اردو
हिन्दी
اگست 31, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مسجد کے مرمتی کام میں بجرنگ دل نے ڈالا رخنہ

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں, متفرقات
A A
0
مسجد کے مرمتی کام میں بجرنگ دل نے ڈالا رخنہ
92
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دیوبند:
بجرنگ دل کے کارکنان کی شکایت پر نانوتہ پولیس نے رام پور منیہاران علاقہ کے گاؤں سونا ارجن پور میں جاری مسجد کے مرمتی کام کو رکوادیا۔اس سلسلہ میں تحصیل رامپور کے جمعیۃ صدر مفتی عارف مظاہری اور مجلس منتظمہ کے رکن مولانا شمشیر قاسمی کی قیادت میں جمعیۃ علماء ہند کے ایک وفد نے گاؤں پہنچ کر حقیقت واقعہ کے بابت معلومات حاصل کی، گاؤںوالوں نے بتایاکہ مسجد کا ایک حصہ کافی بوسیدہ ہونے کے سبب اس کی مرمت کرائی جارہی تھی لیکن کچھ بجرنگ دل کارکنان رامپور منہیاران تحصیل پہنچے جہاں انہوں نے ایس ڈی ایم ، ایس این شرما کو بتایا کہ گاؤں سوناارجن پور میں بغیر کسی اجازت غیر قانونی طریقہ سے مسجد تعمیر کرائی جا رہی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی مسجد تعمیر کرانے کی کوشش ہو چکی ہے جس پر شکایت کی گئی تھی تو کام روک دیا گیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ اب پھر مسجد بنائی جا رہی ہے ۔ میمورنڈم پر تشار رانا ، بسنت وشال، رانا ،اودے رانا، راج بیر سنگھ وغیرہ کے دستخط بتائے جاتے ہیں۔ ایس ڈی ایم نے انہیں جانچ کرانے کا بھروسہ دیا ہے۔ بجرنگ دل کی شکایت پرمسجد کی مرمت بند کرائے جانے کی اطلاع پرجمعیۃ علماء ہند کے سرگرم کار کن مولانا شمشیر قاسمی چند کارکنان کے ساتھ چاند جامع مسجد پہنچے۔وہاں موجود مسجد کے ذمہ داران حافظ شفیع ،محمد اقبال ،محمد عابد ،حاجی اکبر ،محمد رئیس وغیرہ نے بتایا کہ گاؤں کے لوگ خصوصاً مسجد کے پاس رہنے والے ہندو بھائیوں کو مسجد کی مرمت اور توسیع کے کام پر کوئی اعتراض نہیں ہے ۔انہوں نے تحصیل دار کو لکھ کر بھی دیا ہے ،حا فظ شفیع نے بتایا کہ نانوتہ سے کچھ پولیس والے آئے تھے ۔انہوں نے جانچ ہونے تک کام بند کرادیا ہے۔ محمد اقبال نے بتایا کہ گاؤں کی اکثریت غیر مسلموں کی ہے ، مندر کئی ہیں ،مسجد ایک ہی ہے جو 70 سال پرانی ہے۔\انہوں نے بتایا کہ گاؤں میںتقریباً 50گھر مسلمانوں کے ہیں ،وہ مسجد میں پانچ وقت نماز اور جمعہ کی نماز ادا کرتے ہیں، ضرورت نہ ہونے کی وجہ سے مسجد میں لاؤڈ اسپیکر بھی نہیں لگایا گیا ہے۔گاؤں کے لوگوں کو مسجد کی مرمت پر کوئی اعتراض نہیں ہے ،مسجد کے قریب ٹھاکر برادری کے لوگ رہتے ہیں، دودھ کی ڈیری کرنے والے ڈاکٹر راکیش کا کہنا ہے کہ مسجد کی مرمت پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اور بھی کئی غیر مسلم حضرات ہیں جو یہ بات لکھ کر دینے کو تیار ہیں۔ مولانا شمشیر قاسمی نے بتایا کہ گاؤں سونا ارجن پور نانوتہ سے 6کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور یہاں کے رہنے والے آپسی بھائی چارہ کے ساتھ رہتے ہیں اور وہاں کی چاند جامع مسجد کا غیر مسلم حضرات کافی خیال رکھتے ہیں ۔وفد میںمفتی عارف مظاہری اور مولانا شمشیر قاسمی کے علاوہ حاجی اعظم ناظم،ماسٹر ارشد ماجری،محمد مبین ،مقیم احمد، حاجی سلیمان، عبد الرحمن اور عبد العظیم وغیرہ شامل تھے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
Damaged bus in Nepal after attack on Indian passengers

نیپال میں کتنے ہندو کتنے مسلمان ہیں؟

ستمبر 11, 2025

کیا ہے ترنگے کی تاریخ، منزل بمنزل سفر کے بارے میں سب کچھ جانیے

جنوری 26, 2025
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN