اردو
हिन्दी
جولائی 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کرئیر اِن انٹریئر ڈیزائنر

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
کرئیر اِن انٹریئر ڈیزائنر
54
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

مومن فیاض احمد

بزرگوں کا ماننا ہے کہ اب زمانہ بہت بدل گیا ہے ان کے رہنے کھانے پینے اور پہننے کا رنگ، ڈھنگ،مزاج وغیرہ پہلے کے زمانے سے بہت ہی الگ ہے۔پہلے کے لوگ بہت ہی سادگی کی زندگی پسند ہوتے تھے۔لیکن آج کا زمانہ فیشن کا زمانہ ہے۔جہاں لوگ اپنے ساتھ ساتھ گھروں کو بھی سجاتے ہیں کم جگہوں میں سہولیات کے اعتبار سے اپنے گھروں کو بہتر طور سے سجانا چاہتے ہیں۔گھر کو سجانے کے لیے لوگ کبھی کبھی اپنے اندر کی تخلیقی صلاحیت یاماہر کی مدد بھی لیتے ہیں۔ان ماہرین کو ہی انٹریئر ڈیزائنرر کہا جاتا ہے۔

انٹریئر ڈیزائنر کا کام تخلیقی صلاحیت سے بھرا ہوتا ہے جو گھر کی ہر چیز کو ایک نیا روپ دیتا ہے اور اپنی تخلیقی صلاحیت کا استعمال کر کے گھروں کو خوبصورتی عطا کرتا ہے

آج جب ہر کوئی اپنا نیا گھر بناتا ہے تو اس کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے گھر کی سجاوٹ ایک انٹریئر ڈیرائنر سے ہی کرائے۔گھروں کی اندرونی سجاوٹ کی مانگ کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ شعبہ بھی تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے۔ہر کوئی اپنا آشیانہ بنا کرخود اپنی پسند کے مطابق اسے سجانا چاہتا ہے بدلتے وقت نے اس سوچ کو بدلا ہے بہت سے لوگ صرف گھر کو ہی نہیں بلکہ اپنے آفس اور ورکنگ پلیس کو بھی جدید طور پر ڈھالنا چاہتے ہیں اور وہ اپنی پسند کے مطابق اپنے گھر کو اپنی آفس کوڈیکوریشن کرنا چاہتا ہے جیسے کہ بیڈ روم کہاں ہو؟ صوفہ کہاں ہونا چاہیے؟ٹیبل کرسی کس جگہ پر اچھی لگے گی؟ اس کام کو بہتر طور پر ایک انٹیرئر ڈیزائنر کرتا ہے۔

وہ مختلف زاویے سے اس پر غور و خوص کرنے کے بعد اس کو ڈیزائن کرتا ہے کہ ہر چیز کیسے اور کس رنگ کے ساتھ رہے جس سے آپ کا گھر اچھا لگے اور اس میں یونک لک آئے۔ اس کی بہت زیادہ مانگ ہے اس کے بہت زیادہ پلسیمنٹ (Placement) روزانہ اس کی مانگ بڑھتی جا رہی ہے۔اس کی مانگ صر ف شہروں تک ہی نہیں بلکہ پوری دنیا تک پھیل گئی ہے۔اس کی وجہ لوگوں کا بڑھتا ہوا لائف اسٹائل،بدلتی پسند ہے۔گھر کے اندرونی حصے کو اچھے سے ڈیزائن کرنا اور اپنے کلائنٹ کی ضرورتوں کو سمجھتے ہوئے ان کی خواہشوں کے مطابق گھر کی سجاوٹ کو انٹریئر ڈیزائنر ہی بہتر طریقے سے کر سکتا ہے۔

یہ صرف گھروں کی سجاوٹ ہی نہیں کرتے ہیں بلکہ بنگلہ ، اپارٹمنٹ،بلڈنگ، آفس ،اسپتال ،ہوٹل اور ریسٹورنٹ وغیرہ کو بھی ایک نئے انداز اور نئے روپ میں ڈھالتا ہے۔

سجاوٹ کا کام ماحول،نفسیات اور آرکیٹیکٹ وغیرہ سے جڑا ہوا ہے۔انٹریئر ڈیزائنر کا کام تخلیقی صلاحیت سے بھرا ہوتا ہے جو گھر کی ہر چیز کو ایک نیا روپ دیتا ہے اور اپنی تخلیقی صلاحیت کا استعمال کر کے گھروں کو خوبصورتی عطا کرتا ہے۔یہ صرف گھروں کی سجاوٹ ہی نہیں کرتے ہیں بلکہ #بنگلہ ، #اپارٹمنٹ،بلڈنگ، آفس ، #اسپتال ،ہوٹل اور ریسٹورنٹ وغیرہ کو بھی ایک نئے انداز اور نئے روپ میں ڈھالتا ہے۔ایک #آرکیٹکچر کا کام مکمل ہونے کے بعد انٹریئر ڈیزائنرکے فن کا امتحان شروع ہوتا ہے۔

یہ مکان یا بھون کے اندر لگائے جانے والے فرنیچر،دیواروں کے رنگ،پردے وغیرہ کو کہاں لگانا ہے اس کی منصوبہ بندی کرتا ہے۔ملک میں بہت سے ادارے ہیں جو دسویں کے بعد انٹیرئر ڈیزائنر کے کورسیس چلاتے ہیں۔کچھ اداروں میں داخلے کے لیے انٹرنس امتحان ہوتے ہیں۔جو کہ ڈرائنگ، ڈیزائن اسکیل پر مبنی ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ کسی بھی ادارے سے بارہویں یا گریجویشن کامیاب طلبہ بھی یہ کورس کر سکتے ہیں۔اس کورس کی مدت ایک سے تین سال کے درمیان ہے۔

ٹریننگ:

ایک انٹیرئر ڈیزائنر کے طور پر آپ کو فر نیچر آرکیٹک کی ڈیزائن میں ٹر یننگ دی جاتی ہے ۔اس کے علاوہ منجمینٹ کی معلومات بھی دی جاتی ہے ۔ اس کو رس کے ذریعے نئے آئیڈیاز پیش کر سکیں گے ۔ ایک انٹیرئر ڈیزائنر کا کام ہر چھوٹی جگہ کا صحیح استعمال کر نا ہے ۔ اس جگہ کو آپ کے کلا ئینٹ کے ٹیسٹ ،بجٹ اور ضرورت کے مطابق فائنینشیل اور تخلیقیات کو بہتر طور پر پیش کرنا ہے۔

ا س کے علاوہ نئے اسٹرکچر اور بلڈنگ کو #ڈیزائن کرنا،اس کا انٹیرئر پلان کرنا بھی ہے۔انٹیرئر ڈیزائنر میں بھی کچھ مخصو ص ہیں جیسے ہوم ڈیزائن کے لیے،ورک اسپیس کے لیے ،آفس وغیرہ کو ڈیزائن کرنے والے وغیرہ ۔اس میں آفس ڈیزایننگ ، بزنس ڈیزائننگ لینڈ اسکیپ ڈیزائننگ،کچن ڈیزائننگ رومس ڈیزاننگ اور باتھ روم ڈیزاننگ میں اسپیشلائزیشن کیا جا سکتا ہے۔

انٹیرئر ڈیزائنر کے لیے درکار صلاحیتں: اس میں نیٹ ورک مارکیٹنگ اسکیل،سیلینگ اسکیل،ڈیزائننگ اسکیل ہونا چاہیے۔لوگوں سے رابطہ ہونا بہت ضروری ہے۔ کمیونیکیشن اسکیل بہت اچھی ہونا چاہیے۔لوگوں کے ساتھ رہ کر ان کے ساتھ مل کر کام کروانے کا فن ہونا چاہیے۔اگر آپ کا دماغ تخلیقی صلاحیت کا ہے،نئی نئی ڈیزائن بنا سکتے ہیں،مارکیٹ میں کیا چل رہا ہے ، آپ کیا کیا خدمات دے سکتے ہیں تو یہ آپ کے لیے اچھا متبادل ہے۔

اسی کے ساتھ سافٹ ویئر کی معلومات بھی حاصل کرنا ضروری ہے۔ آٹو کیڈ ، مایا، ٹو ڈی، تھری ڈی ڈیزائن سیکھنا بھی ضروری ہے۔ تخلیلقی صلاحیت بھی ضروری ہے کیونکہ کوئی بھی چیز #ڈیزائن کرنا پہلے سے ضروری ہے۔ کیونکہ یہ منحصر ہے ان لوگوں پر کہ ان کو کس قسم کی ڈیزائن پسند ہے۔ اور ان کو رنگوں کے متعلق اچھی جانکاری ہے۔ اور کلر کمبینیشن کرنا اچھا لگتا ہے تو ان کے لیے آسان ہو سکتا ہے یہ ایک فن کی طرح ہو سکتا ہے۔


اس کو تاریخ کی معلومات ہونا چاہیے۔عمارت یا گھروں کودھیان میں رکھ کرکام کرنے کی جستجو ہونا ، اس کو صرف گھر ہی نہیں سجانا ہے اس کے کام کا دائرہ کار کافی بڑا ہوتا ہے ۔اس کی ضرورت #بلڈر، آرکیٹیکچراور مختلف سرکاری ایجنسیوں سے بھی پڑتی ہے۔ایک کامیاب انڑیئر#ڈیزائنر بننے کے لیے ان سبھی شعبوں میں کام کرنے کی جانکاری ہونا بہتر ہے۔جن کو بھی اس میں دلچسپی ہے وہ اس میں کرئیر بنا سکتے ہیں۔

ورکنگ ایریاز:

ریسیڈینشیل ایریا، فلیٹ ، ہائوس ،ویلاس، ان کو انٹیرئر ڈیزائنر کرنے کا موقع ملتا ہے۔ ویئر ہائوس، فیکٹریز، ڈیزائنگ کرنے کا موقع ملتا ہے۔کمرشیل پلیس کو بھی ڈیزائن کر سکتے ہیں۔ سینما ہال، اسپتال، شاپنگ کمپلیکس، آڈٹیوریم، اسٹیج، اسٹیج کی سائز، کرسیوں کو کیسے ارینج کریں؟ لائیٹنگ کا فوکس کیسا ہو؟ اسٹیج پر کون سا رنگ ہو؟ یہ ایک انٹیرئر ڈیزائنر منتخب کرتا ہے۔

تنخواہ:

اس میں آمدنی کی کوئی حد نہیں ہے یعنی کے جیسا کام ویسا دام ۔ایک انٹیرئر ڈیزائنر کی تنخواہ مارکیٹ میں اس کی مانگ،تجربہ،ٹیلینٹ کی بنیا د پر ابتداء میں پندرہ ہزار ماہانہ پھر تجربے کے حساب سے برھتے بڑھتے پچاس سے پچہتر ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔ تجربہ حاصل کرنے کے بعد خود کا فرم بھی شروع کر سکتے ہیں۔

روز گار کے مواقع:

انٹیرئر ڈیزائنر بننے کے بعد بہت سے آرکیٹیکچریل کمپنیوں میں کام کر سکتے ہیں۔یا پھر بلڈرس سے تجربہ حاصل کرنے کے لیے یہ کام کر سکتے ہیں۔جو کہ آپ کو اسپتال، ٹائون پلاننگ،سنیریز کا ڈیزائن کرنا سکھائیں گے۔اس کے علاوہ ہوٹلوں اور ہیلتھ ریسارٹس بھی ڈیزائن کر سکتے ہیں۔ آج کل ڈیزائننگ اسٹوڈیو،exhibition آرگنائزر کی ضرورت پڑتی ہے۔ا س کرئیر میں بہت سے متبادل ہیں کیونکہ ہر جگہ کو اور بھی attractive بنانے کی مانگ کبھی کم نہیں ہوئی ہے اور نہ ہوگی۔

کئی آرکیٹیکٹ فرمس ، بلڈر فرمس،پبلک ورک ڈپارٹمنٹ،ہوٹلس اینڈ ریسارٹس،اسپتال،ٹائون پلاننگ،ٹائون پلاننگ بیورو،پرائیویٹ کسنلسنٹ، اسٹوڈیو، ایونٹ آگنائزیشن فرمس اس کورس کے طلبہ کوجاب کا آفر کرتے ہیں۔آج کل انٹریئر ڈیزائنر کا کافی چلن ہو گیا ہے۔ہر کوئی اپنا آفس ،گھر،اپارٹمنٹ وغیرہ کو ڈیکوریٹ کرانا چاہتا ہے۔اس کے لیے لوگ کسی اچھے انٹریئر ڈیزائنرکی تلاش کرتے ہیں۔

ایک ڈیزائنر کسی اچھی کمپنی یا فرم میں نوکری کرسکتا ہے۔یا خود کا بزنس شروع کر کے کسی انٹریئر ڈیزائننگ کا کام کرسکتا ہے۔فلم اینڈ ٹیلی ویزن انڈسٹری ، ٹھیٹر،ایکزیبیشن سینٹر،کنشٹرکشن فرم، ایونٹ مینجمنیٹ کمپنیس میں روزگار کے مواقع نکلتے رہتے ہیں۔ اس طرح سے ایک انٹریئر ڈیزائنرکو کام کرنے کے لیے بہت سے مواقع میسر آتے رہتے ہیں۔ایک انٹریئر ڈیزائنر،ایونٹ مینجر۔پروڈکٹ ڈیزائنر،ڈیزائن مینجر،ڈیزائن کنسلٹنٹ،ٹیکسٹائل ڈیزائنر،آرکیٹیکٹ ڈیزائنر کے طور پر بھی کام کر سکتا ہے۔

اہم ادارے:

1)J.J. School of Arts Mumbai.
2)Indian Institute of Technology Mumbai
3)Cept University Ahmadabad Gujrat.
4)College of Architecture Nashik.
5)Exterior Intrior Private Limited ,Cochin.
6)Creation School Pune.
7)Arch. Academy of Design, Jaipure.
8)Sai School of Design Delhi.
9)National School of Design, Ahmadbad. 10)M.M. Institute of Fashion Design & Technology Mumbai.
11)Vogue Institute of Fashion Technology Banglore.
12) Premlila Vithldas polytechnic Mumbai.
13) LS Raheja school of Architecture Mumbai.
14) Pearl Acadmy Mumbai.

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN