مظفر نگر :(ایجنسی)
یوپی کے کھتولی (مظفر نگر) میں بی جے پی کے ایک ایم ایل اے کو گاؤں والوں نے بھگا دیا۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
کھتولی سے بی جے پی ایم ایل اے وکرم سنگھ سینی بدھ کو میٹنگ کے لیے ایک گاؤں پہنچے تھے، لیکن وہاں اسے ناراض لوگوں کا سامنا کرنا پڑا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاؤں کے لوگ سینی کی گاڑی تک اس کا پیچھا کرتے ہیں اور جب تک سینی گاڑی میں نہیں بیٹھتے وہ چلاتے ہوئے نظر آرہےہیں۔ گاؤں والوں کو بی جے پی ایم ایل اے کے خلاف نعرے لگاتے سنا جا سکتا ہے۔کئی لوگوں کے ذریعہ ناراضگی کو متنازع زرعی قوانین سے جوڑا گیاہے جنہیں سرکار نےسال بھر کے کسان مخالف کےبعد منسوخ کردیاتھا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بی جے پی ایم ایل اے سینی ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ رہے ہیں۔ لیکن گاؤں والے انہیں علاقہ چھوڑنے پر مجبور کر رہے تھے۔
وکرم سینی اشتعال انگیز بیانات دینے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ 2019 میں، انہوں نے بھارت میں غیر محفوظ محسوس کرنے والوں کو ’’بم‘‘ مارنےکی دھمکی دی تھی۔ اس سے ایک سال پہلے انہوں نے کہا تھا :’’ ہمارے ملک کوہندوستان کہاجاتاہے، جس کا مطلب ہےہندوؤں کے لیے ایک راشٹر‘‘ انہوں نے گایوں کو مارنےوالوں کے اعضاء توڑنے ‘‘ کی بھی دھمکی دی ہے ۔
اتر پردیش میں 10 فروری سے سات مرحلوں میں ووٹنگ ہونی ہے۔ 10 مارچ کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ کچھ گاؤں میں گاؤں والوں نے بی جے پی کے ایم ایل اے، ایم پی اور وزراء کے آنے پر پابندیاں لگا دی ہیں۔ بی جے پی اسے کچھ عناصر کی شرارتی کارروائی قرار دیتی ہے۔











