چنڈی گڑھ : (ایجنسی)
پنجاب میں نوجوت سنگھ سدھو کے ریاستی صدر عہدہ سے استعفیٰ کے بعد بھلے ہی کانگریس کے سامنے مشکل کھڑی ہو گئی ہو لیکن اب کانگریس ہائی کمان جھکنے کے موڈ میں نہیں ہے ۔ مانا جا رہاہے کہ کانگریس ہائی کمان کے ذریعہ اب نئے ریاستی صدر کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ یعنی نوجوت سنگھ سدھو کے لئے مشکلات بڑھتی نظر آرہی ہیں ۔
ذرائع کے مطابق کانگریس ہائی کمان کےذریعہ پنجاب کانگریس کے انچارج ہریش راوت کا چنڈی گڑھ کا دورہ رد کروایا گیا ہے ۔ پہلے مانا جا رہاتھا کہ ہریش راوت چنڈی گڑھ میں نوجوت سنگھ سدھو کومنانے کے لیے جارہے ہیں ۔
ہائی کمان کی جانب سے پنجاب میں پیدا ہوئے تازہ حالات پر پوری طرح سے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چننی کا ساتھ دیاجا رہا ہے، ایسے میں اب اگلا قدم نوجوت سنگھ سدھو کی جگہ نئے پردیش صدر کی تقرری کرنا ہے ۔
اس ریس میں نام ابھی تک سب سے آگے چل رہے ہیں ، جن میں کلجیت ناگرا اور رونیت سنگھ بٹو شامل ہیں۔ کلجیت ابھی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ریاستی صدرہیں، جبکہ رونیت لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ ہیں ، جو پارلیمنٹ سیشن کے دوران سرخیوں میں رہے ہیں ۔
بتادیں کہ نوجوت سنگھ سدھو نے منگل کو ریاستی صدر عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ، انہوں نے کہاکہ وہ کسی بھی طرح سمجھوتہ نہیں کرسکتے ہیں، نوجوت سنگھ سدھو کے اس قدم کےبعد ان کی حمایت میں کئی حامیوںنےعہدہ چھوڑ دیا۔
رضیہ سلطانہ نے عہدہ وزارت چھوڑا تو پھر پنجاب کانگریس کے کچھ دیگر ممبران نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جس کے بعد کانگریس کے سامنے نئےچیلنجز کھڑے ہوگئےہیں ۔










