اردو
हिन्दी
مئی 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بورڈ گیان واپی مسجد معاملے کو اپنے ہاتھ میں لے: ڈاکٹر قاسم رسول الیاس

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
بورڈ گیان واپی مسجد معاملے کو اپنے ہاتھ میں لے: ڈاکٹر قاسم رسول الیاس
138
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

قاسم سید
ممتاز مسلم رہنما اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کی عاملہ کے سینئر رکن ڈاکٹر قاسم رسول الیاس نے کہاکہ بورڈ کو چاہئے کہ وہ گیان واپی مسجد معاملے کو اپنے ہاتھ میں لے ۔ اسی کے ساتھ انہوں نے کہاکہ حالات کاتقاضہ ہے کہ بورڈ عاملہ کی میٹنگ جلد بلائی جائے۔ اس سلسلے میں صدر بورڈ مولانا سید رابع حسنی کو انہوں نے ایک خط بھی لکھا ہے۔
’روز نامہ خبریں ‘سے گفتگو کرتے ہوئے مسلمانوں کی بڑھتی تشویش کے حوالے سے انہوں نے زور دے کر کہاکہ مسلم قیادت نے گیان واپی مسجد کو لاوارث نہیں چھوڑا ہے۔ مقامی کمیٹی اور اترپردیش سنی سینٹرل وقف بورڈ فریق ہیں اور مقدمہ لڑرہے ہیں۔ مگر عدالت نے گیان واپی مسجد – کاشی وشوناتھ مندر معاملے میں محکمہ آثار قدیمہ کو پانچ رکنی ٹیم بنا کر کھدائی اور سروے کا جو حکم دیا ہے اس کانوٹس لیا جانا ضروری ہوگیا ہے۔
گیان واپی مسجد پر آخر خاموشی کیوں نظر آرہی ہے، اب تک کسی بھی جماعت نے اس بارے میں کچھ کیوں نہیں سوچا ؟ ڈاکٹر الیاس نے کہاکہ یہ تاثر غلط ہے۔ ہماری پوری نظر ہے ۔ ایک مقامی تنظیم اسےدیکھ رہی ہے جیسے بابری مسجد کا معاملہ دوسرے لوگ دیکھ رہے تھے۔بعد میں ہی بورڈ نے اپنے ہاتھ میں لیا تھا۔بہرحال ان کاکہنا ہےکہ عاملہ کی میٹنگ میں یہ معاملہ زیر بحث آئے گا۔ اسے ہرحال میں ہائی کورٹ میں چیلنج کرنا ہوگا۔ بورڈ کرے گا یا نہیں یہ عاملہ میں طے ہوگا۔
؁قاسم رسول الیاس نے کہاکہ اصولاً اورعملاً یہ کام مرکزی سرکار کو کرنا چاہئے۔ اس لئے کہ آئین کا تحفظ اس کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطع نظر اس کی جس زمین پر مسجد بنی ہے وہ جائز ہے یا ناجائز ، اس ایکٹ کی موجودگی میں مقدمہ درج ہونا ہی غیر آئینی ،غیر قانونی اور غیر ضروری ہے اور درج ہوبھی گیا تھا تو پہلے مرحلہ میں ہی خارج ہوجانا چاہئے تھا اب مقامی عدالت نے ایسا کیوں کیا یہ تو وہی بتا سکتی ہے۔ انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ اگر خاموشی اختیار کی گئی تو آگے کاراستہ کھل جائے گا کیونکہ ایسے عناصر کے پاس تین ہزار مساجد کی فہرست ہے۔
قاسم رسول نے کہاکہ میرے ذاتی رائےیہ ہے کہ ہندوؤں کے دھرم گروؤں سے بات کرنی چاہئے۔ یہ مسئلہ صرف مسلمانوں کی تاریخ کا ہی نہیں ہے، پھر تو جین اور بودھ مندروں کا بھی سوال اٹھے گا، جنہیں ماضی میں بڑی تعداد میں توڑا گیا ہے۔ یہ پنڈارا بکس ہے اور اگر کھل گیا تو کہاں جاکر روکے گا کہہ نہیں سکتے۔
واضح رہے کہ بنارس کی گیان واپی مسجد اور کاشی وشوناتھ مندر معاملے میں ضلع عدالت نے جب سے محکمہ آثار قدیمہ کو پانچ رکنی ٹیم بنا کر کھدائی کرنے اور سروے کاحکم دیا ہے۔ اقلیتی طبقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور اسے سارا معاملہ بابری مسجد مقدمے کی طرز پر جاتا ہوا نظر آرہا ہے۔ مزید یہ کہ اس پورے قضیہ میں مسلم جماعتوں اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کی خاموشی تشویش میں اضافہ کرنے والی ہے، گرچہ بورڈ کے کارگزار جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ تشویش میں مبتلا ہونے کی قطعی ضرورت نہیں، کیونکہ 1991 کے پلیس آف ورشپ ایکٹ کے تحت 1947 میں موجود ہرطرح کی مذہبی عبادت گاہوں کو آئینی تحفظ حاصل ہے۔
امید یہ کی جاتی ہے کہ جوکوتائی بابری مسجد معاملے میں ہوچکی ہے اسے دوہرا نہیں جائے گا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر
خبریں

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

22 اپریل
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے
خبریں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

21 اپریل
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ
خبریں

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

21 اپریل
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN