اردو
हिन्दी
جولائی 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

برطانوی سفارت کاروں کی طالبان حکومت سے پہلی بات چیت

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
برطانوی سفارت کاروں کی طالبان حکومت سے پہلی بات چیت
18
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کابل: (ایجنسی)

برطانوی سفارت کاروں اور طالبان کے درمیان پہلی ملاقات پانچ اکتوبر منگل کے روز کابل میں ہوئی۔ برطانوی دفتر خارجہ نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان کے لیے اس کے خصوصی سفیر سائمن گاس اور برطانوی سفارت خانے کے مارٹن لونگڈین نے طالبان رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔

بیان کے مطابق ملاقات کے دوران انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے افغانستان کو درکار امداد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ طالبان کی جانب سے ایک بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس ملاقات میں دوبارہ سفارتی تعلقات بحال کرنے سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔

یہ بات چیت انسانی بحران سے نمٹنے، سکیورٹی کی صورت حال اور دہشت گردی کے مسائل پر مرکوز تھی۔ برطانوی اور جو افغان شہری ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں ان کے لیے محفوظ راستہ فراہم کرنے کے ساتھ ہی خواتین کے حقوق پر بھی بات چیت میں توجہ مرکوز کی گئی۔

مارٹن لونگڈین نے اس حوالے سے اپنی ایک ٹویٹ میں ملاقات کی ایک تصویر پوسٹ کی اور کہا، ’’یہ ابتدائی ایام ہیں، اور حیرت انگیز طور پر، ہمارے درمیان نکتہ نظر کے حوالے سے بہت سے اختلافات ہیں۔ لیکن افغانستان اور (اس سے آگے) کے حوالے سے مستقبل میں اس طرح کے مشکل چیلنجز کا سامنا رہے گا۔‘‘

دوسری طرف طالبان حکومت میں وزارت خارجہ کے ایک ترجمان عبدالقہار بلخی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس ملاقات کے دوران طالبان گروپ نے’’تعمیری تعلقات‘‘ قائم کرنے کی کوشش پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا، ’’ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بارے میں تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔‘‘

عبدالقہار بلخی نے اپنی ایک ٹویٹ میں ملاقات سے متعلق تصاویر بھی پوسٹ کیں اور لکھا کہ اسلامی امارات افغانستان کے وزیر خارجہ عامر خان متقی نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے خصوصی نمائندے اور ان کے ساتھ آنے والے دیگر برطانوی مندوبین سے ملاقات کی ہے۔

افغانستان کو فی الوقت ایک شدید انسانی بحران کا سامنا ہے جسے ملک کی لڑکھڑاتی معیشت نے مزید تباہ کر دیا ہے۔ ماہ اگست میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے مغربی ممالک نے افغانستان کے اربوں ڈالر کے اثاثے منجمد کر دیے تھے جبکہ دوسری جانب اسے ملنے والی غیر ملکی امداد کی ادائیگی بھی روک دی گئی ہے۔

طالبان قیادت اپنے انہیں وسائل کو آزاد کرنے کی امید میں سفارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اپنی سطح پر کوششیں کر رہی ہے۔

ادھر مغربی ممالک اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ افغانستان کی نئی حکومت سے کس طرح نمٹا جائے اور کیا حکمت عملی اپنائی جائے۔ ان ممالک نے تعلقات استوار کرنے کے لیے بعض سخت شرائط کا تعین بھی کیا ہے جن کی تکمیل پر تعلقات کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ اس کے تحت نئی حکومت میں تمام فریقوں کی شامل کرنے، خواتین اور خاص طور پر اقلیتوں کے حقوق کا احترام کرنے جیسی شرائط شامل ہیں۔

برطانوی حکومت کی کوشش ہے کہ وہ طالبان کے ساتھ کسی سطح پر ایک ’’ورکنگ ریلیشن‘‘ قائم کر سکے تاکہ انسانی امداد کا راستہ ہموار رہے۔ تاہم یہ سب ایسے وقت ہو رہا ہے جب انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے طالبان پر اقلیتی طبقے ہزارہ سے تعلق رکھنے والے ایک درجن سے زائد افراد کو قتل کرنے کا الزم عائد کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جن افراد کو موت کی سزا دی گئی ہے اس میں سے گیارہ افراد کا تعلق افغان کی سکیورٹی فورسز سے تھا اور ان میں بیشتر افراد نے اپنے آپ کوطالبان کے حوالے کیا تھا۔ طالبان نے جب سے کابل کا اقتدار اپنے ہاتھ میں لیا ہے اس وقت سے ان پر ایسی بعض دیگر وارداتیں کرنے کا الزام بھی عائد کیا جا چکا ہے۔

ملک سے جو افغان شہری نکلنا چاہتے ہیں اس میں سے ایک بڑی تعداد ان افغان فوجیوں کی ہے جنہیں طالبان سے خطرہ لاحق ہے۔ گرچہ طالبان نے شروع میں عام معافی کا اعلان کیا تھا تاہم انہیں خوف ہے کہ طالبان انہیں بخشیں گے نہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN