لکھنؤ:(ایجنسی)
بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے منگل کو ٹویٹ کر کے کہا کہ ملک کے لوگ شدید غربت، مہنگائی اور بے روزگاری کا سامنا کر رہے ہیں، ایسے میں 23 ہزار کروڑ روپے کے بینک گھوٹالے کی خبریں عوام کے غصے اور بے چینی کو بڑھانے والی ہیں۔ ایسے میں ضروری ہے کہ مرکزی حکومت عوام کے اس خدشے کو دور کرے کہ ان کی کمائی بینک میں محفوظ رہے گی۔
انہوں نے ٹویٹ کر کے کہا کہ شدید غربت، بے روزگاری، کمر توڑ مہنگائی وغیرہ سے دوچار لوگوں کے لیے روزی اور روزگار کی کوئی خوشخبری کے بجائے تقریباً 23 ہزار کروڑ روپے کے سب سے بڑےبینک گھوٹالے کی خبر بےچینی اور غم وغصہ بڑھانے والی ہے ۔ کیا ملک کبھی بینک گھوٹالے سے آزاد ہوگا؟
تازہ ترین بینک گھوٹالے میں اب تک کسی بھی گھپلے کی گرفتاری نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کے ذہنوں میں طرح طرح کے شکوک و شبہات پیدا ہورہے ہیں جو کہ ایک فطری ردعمل ہے۔ اس لیے مرکزی حکومت کو یہ عوامی خدشہ بھی دور کرنا چاہیے کہ بینکوں میں جمع لوگوں کی آمدنی واقعی محفوظ ہے اور رہے گی؟
اس معاملے پر کانگریس نے بی جے پی حکومت پر سوال اٹھائے ہیں، جس پر بی جے پی نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گھوٹالہ کانگریس کے دور میں ہوا ہے۔ ہم نے اسے ظاہر کیا۔










