اردو
हिन्दी
جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کورونا کی رفتار میں تیزی، فوری اقدامات کئے جائیں، مرکزی حکومت کی 8 ریاستوں کو ہدایت

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
چھ ریاستوں میں اومیکرون ویرئنٹ کاخطرہ بڑھا،مرکز کا الرٹ
80
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی؍ ممبئی:(ایجنسی)

ملک میں کورونا وائرس اور اس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ مرکزی حکومت نے ملک کی آٹھ ریاستوں کو خط لکھ کر کورونا اور اومیکرون کے بڑھتے ہوئے معاملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مرکزی حکومت نے ریاستوں سے کہا ہے کہ کورونا بحران کے پیش نظر فوری طور پر احتیاطی اقدامات کئے جائیں۔

این ڈی ٹی وی نے ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ مرکز کی صلاح ہے کہ شرح اموات میں اضافہ کو روکنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ ذرائع نے مزید کہا ہے کہ دہلی میں نافذ العمل گریڈیڈ رسپانس ایکشن پلان (جی آر اے پی) ماڈل کو ملک بھر میں نافذ کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ کچھ دن پہلے تک ملک بھر سے کورونا کے 6 ہزار کے قریب نئے کیسز درج کئے جا رہے تھے لیکن گزشتہ روز ملک بھر سے 13 ہزار سے زیادہ معاملوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس رفتار سے کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہونے کے سبب ملک میں کورونا کی تیسری لہر محسوس کی جانے لگی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے کورونا کے 13154 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 34822040 ہو گئی ہے۔ اس دوران 268 مریض جان بحق ہو گئے، جس کے بعد اب تک اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 480860 ہو گئی۔ وہیں، جمعرات کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک اومیکرون کے کل 961 معاملے درج کیے گئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7 ہزار 486 مریض صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 3 کروڑ 42 لاکھ 58 ہزار 778 ہو گئی ہے۔ اس عرصے کے دوران فعال معاملات 5400 سے بڑھ کر 82,402 ہو گئے۔ ملک میں صحت یاب ہونے کی شرح 98.38 فیصد، فعال معاملوں کی شرح 0.24 فیصد اور اموات کی شرح 1.38 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ممبئی میں دفعہ 144 نافذ، نئے سال پر 7 جنوری تک پارٹی کرنے پر پابندی

ممبئی: کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے معاملوں میں خطرناک طریقہ سے اضافہ درج کیا جا رہا ہے اور ملک میں تیسری لہر نے دستک دینی شروع کر دی ہے۔ ممبئی میں گزشتہ روز کورونا کے 2510 نئے معاملوں کی تصدیق کی گئی۔ اس کے پیش نظر انتظامیہ نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ دفعہ 144 کا 7 جنوری تک نفاذ رہے گا، یعنی اب نئے سال کے موقع پر پارٹی نہیں کی جا سکے گی۔

رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے ممبئی میں 30 دسمبر سے 7 جنوری تک دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ عوامی مقامات پر نئے سال کے جشن پر بھی پابندی عائد رہے گی۔ اس دوران ریستوران، ہوٹل، بار، پب، ریزارٹ اور کلب میں بھی کوئی جشن نہیں منایا جا سکے گا۔

ممبئی میں بدھ کے روز 2510 نئے معاملوں کی تصدیق کی گئی جبکہ اس سے ایک روز قبل منگل کے روز 1377 کیسز ہی سامنے آئے تھے۔ تاہم بدھ کے روز 251 مریضوں نے شفایابی حاصل کی اور ایک مریض فوت ہو گیا۔ وزیر صحت راجیش ٹوپے کے مطابق ریاست میں کورونا کا پازیٹوٹی ریٹ خطرناک طریقہ سے بڑھ رہا ہے۔ فی الحال پازیٹوٹی ریٹ 4 فیصد ہے لیکن اگر یہ 5 فیصد تک جاتا ہے تو ممبئی میں بھی دہلی کی طرح پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو کورونا کیسز میں اضافہ پر توجہ دینی ہوگی اور شادی کی تقاریب میں لوگوں کی بڑی تعداد کو جمع کرنے سے اجتناب کرنا ہوگا۔

ادھر، محکمہ صحت کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ ممبئی میں کورونا کے معاملوں میں اضافہ ضرور ہوا ہے لیکن بیشتر مریضوں کو اسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت پیش نہیں آ رہی ہے۔ ممبئی کے ڈی وارڈ میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دروان 354 معاملوں کی تصدیق کی گئی اور ان میں سے صرف 14 کو احتیاط کے طور پر اسپتال میں داخل کرانا پڑا۔ تاہم تشویش ناک بات یہ ہے کہ 354 مریضوں میں سے تقریباً 75 فیصد افراد ایسے تھے جن کو کورونا کی دونوں خوراکیں لگ چکی تھیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکا ایران معاہدہ
خبریں

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

08 جولائی
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ
خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

07 جولائی
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق
خبریں

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

07 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

جولائی 6, 2026

حالیہ خبریں

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN