مسجد الحرام میں خطبے کے دوران منبر پر جانے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
خانہ کعبہ میں جمعے کے خطبے کے دوران مسلح شخص کی امام شیخ بندر بلیلہ پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زیرحراست شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔
حرمین شریفین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مشتبہ شخص کی ویڈیو جاری کی گئی ہے، ویڈیو میں ایک شخص کو تیزی سے منبر کی طرف جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سیکورٹی اہلکاروں نے منبر کی طرف جانے والے شخص کو حراست میں لیا۔ تاہم واقعے کے دوران امام نے خطبہ جاری رکھا۔










