نئی دہلی :
کانگریس کے رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ دگ وجے سنگھ نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی سے پوچھا اگر آپ کو یقین ہے کہ ای وی ایم ’ہول سیل فراڈ‘ ہے ، تو کیا آپ بیلٹ باکس کی واپس کے لیے ہماری مہم میں ہمارا ساتھ دیں گے؟ اس رہنما نے آج ٹویٹ کیا ، ’سبرامنیم سوامی جی ، کیا آپ کو ابھی بھی لگتا ہے کہ ’ای وی ایم ہول سیل‘ فراڈ ہے؟ اگر ہاں ، تو کیا آپ بیلٹ باکس کی واپسیکے لیے ہماری مہم میں ہمارا ساتھ دیں گے؟
در اصل سبرامنیم سوامی ایک ویڈیو میں یہ کہتے نظر آرہے ہیں کہ جب ملک میں بیلٹ سسٹم ہوا کرتا تھا تو ہمارے پاس تمام جماعتوں کے ووٹر ہوا کرتے تھے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ایک ہول سیل فراڈ ہے۔بتادیں کہ آسام بی جے پی ایم ایل اےکرشن ندو پال کی اہلیہ کے نام پر رجسٹرڈ گاڑی میں ای وی ایم کے پائے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے پریذائڈنگ آفیسر اور تین دیگر عہدیداروں کو معطل کردیا اور اسپیشل آبزرور سے رپورٹ مانگی ہے۔








