کے دفاعی نظام نے اسرائیلی طیارہ مارگرایا اور خاتون پائلٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی میزائلوں کے حملے میں اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹرز کے قریب آگ لگ گئی ہےایرانی میڈیا نے کہا کہ ایرانی دفاعی نظام نے حملہ آوار اسرائیلی طیارہ مار گرایا ہے، جس کی خاتون پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا ہے اس سے قبل یہ اطلاعات آئی تھیں کہ ایران نے اسرائیل پر 100 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا، تل ابیب کے ساتھ مقبوضہ یروشلم میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں
دوسری جانب ایران کے دفاعی نظام نے تہران کے جنوب میں اسرائیلی میزائلوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے مغربی صوبے البرز میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایرانی دفاعی نظام نے تہران کے جنوب میں اسرائیلی میزائلوں کو ناکام بنا دیا۔ادھر عراق میں تعینات امریکی فوج نے ایران کے 3 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہےعرب میڈیا کے مطابق 3 ڈرون مغربی عراق میں امریکی فوجی اڈے عین الاسد کے قریب مار گرائے گئےایران کے شمال مغربی صوبے ہمدان میں زوردار دھماکوں کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔تہران سے ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکے ایرانی فضائیہ کے نوجہ ایئر بیس کے قریب سنے گئے۔یرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ایرانی صوبہ ہمدان پر مزید 2 حملے کر کے ایرانی فضائیہ کے نوجہ ایئر بیس کو نشانہ بنایا ہے۔اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد ایرانی شہر مشہد، قُم میں مقاماتِ مقدسہ پر ہزاروں افراد جمع ہوگئے۔قُم میں واقع مسجد جُمکران پر سرخ پرچم لہرا دیا گیا جو کہ انتقام کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ایرانی میں عوام کی جانب سے صیہونی حکومت کے خلاف سخت انتقام کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال اسرائیل کی جانب سے حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران کے شہر تہران میں میزائل حملے سے نشانہ بنانے کے بعد ایران کی جانب سے قُم کی مسجد میں انتقام کی نشانی سرخ پرچم لہرایا گیا تھا