اردو
हिन्दी
جولائی 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کانگریس کا یوتھ مینی فیسٹو،لاکھوں روزگار کا وعدہ

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
کانگریس کا یوتھ مینی فیسٹو،لاکھوں روزگار کا وعدہ
128
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :(ایجنسی)

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعہ کو دہلی میں اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس کا یوتھ منشور جاری کیا۔ اسے ریکروٹمنٹ قانون سازی کا نام دیا گیا ہے۔

اس موقع پر راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے گزشتہ 5 سال کے دور حکومت میں اتر پردیش میں 16 لاکھ نوجوانوں کا روزگار ختم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ وہ 2 کروڑ لوگوں کو روزگار دیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ اتر پردیش کے نوجوانوں کو ایک نئے وژن کی ضرورت ہے اور یہ کام صرف کانگریس ہی کر سکتی ہے۔

کانگریس نے پہلے خواتین کے حقوق کی لڑائی کی بات کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اس مرتبہ اتر پردیش میں کانگریس 40 فیصد خواتین کو پارٹی کا امیدوار بنائے گی اور اب اس نے نوجوانوں کے لئے ایک وژن دستاویز جاری کیا جس میں نوجوانوں کی نوکریوں سے لے کر ان کے کھیل، تعلیم اور صحت پر زور دیا۔

LIVE: Shri @RahulGandhi and Smt. @priyankagandhi launch UP's Youth Manifesto, at the AICC HQ.#कांग्रेस_का_भर्ती_विधान https://t.co/lNvavso7fH

— Congress (@INCIndia) January 21, 2022

پریس کانفرنس کے دوران کانگریس کا انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے اپنے خطاب میں مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ موجودہ حکومت صرف اور صرف صنعت کاروں کے ہاتھ مضبوط کرنے کا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کا کام نفرت پھیلانا نہیں ہے اور پارٹی جھوٹے وعدے نہیں کرتی بلکہ لوگوں کو جوڑنے کا کام کرتی ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ ہم آپ کو روزگار کس طرح سے دلائیں گے یہ سب ہم نے اس انتخابی منشور میں لکھا ہے۔ اس منشور کو تیار کرنے کے لئے کانگریس پارٹی نے ریاست کے نوجوانوں سے بات کی ہے اور ان کے خیالات کو جانا ہے اور اسے اس منشور میں ڈالا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ اتر پردیش میں ہر 24 گھنٹے میں تقریباً 880 نوجوان روزگار کھو دیتے ہیں۔ بی جے پی کے گزشتہ 5 سالوں میں تقریباً 16 لاکھ نوجوانوں نے روزگار کھویا ہے۔

دریں اثنا، کانگریس کی جنرل سکریٹری اور انچارج یوپی پرینکا گاندھی نے کانگریس کا انتخابی مشور جاری کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ یوپی میں سب سے بڑا مسئلہ نوجوانوں کا روزگار ہے لہٰذا کانگریس کے منشور کا نام ’بھرتی ودھان‘ رکھا گیا ہے۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ اردو اساتذہ، سنسکرت کے اساتذہ، آنگن باڑی اور آشا وغیرہ کی خالی اسامیوں کو پر کیا جائے گا۔ بھرتی کے عمل سے نوجوانوں کا بھروسہ ٹوٹا ہے اسے بحال کرنے کے لئے تمام مقابلہ کے امتحانوں کے فارم کے لئے فیس معاف ہوگی اور بس ٹرین کا سفر مفت ہوگا۔

उप्र के युवा दोस्तों,

मैं चाहती हूं ये चुनाव आपके मुद्दों पर लड़ा जाए।

भर्ती विधान में आपकी आकांक्षाओं का प्रतिबिंब है।

कांग्रेस पार्टी सरकार बनने पर

👉20 लाख सरकारी नौकरियां देगी

👉भर्तियों की परीक्षाओं के फॉर्म का कोई शुल्क नहीं लगेगा।#कांग्रेस_का_भर्ती_विधान pic.twitter.com/ePvkzirVO4

— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) January 21, 2022

پرینکا گاندھی نے مزید کہا کہ ایک جاب کلینڈر جاری ہوگا، جس میں بھرتی کے اشتہار، امتحان، تقرر کی تاریخیں درج ہوں گی اور اس کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ریزرویشن میں گھوٹالہ کو روکنے کے لئے ہر بھرتی کے لئے سماجی انصاف کے مبصرین تعینات ہوں گے۔

پرینکا گاندھی نے بتایا کہ کانگریس کا یہ دستاویز صرف روزگار فراہمی کی بات نہیں کرتا بلکہ یونیورسٹیوں میں انتخابات کرانا، کھیلوں کے لئے سہولیا ت فراہم کرانا، کھیلوں کے لئے اکیڈمی قائم کرنا، اسکالرشپ کو بڑھنا اور ضرورتمندوں تک کیسے پہنچے اس کو یقینی بنانا، نوجوان اپنا کاروبار کیسے شروع کر سکتے ہیں، صنعتی کلسٹر بنانا، قرض دینا اور صحت کو کیسے بہتر بنایا جائے اس پر تفصیلی بات کرتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ایک اہم پہلو پر بھی توجہ دلائی کہ ریاست میں نوجوانوں کی ایک آبادی نشہ کی جانب جا رہی ہے اس کو کیسے روکا جائے اور اس کی لت سے متاثرین کو نجات دلانے کے لئے کیمپ لگائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے لڑنے کے لئے لکھنؤ میں ایک مرکز قائم کیا جائے گا۔ پرینکا گاندھی نے یہ بھی کہا کہ کانگریس کی کوشش ہے کہ منفی باتوں سے پرہیز کیا جائے اور نوجوانوں کے مستقبل کے لئے کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیاں فرقہ وارانہ اور ذات پات کی بات کر رہی ہیں لیکن کانگریس ترقی کی بات کر رہی ہے۔

نوجوان انتخابی منشور میں کانگریس کے وعدے

مقابلہ کے امتحانوں کے امیدواروں کو بس اور ریل میں مفت سفر کی سہولت ہوگی

خواتین کے لیے 8 لاکھ سرکاری ملازمتیں فراہم کی جائیں گی

تمام مقابلہ جاتی امتحانات کی فیس معاف کی جائے گی

ریاست کے 20 لاکھ نوجوانوں کے لئے روزگار

اساتذہ کی 1.50 لاکھ خالی آسامیاں پر کی جائیں گی

نوجوان کاروباریوں کو ترجیح دی جائے گی

سیڈ اسٹارٹ اپ فنڈ کے لیے 5 ہزار کروڑ روپے واگزار ہوں گے

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے
خبریں

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

10 جولائی
امریکا ایران معاہدہ
خبریں

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

08 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

حالیہ خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN