اردو
हिन्दी
جولائی 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

چندر شیکھر کا اعلان: ایس پی سے ہمارا گٹھ بندھن نہیں، اکھلیش کو دلتوں کی ضرورت نہیں

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
چندر شیکھر کا اعلان: ایس پی سے ہمارا گٹھ بندھن نہیں، اکھلیش کو دلتوں کی ضرورت نہیں
69
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ :(ایجنسی)

یوپی انتخابات میں ایس پی اور آزاد پارٹی کا کوئی اتحاد نہیں ہوگا۔ ہفتہ کو لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس میں چندر شیکھر نے کہا کہ اکھلیش یادو کو دلتوں کی ضرورت نہیں ہے۔ اسمبلی انتخابات سے قبل اکھلیش یادواور چندر شیکھر آزادکے درمیان بات بنتے بنتے بگڑ گئی۔ اب اکھلیش یادو کی سماجوادی پارٹی اور چندر شیکھر آزاد کی آزاد سماج پارٹی کے درمیان اتحاد نہیں ہوگا۔ بھیم آرمی چیف چندر شیکھر آزاد نے ہفتہ کے روز پریس کانفرنس کرکے اعلان کیا کہ ان کی آزاد سماج پارٹی آئندہ اسمبلی انتخابات میں اکیلے قسمت آزمائے گی۔ انہوں نے اکھلیش یادو کو دلت مخالف بتاتے ہوئے کہا کہ سماجوادی پارٹی کے سربراہ خود اتحاد نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا، ’ہم نے یہ طے کیا ہے کہ ہم سماجوادی پارٹی کے ساتھ اتحاد میں نہیں جا رہے ہیں۔ ہم سڑکوں پر خود لڑے ہیں۔ ہم مانتے ہیں کہ دلتوں کے مفاد کا تحفظ ہمیں خود کرنا ہوگا۔

چندر شیکھر آزاد نے آج پریس کانفرنس کرکے کہا کہ میری اکھلیش یادو سے گزشتہ 6 ماہ میں کافی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ اس درمیان مثبت باتیں بھی ہوئیں، لیکن آخری وقت میں مجھے لگا کہ اکھلیش یادو کو دلتوں کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ اس اتحاد میں دلت لیڈروں کو نہیں چاہتے۔ وہ چاہتے ہیں کہ دلت ان کو ووٹ کریں۔ میرا ڈر یہ ہے کہ اگر دلت ووٹ کردیں گے تو حکومت بننے کے بعد ہم اپنے موضوعات پر بات ہی نہ کرپائیں۔ بھیم آرمی چیف چندر شیکھر آزاد نے اکھلیش یادو پر الزام لگایا کہ انہوں نے ان کی توہین کی ہے۔ چندر شیکھر آزاد نے کہا کہ انہوں نے بہوجن سماج کے لوگوں کی توہین کی، میں نے ایک ماہ میں تین دن کوشش کی، لیکن اتحاد نہیں ہوسکا۔

چندر شیکھر آزاد نے کہا کہ بی جے پی کو روکنے کے لئے میں نے اپنے سوابھیمان سے سمجھوتہ کیا، لیکن ہمارے کارکنان بھی نہیں چاہتے تھے۔ وہ اپنے مفاد کی لڑائی خود لڑنا چاہتے ہیں۔ میرا کام ہے جو منقسم اپوزیشن ہے، اسے متحد کروں گا۔ بات حصہ داری کی ہے، جتنی تعداد ہماری، اتنی حصہ داری بھی۔ ہم اپنے دم پر الیکشن لڑیں گے۔ بکھرا ہوا اپوزیشن ہے، اسے متحد کرنے کی کوشش کریں گے، میں نے سب سے پہلے بہن جی سے کوشش کی اور پھر بھیا جی سے بات کی، لیکن وہ چاہتے نہیں ہیں۔ میں نے ان سے کہا کہ آپ ہمارے بڑے بھائی ہیں، میں نے ان سے کہا تھا کہ آپ بڑے بھائی ہیں۔ آپ طے کرلیں، لیکن انہوں نے مجھے نہیں بلایا۔ کل آنے کے بعد میں نے اکھلیش یادو پر ذمہ داری طے کی تھی، آپ طے کرلیں۔ بات سیٹ کی نہیں ہے، بات ہمارے مفادات کے تحفظ کی ہے۔ ہم نے یہ طے کیا ہے کہ ہم سماجوادی پارٹی کے ساتھ اتحاد میں نہیں جارہے ہیں۔

چندر شیکھر نے کہا کہ مجھے اس بات کی فکر ہے کہ اکھلیش کو محروم طبقے کی فکر ہے یا نہیں، اس لیے کمر درد کے باوجود میں دو دن سے لکھنؤ میں ہوں۔ میں اکھلیش کے جواب کا انتظار کرتا رہا لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ چندر شیکھر نے کہا کہ اکھلیش یادو سماجی انصاف کو نہیں سمجھ پائے ہیں۔ چندر شیکھر نے اکھلیش پر دلت معاملات پر خاموش رہنے کا الزام لگایا۔ یہ بھی کہا کہ اکھلیش یادو نے دلت قیادت کو مسترد کر دیا ہے۔

چندر شیکھر نے کہا کہ بی جے پی دلتوں کے گھر کھانا کھا کر ڈرامہ کر رہی ہے۔ سماج وادی پارٹی بھی اسی راستے پر ہے۔ چندر شیکھر نے کہا کہ بی جے پی آج بھی دلتوں کو اچھوت سمجھتی ہے، اسی لیے بی جے پی لیڈر ان کے گھر جا کر کھانا کھاتے ہیں۔ چندر شیکھر نے کہا کہ بی جے پی لیڈر برہمن کے گھر کھانا کیوں نہیں کھاتے؟

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے
خبریں

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

10 جولائی
امریکا ایران معاہدہ
خبریں

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

08 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

حالیہ خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN