اردو
हिन्दी
جولائی 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

انجمن اصلاح اللسان میں تعلیمی پروگرام کاانعقاد،جہیز کی لعنت پر حساس مقالہ پیش

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
انجمن اصلاح اللسان میں تعلیمی پروگرام کاانعقاد،جہیز کی لعنت پر حساس مقالہ پیش
566
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

مدھوبنی :
ضلع مدھوبنی میں واقع معروف علمی و ادبی بستی بلکٹوا باسوپٹی میں مدرسہ اسلامیہ کے طلبہ و طالبات کی سالانہ تعلیمی بیداری انعامی مسابقہ یک شب انجمن اصلاح اللسان بروز سنیچر 10اپریل 2021کو مدرسہ کے پرانگن میں نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوا۔ انجمن کی صدارت تمیم اختر المدنی، نظامت کا فریضہ ،سمیع اللہ السلفی اور حکم کی ذمہ داری ظہیرالدین فیضی ، اعجاز السلفی اور مقبول السلفی نے الحاج ماسٹر ثناءاللہ کے زیر سرپرستی میں انجام دیا،پروگرام کا آغاز بابو توفیق عالم رفیق عالم کی مسحور کن آواز سے ہوئی،جبکہ حمد خوشبو پروین اور نعت رسول کا نذرانہ محمد ثاقب محمد امتیاز نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ پیش کیا۔
تلاوت قرآن حمدوثنا اور نعت رسول کے بعد طلبہ و طالبات نے مختلف عناوین پر اردو، عربی ، ہندی اور انگریزی زبان میں نہایت ہی مؤثر انداز میں تقاریر پیش کیں۔ ان کی علمی ترقی اور حسن کارکردگی کو سامعین کے ذریعہ خوب سراہا گیا ۔نوخیز، نونہال کا پروگرام بھی شاندار رہا بچوں نے دعائیہ سوال و جواب ، کوئز برائے سیرت اور ترانہ برائے تعمیر مدرسہ بلکٹوا کو نہایت ہی کامیابی و کامرانی کے ساتھ پیش کیا۔
وقت کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے سماج میں نہایت ہی تیزی سے پنپنے والی بیماری جہیز کی لعنت سے عوام کو بیدار کرانے کے لئے بچوں نے ایک حساس مقالہ بھی پیش کیا، کیونکہ جہیز کی لعنت ابھی ہمارے سماج کی اٹوٹ حصہ بن چکی ہے۔ بیٹیاں اللہ کی طرف سے رحمت ہیں لیکن اس لعنت کی وجہ سے وہ بھی زحمت سمجھے جانے لگی ہیں جہیز کی لعنت جہاں غریب والدین کے آنکھوں کی نیند اور دل کا قرار چھن لیتی ہیں تو وہیں امیروں اور رئیس زادوں کے لئے نمائش علامت بن چکا ہے۔
اس طرح مدرسہ ہذا کے طلبہ و طالبات نہایت ہی کامیابی و کامرانی کے ساتھ مختلف اقسام کی تعلیمی ، تہذیبی اور ثقافتی پروگرام پیش کرتے ہوئے سامعین و ناظرین کو مسلسل متأثر کرتے رہے۔
بعدہ پروگرام میں شریک ملک و بیرون ملک کے جید علمائے کرام نے عوام الناس کے سامنے حالت حاضرہ کے سلگتے مسائل پر بے باکی اور جرأت مندی کے ساتھ اپنی باتیں رکھی۔ جلسے کے اختتام پر صدر انجمن نے ملک کے سلگتے مسائل پر ولولہ انگیز خطاب فرمایااور کہا کہ ملک و قوم کی حفاظت کی ذمہ داری آپ طالبان علوم نبوت پر عائد ہوتی ہے طلبہ و طالبات کے لئے ضروری ہے کہ امت مسلمہ کے احوال پر نظر رکھیں آج ہمارے خلاف سازشیں ہو رہی ہے لیکن ان سے گھبرانے کی ضرورت نہیں یہ نظریات کی جنگ ہے۔پروگرام کو ابتدا سے انجام تک بحسن و خوبی پہونچانے میں گاؤں کے حساس اور پر عزم نوجوانوں کا بھی اہم رول رہا جنہوں نے پورے خلوص اور بیدار مغزی کے ساتھ پروگرام کی کامیابی کے لئے منتظمین کی حیثیت سے غیر معمولی کردار ادا کیا – ماسٹر ولی اللہ، ماسٹر مختار، ماسٹر فیصل عینی ، ماسٹر اسماعیل، ماسٹر سرفراز ، محمد مجیم، محمد اشرف ، محمد شہزاد، ماسٹر امان اللہ محمد اکبر و غیرھم کا نام قابل ذکر ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN