رامپور: (آر کے بیورو)
رام پور سے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے رکن پارلیمان اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ پر دو پین کارڈ معاملے میں ایم پی ایم ایل اے عدالت نے آج فرد جرم عائد کی ہے۔
اعظم اور ان کے بیٹے عبداللہ کو آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ایم پی ایم ایل اے کورٹ جج الوک کمار دوبے کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
سپریم کورٹ نے اس معاملے میں آکاش سکسینہ کا بیان ریکارڈ ہونے کے بعد اعظم اور عبداللہ کی رہائی کا حکم دیا تھا۔








