا کہ جو لوگ رام بھکتوں پر گولی چلاتے تھے آج وہ بھی رام مندر بنانے کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کی حکومتیں فسادیوں کو عزت دیتی تھیں، آج کی حکومت فسادیوں کے خلاف ایسی کارروائی کر رہی ہے کہ ان کی سات نسلیں بھی اس کی تلافی نہیں کر سکیں گی۔بیٹیوں کی حفاظت کے لیے خطرہ بننے والے جانتے ہیں کہ اب اگر انہوں نے بیٹیوںکو چھیڑنے یا ڈرانے کی کوشش کی تو اس کا خمیازہ بھی بھگتنا پڑے گا۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ہم سب کا وکاس کی پالیسی پر کام کر رہے ہیں، سب کو سرکاری اسکیموں کا فائدہ بلا تفریق ملنا چاہیے، لیکن ملک اور عوام کی حفاظت کے ساتھ کھلواڑ کو کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کیرانہ سے نقلی مکانی کرانے والے آج سبزی بیچ رہے ہیں۔ اکھلیش یادو کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ببوابھی آج رام مندر کی تعمیر کی بات کرتے ہیں اور ان کے خواب میں بھگوان کرشنا آرہے ہیں۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے اے ٹی ایس اور ایس ٹی ایف کی بھی خوب تعریف کی اور کہا کہہ ہمارے دور میں ریاست میں ایک بھی فساد نہیں ہوا۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے طلباء و طالبات کو ٹیبلیٹ اور اسمارٹ فون دیئے اور ان کی تعریف کی اور کہا کہ ریاستی حکومت ریاست کے ایک کروڑ نوجوانوں کو ٹیبلیٹ اور اسمارٹ فون فراہم کرنے کا کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اترپردیش کے نوجوانوں کو اسمارٹ نوجوان بنا رہی ہے۔سی ایم نے روایتی طور پر اپنی تقریر کا آغاز بھارت ماتا کی جئے اور جئے شری رام کے نعروں سے کیا اور اپنی تقریر کے دوران اکھلیش یادو سماج وادی پارٹی اور رام مندر، آستھا جیسے الفاظ پر زور دیا، ساتھ ہی آنے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کئی منصوبوں کاافتتاح کیا،اپنی تقریباً 22؍ منٹ کی تقریر میں انہوں نے ممتاز و معروف دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند کا کوئی ذکر نہیں کیا۔

خاص بات یہ ہے کہ دیوبند کو ضلع بنانے کی امید رکھنے والوں کو بھی وزیراعلیٰ نے مایوس کیا ہے۔وزیراعلیٰ کے دورے کے پیش نظر یہاں سکیوریٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور تمام شاہراہ پر فورس تعینات تھی، ڈرون کیمروں سمیت کئی اضلاع کے پولیس اہلکار اور اعلیٰ حکام، انٹیلی جنس اور تمام افسران بھی سکوریٹی نظام کو بہتر بنانے میں لگے ہوئے تھے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے
خبریں

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

10 جولائی
امریکا ایران معاہدہ
خبریں

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

08 جولائی
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ
خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

07 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026

حالیہ خبریں

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN