نئی دہلی:
کیرل میں پالا عیسائی مذہب پردیش (ڈائسیس ) کے بشپ جوزف کلرنگات کے متنازع ’ لیو اور نارکوٹک(منشیات ) جہاد‘ تبصرہ پر سیاسی جنگ کے درمیان اتوار کو بی جے پی نے کہاکہ اس الزام کے ذریعہ ریاست میں عیسائی مذہب کی آواز سب تک پہنچی ہے ۔
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی نے ‘مرکزی سرکار سے مداخلت کرکے ’منشیات دہشت گردی اور لیو جہاد‘ سے نمٹنے کے لیے قانون لانے کی مانگ کی ہے۔ اس درمیان بی جے پی کیرل اکائی نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو ایک خط لکھ کر مرکزی سرکاری سے ’جہادی‘ سرگرمیاں روکنے اور بشپ جوزف کلرنگات اور عیسائی سماج کی حفاظت کے لیے مداخلت کرنے کی مانگ کی ہے ۔ بی جے پی ترجمان ٹام وڈکن نے جاری بیان میں کہاکہ بشپ جوزف کی مداخلت صرف ان کے ڈائسیس کے لیے ویک اپ کال نہیں ہے بلکہ یہ اس سماج کی آواز ہے جو لیو جہاد اورنارکوٹک دہشت گردی سےمتاثر ہیں۔لیوجہاد اور منشیات کے استعمال کےمعاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔










