اردو
हिन्दी
جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بجٹ 2022، ملک کی کمزور معیشت کو بحال کر نے والا ہو نہ کہ انتخابی مفادات کے تابع: ویلفیئر پارٹی آف انڈیا

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
بجٹ 2022، ملک کی کمزور معیشت کو بحال کر نے والا ہو نہ کہ انتخابی مفادات کے تابع: ویلفیئر پارٹی آف انڈیا
74
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(پریس ریلیز)

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے وزیر خزانہ سیتا رمن سے مطالبہ کیا کہ وہ 2022 کے لئے ایک امید افزاء اور خوش آئند بجٹ پیش کریں نہ کہ ایسا بجٹ جو کہ انتخابی مفادات کے تابع ہو۔ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے ملک کی کمزور معیشت پر تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ ان حالات میں مودی حکومت 2022-23 کے لئے ایک خوش آئند اور امید افزاء بجٹ پیش کرے ،جو ملک کی تباہ حال معیشت کو بحال کر سکے۔ تاہم اس اندیشہ کا بھی اظہار کیا کہ پانچ ریاستوں کے حالیہ انتخابات کے پیش نظر ووٹروں کو رجھانے کے لئے ایک پاپولسٹ بجٹ پیش کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں افراط زر پہلے ہی بڑھی ہو ئی ہے۔اگر حالیہ مالی سال میں گھاٹا بڑھتا ہے تو اس سے روپے کی در اور کم ہو جائے گی اور افراط زر میں مزید اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں انوسمنٹ ہو نا چاہیے اور اس میں لوگوں کے علاج و معالجہ پر اس طرح توجہ دی جائے کہ وہ نہ صرف سہل الحصول ہو بلکہ لوگوں کی پہنچ کے اندر بھی ہو۔انہوں نے کہا مرکزی بجٹ نہ صرف طویل المیعاد ارتقا بلکہ ترجیحی طور پر روزگار کے مواقع، انفرا اسٹرکچر کا ڈپولپمنٹ، نئی تکنالوجی کا استعمال اور فلاحی اسکیموں میں اضافہ پر مبنی ہو۔کرونا وبا کے دوران غیر منظم شعبہ سے وابستہ جن مزدوروں کو اپنا روزگار چھوڑ کر غیر یقینی صورت حال میں مہاجرت پر مجبور ہو نا پڑا تھا اور جنہوں نے ای شرم(E Sharm) پورٹل پر خود کو رجسٹر کر رکھا ہے، انھیں بجٹ میں فلاحی اسکیموں کے تحت مالی تعاون کیا جائے ۔

انہوں نے آگے کہا کہ وہ ان بہت سے ملازمین کو جنھیں کرونا کی اس وبا کے دوران گھر سے آن لائن کام کر نا پڑ ا نتیجتاً ان کی تنخواہوں میں کمی کر دی گئی۔انھیںموجودہ بجٹ میں انکم ٹیکس میں راحت دی جائے، اس طرح بہت زیادہ مالدار افراد سے اس وبا کے دوران اضافی ٹیکس لیا جائے۔ اسی طرح ان کی ٹیکس کی شرح میں بھی اضافہ کیا جائے۔ اسی طرح نچلے اور اوسط درجے کے کاروبار اور کمپنیوں کو ٹیکس میں چھوٹ دی جائے جس سے ان کا متاثر کاروباربحال ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی بجٹ میں غریب اور کمزور طبقہ پر خصوصی توجہ دی جائے، بزرگ افراد کی پنشن میں اضافہ کیا جائے، بیوائوں اور معذوروں کا خاص خیال رکھا جائے۔60 سال سے زائد عمر والے افراد کے ریل سفر کو مفت کیا جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ چھوٹے کسانوں کو قرضوں میں معافی دی جائے۔ تمام فصلوں کو ایم ایس پی(MSP) کے دائرے میں لایا جائے، بجلی مفت دی جائے۔ تینوں زرعی قوانین کی واپسی کے بعد اب ضرورت اس بات کی ہے کہ حالیہ بجٹ زراعت میں ان کے اعتماد کو بحال کرے۔ یہ اسی وقت ممکن ہے جب زراعت ایک منافع بخش پیشہ نظر آئے اور بازار میں فصلوں کے بروقت اور مناسب دام ملیں۔ موجودہ بجٹ میں خواتین کا خاص لحاظ رکھا جائے تاکہ ان میں غیر یقینی اور نا برابری کا احساس ختم ہو۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں مسلم طبقہ کے لئے ایک اسپیشل پیکیج دیا جائے جس سے ان کی سماجی و اقتصادی ترقی ہو سکے اورتعلیم کے میدان میں یکساں مواقع حاصل ہو سکیں۔ تعلیم اور روزگار کے میدان میں نئی نئی اسکیموں کے ذریعہ ان کی پس ماندگی کو دور کیا جائے۔

ڈاکٹر الیاس نے کہا کہ خط غربت دراصل ایک بنچ مارک ہے یہ جاننے کے لئے لوگ غربت کی کس سطح پر زندگی گرار رہے ہیں تاہم اب ضرورت اس بات کی ہے کہ اسے ازسر نو متعین کیا جائے تاکہ زیادہ افراد BPL کے تحت ملنے والی اسکیموں کا فائدہ مل سکے۔ اسی طرح خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والوں کو کم قیمت پر اناج کے ساتھ ساتھ طبی سہولیات اور تعلیم کے مواقع بھی حاصل ہو سکیں۔ لہٰذاBPL سے نیچے زندگی گزارنے والوں کو تمام ضروری سہولیات پر مبنی پیکیج دیا جائے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے
خبریں

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

10 جولائی
امریکا ایران معاہدہ
خبریں

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

08 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

حالیہ خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN