اردو
हिन्दी
مئی 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

’بھارت میں مسلمانوں کا مکمل صفایا صرف ایک قدم دور‘، جینو سائڈ واچ

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
’بھارت میں مسلمانوں کا مکمل صفایا صرف ایک قدم دور‘، جینو سائڈ واچ
101
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:جاوید اختر، نئی دہلی

اقوام متحدہ میں مشاورتی حیثیت کی حامل امریکہ کی غیر منافع بخش تنظیم ’’جسٹس فار آل‘‘ کی جانب سے رواں ہفتے منعقدہ ایک ورچوئل عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر گریگوری اسٹینٹن نے کہا کہ بھارت نسل کُشی کے آٹھویں مرحلے میں داخل ہوچکا ہے اور مسلم کمیونٹی کا مکمل صفایا صرف ایک قدم دور رہ گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ’’ایسا ہوتا ہوا دیکھ کر بہت خوش ہوں گے۔‘‘

پروفیسر گریگوری اسٹینٹن امریکی ادارے ’’جینوسائڈواچ‘‘ کے بانی ہیں۔ یہ ادارہ نسل کُشی اور بڑے پیمانے پر قتل کی دیگر شکلوں کی پیشن گوئی اور تدارک کے لیے کام کرتا ہے۔

’’یہ بیانات لغو ہیں‘‘

ہندو قوم پرست حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) تاہم اس طرح کے خیالات کو لغو اور بے بنیاد قرار دیتی ہے۔ بی جے پی کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمان پروفیسر راکیش سنہا کا کہنا ہے کہ بھارت میں رواداری کی ہزاروں سالہ طویل تاریخ ہے اور نسل کُشی کا لفظ ہندو تہذیب و ثقافت اور قوم پرست حکومت کے لغت میں موجود ہی نہیں ہے۔ پروفیسر سنہا نے ڈی ڈبلیو اردو کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا، ’’بھارت کی روایات اور ثقافت میں ایسا کوئی لفظ موجود ہی نہیں ہے۔ نسل کُشی تو ہم نے باہر کے ملکوں میں دیکھی ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی شخص پبلسٹی اسٹنٹ کے لیے مسلمانوں کے خلاف کوئی بیان دیتا ہے تو اسے اہمیت نہیں دی جانی چاہئے۔’’ایسے قابل اعتراض بیانات کو جان بوجھ کر اہمیت دینے کی صرف ایک وجہ ہے کہ ہندو تہذیب و ثقافت کو بدنام کیا جائے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی شہر ہردوار میں ایک ’’ہندو دھرم سنسد‘‘ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں مقررین نے ہندوؤں سے مسلمانوں کا نسلی صفایا کرنے کی اپیل کی تھی۔ اسی طر ح کا ’’دھرم سنسد‘‘ آئندہ ہفتے علی گڑھ میں منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بی جے پی رہنما پروفیسر سنہا کا کہنا تھا،’’ایسے بیانات دے کر کچھ لوگ بھارت کو بدنام کرنا چاہتے ہے۔ ایسی باتیں کرکے کچھ لوگ ایک خیالی خوف کا ماحول بنانا چاہتے ہیں۔‘‘ انہو ں نے بتایا کہ دھرم سنسد کے مقررین میں سے ایک کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ’’اس سے بڑی کارروائی اور کیا ہوسکتی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا،’’بھارت مذہبی آزادی کے شعبے میں دنیا میں قائدانہ رول ادا کرنے کی پوزیشن میں ہے۔ مسلم اور مسیحی ممالک بھارت سے سیکھیں کہ مذہبی آزادی کیا ہوتی ہے اور کیسے اس کو برقرار رکھا جاتا ہے۔‘‘

آرایس ایس کا دفاع

پروفیسر اسٹینٹن نے وزیراعظم نریندر مودی کے ہندو قوم پرست تنظیم آر ایس ایس کے ساتھ قریبی روابط پربھی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا،’’آر ایس ایس جب سے قائم ہوئی ہے اس وقت سے نفرت پھیلارہی ہے۔ یہ بنیادی طورپر ایک نازی تنظیم ہے اور درحقیقت ہٹلر کی تعریف و توصیف کرتی ہے۔‘‘

آرایس ایس پر نفرت پھیلانے کے الزام کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بی جے پی کے رکن پارلیمان پروفیسر سنہا کا کہنا تھا کہ یہ ایک تہذیبی تحریک ہے۔ انہوں نے کہا، ’’زمین سے وابستہ مسلمان بھی یہ جانتے ہیں کہ آر ایس ایس کس طرح لوگوں کو مضبوط بنا رہی ہے۔ اس کی فلاحی اسکیموں میں کسی طرح کی تفریق نہیں برتی جاتی۔‘‘

بیس لاکھ مسلمانوں کو قتل کرنے کی اپیل

بھارت میں اسلام اور مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہوئے اشتعال انگیز تقاریر کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ملک میں ہزاروں فرقہ وارانہ فسادات ہوچکے ہیں اورمسلمانوں کو بعض اوقات ’’قتل عام‘‘ جیسی صورت حال تک کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تاہم پہلی مرتبہ کسی ’’دھرم سنسد‘‘ سے مسلمانوں کی نسلی صفائے کی بات کہی گئی اور کہا گیا کہ اگر 20لاکھ مسلمانوں کا قتل عام کردیا جائے تو بقیہ مسلمان بے چوں و چرا ’’ہندو راشٹر‘‘ تسلیم کرلیں گے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اعلان اس لحاظ سے انتہائی سنگین ہے کہ یہ اپیل عام سادھو سنت یا لیڈر نے نہیں کی بلکہ ملک کے مختلف حصوں کے’’اکھاڑوں‘‘ کے ’’مہامنڈ لیشوروں‘‘ نے کی۔

اکھاڑہ ہندو دھرم کے مختلف مکاتب فکر کے ماننے والوں کا گروپ ہے۔ جسے آٹھویں صدی میں آدی شنکر آچاریہ نے ہندودھرم کے احیاء کے لیے قائم کیا تھا۔ اس وقت 13معروف اکھاڑے ہیں جن کے سربراہ ’’مہامنڈ لیشور‘‘ کہلاتے ہیں اور ہندو ان سے غیر معمولی عقیدت رکھتے ہیں۔

دھرم سنسد کے اپیل کی مذمت

بھارت اور دنیا بھر کے باشعور طبقے نے دھرم سنسد کی اپیلوں کی مذمت کی ہے۔ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے بھارتی نژاد شہریوں کے 28 مختلف گروپوں نے گزشتہ دنوں ایک ہیش ٹیگ مہم چلائی جس میں مسلمانوں کے قتل عام کی دھمکی دینے والوں کے خلاف نریندر مودی حکومت سے فوری اور سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اس دوران بھارتی بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل ایل رام داس نے چیف الیکشن کمشنر سے دھرم سنسد میں تشدد کی اپیل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایڈمرل رام داس نے اپنے خط میں افسوس کا اظہار کیا کہ منافرت انگیز تقاریر کے خلاف متعدد سابق فوجی سربراہوں، سپریم کورٹ کے وکلاء، دانشوروں اور دیگر اہم شخصیات کی طرف سے بھارتی صدر رام ناتھ کووند اور وزیراعظم نریندر مودی سے کارروائی کرنے کی اپیل کا اب تک کوئی جواب نہیں ملا ہے۔

(بشکریہ: ڈی ڈبلیو: یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN