اردو
हिन्दी
جولائی 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کورونا پھر آر ہا ہے!یو پی میں بھی ہفتے سے نائٹ کرفیو

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
کورونا پھر آر ہا ہے!یو پی میں بھی ہفتے سے نائٹ کرفیو
232
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ :(ایجنسی)

کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون( Omicron )کی گھبراہٹ کے درمیان یوگی حکومت نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ سی ایم یوگی نے 25 دسمبر سے ریاست میں نائٹ کرفیو کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی شادی بیاہ کے پروگراموں میں کووڈ پروٹوکول کے ساتھ 200 لوگوں کو اجازت دی جائے گی۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اعلیٰ سطحی ٹیم-09 کو ہدایات دی ہیں۔

ملک کی مختلف ریاستوں میں کووڈ کے معاملات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسے میں ریاست میں 25 دسمبر سے نائٹ کرفیو نافذ ہو جائے گا۔ نائٹ کرفیو ہر روز 11 بجے سے صبح 5 بجے تک نافذ رہے گا۔

بازاروں میں ’ماسک نہیں، توسامان نہیں‘

بازاروں میں ’’نو ماسک، نو مال‘‘ کے پیغام کے ساتھ تاجروں کو آگاہ کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ سڑکوں، بازاروں میں ہر ایک کے لیے ماسک لازمی ہے۔ ملک کی کسی بھی ریاست یا بیرون ملک سے یوپی کی سرحد پر آنے والے ہر شخص کی ٹریسنگ ٹیسٹنگ کی ہدایات دی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بس، ریلوے اور ایئرپورٹ پر اضافی چوکسی برتی جائے گی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں 1 لاکھ 91 ہزار 428 سیمپل کی جانچ ہوئی، جس میں 49 نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے۔ ریاست میں کووڈ کے فعال کیسوں کی کل تعداد 266 ہے، جبکہ 16 لاکھ 87 ہزار 657 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔ جمعہ کو 37 اضلاع میں کووڈ کا ایک بھی مریض نہیں ملا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مدھیہ پردیش کی شیوراج حکومت نے گزشتہ کل ریاست میں نائٹ کرفیو لگانے کا اعلان کیا تھا۔ اومیکرون کی ممکنہ لہر کے پیش نظر مدھیہ پردیش نائٹ کرفیو نافذ کرنے والی پہلی ریاست ہے۔ یہاں بھی رات گیارہ بجے سے صبح پانچ بجے تک نائٹ کرفیو جاری رہے گا۔ خاص بات یہ ہے کہ مدھیہ پردیش میں اومیکرون کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا، اس بات کا امکان ہے کہ جلد ہی ایم پی میں اومیکرون کے معاملے سامنے آسکتے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر مزید اقدامات کیے جائیں گے۔ دہلی کی کیجریوال حکومت نے بھی کئی چیزوں پر پابندی لگا دی ہے۔

تیسری لہری کی آہٹ

اومیکرون کی دستک کے بعد ماہرین اسے کورونا کی تیسری لہر کی علامت کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ آئی آئی ٹی کے سینئر سائنسدان پدم شری پروفیسر منیندرا اگروال نے بھی نئی تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کا اثر دسمبر کے آخری ہفتے تک نظر آئے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ جنوری کے آخری ہفتے یا فروری کے شروع میں اومیکرون کا پیک ہوگا ۔

کورونا سے بچاؤ کے لیے بھیڑ میں نہ جانے، ماسک پہننے اور ویکسین لینے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔ مرکزی صحت کے سکریٹری راجیش بھوشن نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوںکو مشورہ دیا ہے کہ وہ چوکس رہیں اور معاملات کی مثبتیت، دوگنا ہونے کی شرح اور نئے کیسوں کے کلسٹر پر نظر رکھیں اور کرسمس اور نئے سال سے پہلے مقامی سطح پر پابندیاں عائد کرنے پر غور کریں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکا ایران معاہدہ
خبریں

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

08 جولائی
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ
خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

07 جولائی
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق
خبریں

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

07 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

جولائی 6, 2026

حالیہ خبریں

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN