الریاض:
اسرائیلی فضائی حملوں کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت میں کھڑے کچھ مسلم ممالک میںہی انتشار دیکھنے لگا۔ توہین آمیز تبصرے سے ناراض سعودی عرب ، کویت اور بحرین نے لبنانی سفیروں کو طلب کیا ہے۔ لبنان کے قائم مقام وزیر خارجہ چاربل وہبی نے سعودی عرب ، کویت اور بحرین پرتوہین آمیز تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ ان ممالک کی مدد سے ہی شام اور عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کا وجود سامنے آیا۔ تنازع کے بعد دباؤ اتنا بڑھا کہ لبنانی وزیر خارجہ کو استعفیٰ دینا پڑگیا۔
سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ چاربل وہبی کے تبصرے کا باضابطہ طور پر مخالفت کرتے ہوئے لبنان کے سفیر کو نوٹس بھیجا گیا ہے۔ جاری بیان میں سعودی عرب نے کہاکہ لبنان کے وزیر خارجہ کا یہ بیان بنیادی سفارتی معیارات کی خلاف ورزی ہے۔ اس سے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات متاثر ہوں گے۔ اسی طرح بحرین اور کویت نے بھی لبنانی سفیروں کو طلب کرکے اپنا احتجاج درج کرایا ہے۔










