اردو
हिन्दी
جولائی 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کیا حکومت ہٹانے کے لیےکوئی ملک دھمکی دے سکتا ہے: عمران خان

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
کیا حکومت ہٹانے کے لیےکوئی ملک دھمکی دے سکتا ہے: عمران خان
194
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسلام آباد :(ایجنسی)

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ روس کا دورہ کرنے پرطاقتور ملک ناراض ہوگیا، کیا حکومت ہٹانے کے لیےکوئی ملک کسی ملک کو دھمکی دے سکتا ہے،ہماری غلطی ہے ہم نے انہیں تاثر دیا کہ ہم آپ کے بنا زندہ نہیں رہ سکتے۔

اسلام آباد میں 2 روزہ سیکورٹی ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بھارت پابندیوں کے باوجود روس سے تیل خرید رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیرخارجہ نے کہا بھارت کی آزاد خارجہ پالیسی ہے ،مداخلت نہیں کرسکتے، وہ آزاد ملک ہے توپھر ہم کیا ہیں؟

عمران خان نے کہا کہ اچکنیں سلوانے والے کہہ رہے تھے کہ ہمیں امریکا کو ناراض نہیں کرنا چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کی بڑی وجہ مجرموں کو سزائیں نہ ملنا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ غریب ملک کے کرپٹ لوگ پیسہ باہر لے جاتے ہیں، مخصوص طبقہ عوام کو آگے نہیں بڑھنے دیتا۔

دھمکی آمیز مراسلے سے متعلق الزامات میں صداقت نہیں: وائٹ ہاؤس

ترجمان وائٹ ہائوس کاکہناہےکہ دھمکی آمیز مراسلے سے متعلق الزامات میں صداقت نہیں،امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کاکہناہےکہ پاکستان کےآئینی عمل کا احترام کرتے ہیں،صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔دھمکی آمیز الزامات میں’’کوئی سچائی‘‘ نہیں ،ہم پاکستان میں ہونے والی پیش رفت کوباریک بینی سے دیکھ رہے ہیں، ہم پاکستان کے آئینی عمل کا احترام اور قانون کی حکمرانی کی حمایت کرتے ہیں۔

قبل ازیں ، نمائندہ جنگ؍جیو کے سوالات کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے عمران خاں کی تقریر کے ختم ہونے کے بعد بھیجی گئی ای میل میں سوالات کا مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں، پاکستان کی داخلی صورتحال پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا گیاکہ ہم صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

وزیراعظم کے دورہ روس کے تناظر میں پاکستان کے موجودہ سیاسی بحران کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا پاکستان کے آئینی طریقہ کار اور قانون کی بالادستی کے اُصول کا احترام اور حمایت کرتا ہے۔

عمران کے عوامی طور پر امریکا پر سازش کا الزام عائد کرکے نہ صرف امریکا میں آباد پاکستان کمیونٹی کیلئے بھی مسائل پیدا کردیئے ہیں بلکہ امریکا میں قائم پی ٹی آئی کےارکان کیلئے بھی امریکا دشمنی کے قوانین کو متحرک کیا جاسکتا ہے جبکہ امریکا میں آباد پاکستانیوں نے عمران خان کی پارٹی تحریک انصاف اور شوکت خانم اسپتال کیلئے نہ صرف کئی ملین ڈالرز کے فنڈز اور عطیات بھی فراہم کیے ہیں۔

پاکستانی وزیراعظم عمران کے ان الزامات سے انہیں پاکستان میں عوامی سطح پر ہونے والا فائدہ یا نقصان بھی سامنے آنا ہے لیکن امریکا اور یورپی سطح پر پاکستان کی سفارتکاری اور پاکستان کے امیج کو نقصان پہنچنے کا امکان ہے،تجارتی، معاشی، سفارتی اور پاکستان کے امیج کیلئے مشکلات و مسائل کو جنم ملے گا۔

عدم اعتماد کامیاب ہو بھی جائے، مرداروں سے شکست نہیں مانیں گے: شیخ رشید

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اتوار کو وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب بھی ہو جائے لیکن ان مُرداروں سے شکست نہیں مانیں گے۔راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے یہ بات کہی۔انہوں نے کہا ہے کہ ذمے داروں سے کہتا ہوں کہ روزوں کے بعد انتخابات ہونے چاہئیں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں صاف شفاف انتخابات کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جو لوگ ووٹ لے کر بِکے ہیں وہ انتخابات میں جا کر اپنے لوگوں کا سامنا کریں۔وفاقی وزیرِ داخلہ نے مزید کہا کہ میں زندہ رہوں یا مرجاؤں یہ یاد رکھنا کہ راولپنڈی اس وقت تعلیم میں ایک نمبر پر ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ راولپنڈی کی ترقی کے لیے لوگوں کے نخرے تک اٹھانے پڑے ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN