اردو
हिन्दी
جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بلڈوزر ٹیررزم

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
بلڈوزر ٹیررزم
116
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی

ظلم ہمیشہ سے ہوتا آیا ہے _ طاقت ور کوئی فرد ہو ، یا گروہ ، یا ریاست ، اس نے طاقت کے نشے میں کم زوروں کو ستایا ہے اور ان کی زندگی اجیرن بناکر رکھ دی ہے _ لیکن تاریخ نے اس حقیقت کو بھی محفوظ رکھا ہے اور یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ، بلکہ نوشتۂ دیوار ہے کہ ظالموں کا بڑا درد ناک اور عبرت ناک انجام ہوا ہے اور اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ پورا ہوکر رہا ہے کہ "ہم ضرور ظلم کرنے والوں کو ہلاک کرکے رہیں گے _ ( ابراہیم : 13) تاریخ میں کتنے ہی ظالموں کا نام محفوظ ہے : نمرود ، شدّاد ، فرعون اور جدید تاریخ میں ہٹلر اور مسولینی ، لیکن سب قصۂ پارینہ بن گئے _ ان کو کوئی یاد نہیں کرتا اور جو لوگ یاد کرتے ہیں وہ ان کے ظلم و ستم کا ہی حوالہ دیتے ہیں _۔

ظلم و ستم اب بھی جاری ہے _ پوری دنیا میں اور اپنے ملکِ عزیز میں بھی _ طاقت ور اپنے طاقت کے نشے میں چور ہیں اور وہ کم زوروں کو ہر طرح سے مشقِ ستم بنا رہے ہیں _ آج کل مسلمان ان کے نشانے پر ہیں _ مسلمانوں کا وجود ان کو کھٹک رہا ہے ، ان کے لباس سے انہیں وحشت ہوتی ہے ، وہ ان کے کھانے پینے کی چیزوں پر پابندیاں عائد کر رہے ہیں ، ان کی مسجدوں کو وہ حرفِ غلط کی طرح مٹا دینا چاہتے ہیں ، اب معاملہ یہاں تک آگے بڑھ گیا ہے کہ وہ ان کے پیغمبر ، جنھیں وہ اپنی جانوں سے زیادہ عزیز رکھتے ہیں ، کے بارے میں ایسی گندی زبان استعمال کررہے ہیں جس سے مسلمان اذیت محسوس کریں اور جب وہ اذیت کا اظہارِ کرتے ہوئے سراپا احتجاج بنتے ہیں تو ان کی جان کے درپے ہوجاتے ہیں۔

ظلم کی ان تمام شکلوں میں بدترین شکل وہ ہے جس کا ارتکاب کوئی ریاست کرے _ ریاست تو اپنے شہریوں کی محافظ ہوتی ہے _ وہ انہیں عدل و انصاف فراہم کرتی ہے _ شہریوں میں سے کوئی فرد دوسرے فرد پر یا کوئی گروہ دوسرے گروہ پر ظلم کرے تو وہ ظالم کی سرکوبی کرتی اور مظلوم کو تحفظ فراہم کرتی ہے ، لیکن جب ریاست ہی اپنے شہریوں پر ظلم کرنے لگے تو جنگل راج وجود میں آتا ہے _ اس وقت اس ریاست کے زوال کے دن قریب آجاتے ہیں اور اس کے فنا کے گھاٹ اترنے میں زیادہ دیر نہیں لگتی اسے ’اسٹیٹ ٹیررزم‘ کا نام دیا گیا ہے _ آج کل ریاست اترپردیش میں اسی طرح کی اسٹیٹ ٹیررزم کا مشاہدہ ہورہا ہے ، جسے دوسرے الفاظ میں ’بلڈوزر ٹیررزم‘ کا نام دیا جانا مناسب ہے _۔

چند ایام قبل رسول اللہ ﷺ کی اہانت کی گئی _ جن لوگوں نے اہانت کی ان کے خلاف حکومت کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور جب مسلمانوں نے بعض مقامات پر پُرامن احتجاج کیا تو ان پر بندوقوں کے دہانے کھول دیے گئے ، جس سے کافی لوگ زخمی اور کئی معصوم جاں بحق ہوگئے _ بڑی تعداد میں انہیں گرفتار کرکے جیلوں میں ٹھوس دیا گیا _ پریاگ راج شہر میں تو ظلم کی انتہا یہ ہوئی کہ ریاستی انتظامیہ اور پولیس کی نگرانی میں ایک ایسے شخص کا گھر زمین بوس کردیا گیا جس نے خود اور اس کے گھر والوں نے اس احتجاجی مظاہرہ میں شرکت بھی نہیں کی تھی _ یہ کتنا بڑا ظلم ہے کہ ملزم کو بلا تحقیق و تفتیش مجرم قرار دے دیا جائے اور عدالت کے ذریعے اس کا جرم ثابت کرکے سزا دلوانے کے بجائے حکومت خود ہی من چاہی سزا نافذ کردے _ اور دلچسپ بات یہ ہے کہ سزا ‘نام نہاد’ مجرم‘ کو نہیں، بلکہ اس کے کسی رشتے دار کو دے دی جائے _ یہ تو سراسر جنگل راج ہوا _ معلوم ہوا ہے کہ حکومت جس شخص کو مجرم قرار دے رہی ہے ، منہدم کیا جانے والا مکان اس کی ملکیت میں تھا ہی نہیں _ اس صریح ظلم و زیادتی کو ریاستی دہشت گردی کے سوا اور کوئی نام نہیں دیا جاسکتا _ ۔

ملک کے سنجیدہ شہریوں کو ، چاہے ان کا تعلق کسی بھی مذہب اور کسی بھی سماج سے ہو ، اس صریح ظلم اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے _ اطلاعات موصول ہوئی ہے کہ ملک کے دار الحکومت کی دو یونی ورسٹیوں : جامعہ ملیّہ اسلامیہ اور جواہر لعل نہرو یونی ورسٹی کے طلبہ اور طالبات نے اس پر احتجاجی مظاہرے کیے ہیں _ قابلِ مبارک باد ہیں یہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ، جنھوں نے مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مذمّت میں اپنی آواز بلند کی ہے _ ان کی تائید کی جانی چاہیے اور ان کا سہارا بننا چاہیے _ مسلمانوں کے لیے یہ بہت نازک وقت ہے _ یہ ایک دوسرے پر الزام لگانے کا موقع نہیں ہے کہ کس نے آواز بلند نہیں کی یا کس نے آواز بلند کرنے میں تاخیر کی، جن سے جو ہوسکے وہ اپنی خدمات پیش کریں ، مظلومین کی حمایت میں اپنی آواز بلند کریں ، محروسین کو چھڑانے کی کوشش کریں ، جن پر مقدمات عائد کیے گئے ہیں ان کی پیروی کریں ، جن کی جانیں لی گئی ہیں ان کے گھر والوں کو ڈھارس بندھائیں اور جن کے گھر ڈھائے گئے اور جن کے کاروبار برباد کردیے گئے ہیں ان کا مالی تعاون کریں۔

ایک اور معاملے میں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے _ ہمارا دشمن بہت گھاگھ اور کائیاں ہے _ وہ چاہتا ہے کہ ہمیں اشتعال دلائے ، پھر اس کے بہانے ہم پر ظلم و ستم کے مزید پہاڑ توڑے _ اس لیے ہمیں ہر دم چوکنّا رہنا چاہیے _ آئندہ دنوں میں خصوصی احتیاط کی ضرورت ہے کہ احتجاج کے ایسے طریقے اپنائے جائیں جن سے ہمارا کوئی جانی و مالی نقصان نہ ہو _۔

(یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

حالیہ خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN