اردو
हिन्दी
اکتوبر 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

رام مندر گھو ٹالے پر بی جے پی بیک فٹ پر

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
رام مندر کی زمین میں کروڑوں کا گول مال
49
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:
ایودھیا میں ایک طرف رام مندر تعمیر کا کام زور و شور سے چل رہا ہے، اور دوسری طرف مندر کے لیے زمین خریداری میں بڑے پیمانے پر گھوٹالہ کی بات سامنے آنے سے ایک ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ کانگریس اس تعلق سے بی جے پی پر حملہ آور ہے اور بھگوان رام کے ساتھ دھوکہ کرنے کا الزام عائد کر رہی ہے۔ کانگریس ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے ایک پریس بیان جاری کرکے صاف لفظوں میں کہہ دیا ہے کہ جو لوگ بھگوان کو دھوکہ دے رہے ہیں، وہ انسان کو کیسے چھوڑ سکتے ہیں۔ کانگریس نے بی جے پی پر عقائد کا سودا کرنے اور گناہ عظیم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

رندیپ سرجے والا نے بیان میں کہا ہے کہ بھگوان شری رام عقیدت کی علامت ہیں، لیکن بھگوان رام کے روحانی شہر ایودھیا میں رام مندر تعمیر کے لیے کروڑوں لوگوں سے جمع چندہ کا غلط استعمال اور دھوکہ دہی بہت بڑا گناہ اور ’اَدھرم‘ ہے جس میں بی جے پی لیڈران شامل ہیں۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھگوان رام نے والد کے وعدہ پر عمل کرتے ہوئے اپنی خوشی سے 14 سال جنگل میں گزار دیئے، لیکن بھگوان رام کے اس عمل سے بی جے پی والوں نے کچھ بھی سبق حاصل نہیں کیا۔ الٹا شری رام مندر تعمیر کے لیے جمع ہوئے چندہ کا غلط استعمال کیا اور مندر کی زمین خریدنے میں کروڑوں کا گھوٹالہ اب پوری طرح ظاہر ہے۔

کانگریس ترجمان رندیپ سرجے والا نے آگے کہا ہے کہ ملک کے کروڑوں لوگوں کی عقیدت کی علامت بھگوان شری رام کے مندر تعمیر کے لیے اس ٹرسٹ کی تشکیل سپریم کورٹ کے حکم سے کی گئی ہے۔ جب یہ گھوٹالہ سامنے ہے تو ہندوستانیوں کی جانب سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم مذکورہ بالا سوالوں کا ملک کو جواب دیں اور ملک کے چیف جسٹس و سپریم کورٹ پورے معاملے کا نوٹس لے کر عدالتی نگرانی میں اس پورے معاملے کی جانچ کروائیں۔

دوسری جانب دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی قائدین نے رام مندر کیلئے شری رام جنم بھومی ٹرسٹ کے ذریعہ 12080 مربع میٹر اراضی میں کروڑوں روپے مالیت کا گھوٹالہ کیا ہے۔سسودیا نے یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ شری رام جنم بھومی ٹرسٹ نے 18 مارچ 2021 کو12080 مربع میٹر زمین 18.5 روپے میں خریدی۔ ٹرسٹ نے یہ زمین روی موہن تیواری اور سلطان انصاری سے خریدی جس میں ٹرسٹ کے رکن انل مشرا اوراجودھیا کے میئر رشی کیش اپادھیائے گواہ بنے۔ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ مندر کے لئے مزید جگہ خریدی گئی تاکہ مندر مزید عالیشان بن سکے۔ اس کے لئے سب نے اپنا چندہ دیا چاہے وہ مزدور ہوں ، کسان ہوں یا تاجر۔ شری رام کے مندر کی تعمیر کے لئے سب نے اپنی بچت سے چندہ دیا ہے ، لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ اس زمین کی خریداری اور شری رام کے عقیدت مندوں اور ان کے اعتماد کو دھوکہ دیا گیا ہے۔

مسٹر سسودیا نے بتایاکہ شروع میں زمین سے متعلق دستاویزات دیکھنے کے بعد ایسا لگتا تھا کہ یہ جعلی ہوگا ، لیکن شری رام جنم بھومی ٹرسٹ کے لوگوں نے بے شرمی سے ایک بیان جاری کیا اور ایک متنازعہ دلیل دی کہ زمین مہنگی ہوگئی ہے۔ کیا کسی زمین کی قیمت 5 منٹ میں 2 کروڑ سے18.5 کروڑ روپے ہوسکتی ہے؟

رام مندر کی تعمیر کے لئے زمین خریدنے میں شری رام جنم بھومی ٹرسٹ کے خلاف گھوٹالہ کے الزام پر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے نے میڈیا میں پریس نوٹ جاری کرکے اپنا مؤقف رکھا۔ انہوں نے کہا کہ جو سیاسی لوگ اس معاملے میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں وہ گمراہ کن اور سیاسی طور پر متحرک ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا
خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

15 اکتوبر
CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت
خبریں

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

15 اکتوبر
عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم
خبریں

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

15 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

اکتوبر 14, 2026

حالیہ خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

اکتوبر 15, 2026
CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

اکتوبر 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN