اردو
हिन्दी
مئی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کیا کوئی اپنی مادری زبان بھول سکتا ہے؟

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
کیا کوئی اپنی مادری زبان بھول سکتا ہے؟
153
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:محمد آصف اقبال

ہم یہ بات ماہرین لسانیات سے سنتے آئے ہیں کہ ہر مادری زبان کا ایک پس منظر ہوتا ہے۔جس کے نتیجہ میں مخصوص مذہب،عقائد، نظریات، تہذیب ،ثقافت، تمدن، معاشرت، معیشت ہر سطح پر اس زبان کا ایک تہذیبی ورثہ ہوتا ہے۔وہیں مخصوص زبان سے وابستہ رہنے، اسے ختیار کرنے، اسے بولنے اور لکھنے کے صلاحیت کے نتیجہ میں اس مخصوص ورثہ سے تعلق برقرار رہتا ہے۔ برخلاف اس کے مادری زبان کے علاوہ جس زبان کو جو شخص یا قوم اپنی مادری زبان بناتی ہے، غالب امکان یہ ہے کہ وہ اسی میں رچ بس جاتے ہیں یا رچ بس جانے کے امکانات قوی ہو جاتے ہیں۔اس طرح دو زبانوں کے ثقافتی فوائد کیحوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اقلیتی پس منظر کے حامل گھرانوں کے بچے جو اپنے والدین کی زبان پر عبور رکھتے ہوں انھیں اپنے والدین کے تہذیبی ورثے میں حصہ پانے کا زیادہ موقع ملتا ہے اس طرح بچے کی شناخت کو تقویت ملتی ہے۔

لیکن یہ بھی درست ہے کہ موجودہ دور میں ترقی پذیر ممالک میں مادری زبان کے علاوہ عموماً معیشت سے وابستہ زبان کو اختیار کیا جاتا ہے تاکہ اس زبان کے سیکھنے اور اس پر عبور حاصل کرنے کے بعد فرد یا قوم کی معیشت بہتر ہو۔ وہیں دو زبانیں بولنے والے افراد کو طبی لحاظ سے بھی فوائد حاصل ہیں جیسا کہ ایک حالیہ اشاعت میں بتایا گیا ہے کہ دو زبانیں بولنے والے افراد کو دماغی بیماری ڈیمینشیا لاحق ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ لیکن زبانیں سیکھنے اور اس پر عبور حاصل کرنے کے فائدہ یہیں تک محدود نہیں ہیں اس کے مزید فوائد بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں گرچہ سیکھنے والا شعوری طور پر پختہ ہو یا سیکھنے اور زبان پر عبور حاصل کرنے کے بعد اس کے شعور کو بالیدگی حاصل ہوجائے۔

موجودہ دور میں بہت اہم سوال یہ بھی ہے کہ کیا کوئی اپنی مادری زبان بھول سکتا ہے؟یہ سوال اس لیے بھی توجہ طلب ہے کہ گلوبلائیزیشن نے دنیا کو محدود کردیا ہے اور سمٹ کر رکھ دیا ہے۔لیکن زبان کو بھولنے یا اس کے تہذیبی ورثہ سے دوری کا عمل اس وقت شروع ہوتا ہے جبکہ ایک شخص تعلیم یا روزگار کے لیے اپنی مادری زبان کے علاوہ دیگر زبانوں کو اختیار کرتا ہے۔وہاں جس ماحول اور کلچر میں وہ اپنے شب و روزکے اوقات گزارتا ہے ،خود کو اسی زبان و تہذیب میں ڈھالنے کی کوشش بھی کرتا ہے۔نتیجہ میں مادری زبان سے دوری عام مسئلہ بن کے ابھرتی ہے۔

مونیکا، فی الحال زبان کے بھولنے کے عمل پر تحقیق کر رہی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ بچوں میں اپنی مادری زبان چھوڑ کر دوسری زبان سیکھنے کا عمل عام بات ہے کیونکہ بچے کا ذہن نئی چیزیں زیادہ آسانی سے سیکھتا ہے۔ پرانی باتیں بھولنا بھی ان میں عام ہے۔ 12 سال کی عمر تک کسی بھی بچے کی زبان میں بنیادی تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں۔ یعنی ہ اپنی مادری یا پیدائشی زبان کو مکمل طور پر بھول سکتا ہے۔کسی بچے کو نو سال کی عمر تک کسی دوسری زبان والے ملک میں بسا دیا جائے تو وہ اپنی مادری زبان مکمل طور پر بھول جاتا ہے۔

زبان کے اس بھٹکاؤ پر ساؤتھیمپٹن یونیورسٹی کی لارا ڈومنگوئز نے بھی تحقیق کی ہے۔ لارا نے برطانیہ میں رہنے والے ہسپانوی لوگوں اور امریکہ میں آباد کیوبا کے لوگوں پر تحقیق کی ہے۔لارا نے پایا کہ برطانیہ میں آباد ہسپانوی دور ،دور آباد تھے اس لیے ان میں سے اکثر انگریزی بولتے تھے جبکہ امریکہ میں آباد کیوبا کے باشندے زیادہ تر میامی میں آباد ہیں اور وہ ہسپانوی بولتے ہیں کیونکہ ان کے آس پاس رہنے والے لوگ اپنی مادری زبان ہسپانوی بولتے ہیں۔ اس زبان کی بھولنے اور نہ بھولنے کے اثرات ان کی تہذیب و ثقافت پر بھی محسوس کیے جاسکتے ہیں۔

لہٰذا یہ بات والدین کو اچھی طرح سمجھنی چاہیے کہ مادری زبان میں ہی بچے کو ایک نسل اپنا ماضی منتقل کر تی ہے اور مادری زبان میں ہی ایک نسل اپنے ثقافتی مستقبل کی تعمیر کر تی ہے۔مادری زبان کے محاورے بچے کے مزاج کا پتہ دیتے ہیں ، زبان کی تراکیب انسان کی زبان کے علاقائی پس منظر کا اندزاہ لگانے میں ممدو معاون ثابت ہوتے ہیں۔اور مادری زبان کی شاعری جو ماں بچوں کو سلاتے ہوئے لوری میں سناتی ہے یا روتے ہوئے بچے کو چپ کرانے کے لیے گنگناتی ہے اور بہت ہی چھوٹی عمر میں کھیل تماشوں میں پڑھے جانے والے ٹوٹے پھوٹے اشعار کسی بھی زبان کی وہ بنیادیں ہیں جن پر اسکا شاندار محل تعمیر ہوتا ہے۔

گفتگو کے پس منظر میں مادری زبان سے نہ صرف والدین کی وابستگی ضروری ہے بلکہ والدین کو اپنے بچوں کو بھی مادری زبان سکھانے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔اس کے باوجود کہ دیگر زبانوں کو سیکھنے اور اس پر عبور حاص کرنے کا عمل بیک وقت جاری رہ سکتا ہے۔ اور بچے کامستقبل ہر لحاظ سے ارتقائی منازل طے کرتا ہواکامیابی و کامرانی سے ہمکنا ر ہوسکتا ہے۔

(یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN