اردو
हिन्दी
جون 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کورونا بے لگام ، دہلی سے ممبئی تک آئی سی یو بیڈ کی قلت، اسپتالوں میں لاشیں ہی لاشیں

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
کورونا بے لگام ، دہلی سے ممبئی تک آئی سی یو بیڈ کی قلت، اسپتالوں میں لاشیں ہی لاشیں
46
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :
ملک میں کورونا وائرس کی تباہی ہر دن کے ساتھ بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ گذشتہ روز ملک میں تقریباً 1.61 لاکھ نئے کیس درج ہوئے ہیں ، جس کے بعد فعال کیسوں کی تعداد بھی 12 لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔ دہلی ، مہاراشٹر یا اتر پردیش ہر جگہ کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں اور اس کے ساتھ ہی پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔ کئی ریاستیں نائٹ کرفیو ، ویک اینڈ لاک ڈاؤن میں داخل ہوگئیں اور کچھ جگہوں پر مکمل لاک ڈاؤن کا امکان ہے۔

دہلی میں پابندیاں بڑھیں ، لیکن لاک ڈاؤن نہیں

ملک کی راجدھانی دہلی میں بھی لاک ڈاؤن کا ڈر ستا رہا تھا ، لیکن اب ریاستی حکومت نے اس کی تردید کردی ہے۔ حالانکہچسی ایم اروند کیجریوال نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر صورتحال مکمل طور پر قابو سے باہر ہے اور اسپتالوں میں کوئی جگہ نہ بچےتو لاک ڈاؤن کا فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔ ابھی دہلی میں نائٹ کرفیو نافذ کردی گئی ہے ، ساتھ ہی ریستوراں، بار، سنیما ہال میں 50 فیصد گنجائش کی اجازت ہے۔

سی بی ایس ای بورڈ امتحان ملتوی ہو

کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے مرکزی حکومت سے سی بی ایس ای کے امتحانات منسوخ کرنے کی اپیل کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کے پیش نظر مرکزی حکومت طلبہ کو ایسے ہی پرموٹ کردے یا ان کا آن لائن امتحان لیا جائے۔
سی ایم کیجریوال نے کہاکہ سی بی ایس ای کے امتحانات آنے ہی والے ہیں۔ دہلی کے 6 لاکھ بچے سی بی ایس ای امتحان میں شرکت کریں گے۔ اس میں تقریباً ایک لاکھ اساتذہ شامل ہوں گے۔ اس سے کورونا بڑے پیمانے پر پھیل سکتا ہے۔ میری مرکزی حکومت سے درخواست ہے کہ وہ سی بی ایس ای کے امتحانات منسوخ کئے جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس بار کورونا لہر بہت خطرناک ہے۔ اس لہر میں نوجوان اور بچے زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔ اس بار65 فیصد مریضوں کی عمر 45 سال سے کم ہے۔ میری نوجوانوں سے گزارش ہے کہ جب بھی آپ گھر سے باہر نکلیں تو کووڈ رہنما خطوط پر سختی سے عمل کریں۔

مہاراشٹر میں حالات خراب ہیں ، کبھی لگ سکتا ہے لاک ڈاؤن

اس وقت ملک میں کورونا کے تمام کیس رپورٹ کیے جارہے ہیں ، ان میں سے سب سے زیادہ کیسز مہاراشٹرا سے ہی آرہے ہیں۔ گزشتہ دنوںیہاں 51 ہزار سے زیادہ کیسز درج کیے گئے تھے، ایسی صورتحال میں ریاست میں مکمل لاک ڈاؤن کی تلوار لٹک رہی ہے۔ حال ہی میں ، سی ایم ادھو ٹھاکرے نے اپنی کووڈ ٹاسک فورس کے ساتھ میٹنگ کی تھی، جس میں ریاست میں دو سے تین ہفتوں کا مکمل لاک ڈاؤن کی بات سامنے آئی تھی۔

اسپتال میں آکسیجن کی کمی کے باعث 7 کورونا مریضوں کی موت

مہاراشٹرا میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات میں لاپروائی کی وجہ سے مریضوں کی موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ مبینہ طور پر ممبئی کے نالاسوپارہ کے ایک اسپتال میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے کورونا کے 7 مریضوں کی موت ہوگئی۔ اس موت کے بعد مشتعل افراد نے بہت ہنگامہ برپا کردیا۔
حالانکہ اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے کہا کہ اس اسپتال میں صرف سنگین بیماریوں میں مبتلا مریض داخل ہورہے ہیں ، مرنے والے مریض عمر یا کسی اور بیماری میں مبتلا تھے۔ یعنی ، آکسیجن کی کمی کی وجہ سے موت کے دعوے کو اسپتال انتظامیہ نے مسترد کردیا ہے۔

مہاراشٹرا میں بستر کی کمی

مہاراشٹر میں تقریباً 12 اضلاع ہیں ، جہاں ہر اسپتال میں بستر بھر چکے ہیں۔ ریاست میں 75 فیصد آئی سی یو بیڈ بھی پُر ہیں۔ اگر اس رفتار سے کورونا کیسز بڑھتے چلے جاتے ہیں تو مہاراشٹرا کی حالت مزید خراب ہوجائیں گی۔ مہاراشٹر کےکئی شہروں میں اسپتالوں میں بستروں کی شدید قلت ہے۔ یہاں تک کہ ممبئی کے انتہائی مہنگے اسپتال کورونا مریضوں سے بھرا ہوا ہے۔

چھتیس گڑھ کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال میں کورونا مریضوں کی لاشیں بکھری پڑیں، رکھنے کے لیے جگہ نہیں!

کورونا وائرس کے نئے کیسوں میں تیزی سے اضافے کے درمیان چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور کے ایک اسپتال سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے ، جس میں دیکھ کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے۔ویڈیو میں اس جگہ کو دکھائی گئی ہے جہاں مریضوں کی لاشیں رکھی گئی ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں کورونا متاثرین کی لاشیں نظر آرہی ہیں کہ وہاں انہیں رکھنے کی جگہ تک نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسپتال میں لاشوں کو رکھنے کے لئے جگہ کم پڑ رہی ہے اورزمین پر ہی نہیں بلکہ کھلے آسمان کے نیچے لاشیں رکھی گئیں ہیں۔ لاشوں کو رکھنے کے لئے فریزر توچھوڑ یئے ، بلکہ کچھ لاشیں کھلے آسمان کے نیچے دھوپ میں اسٹریچر پر پڑی ہیں اورکئی لاشیں اندر کی طرف زمین پر ہیں۔ لاشیں ایسی نظر آرہی ہیں جیسے وہ کسی نے سامان اسٹاک کر رکھا ہو۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

کیر اسٹارمر استعفیٰ Keir Starmer
خبریں

برطانیہ میں بڑا سیاسی زلزلہ! وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کا استعفیٰ کا اعلان

21 جون
ٹرمپ ایران وارننگ
خبریں

’60 دنوں میں فائنل ڈیل نہ ہوئی تو’…. ہورمز پر ٹرمپ کی ایران کو بڑی وارننگ

21 جون
پاکستان | ایران | امریکا
خبریں

مڈل ایسٹ بحران میں پاکستان کی بڑی انٹری! وزیرِ اعظم اور آرمی چیف سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں شامل

21 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
NEET 2026 UG Controversy

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

جون 20, 2026
سماجوادی پارٹی، اکھلیش یادو، بی جے پی

سماجوادی پارٹی میں پھوٹ یا بی جے پی کا سیاسی بیانیہ؟

جون 18, 2026
کیر اسٹارمر استعفیٰ Keir Starmer

برطانیہ میں بڑا سیاسی زلزلہ! وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کا استعفیٰ کا اعلان

ٹرمپ ایران وارننگ

’60 دنوں میں فائنل ڈیل نہ ہوئی تو’…. ہورمز پر ٹرمپ کی ایران کو بڑی وارننگ

پاکستان | ایران | امریکا

مڈل ایسٹ بحران میں پاکستان کی بڑی انٹری! وزیرِ اعظم اور آرمی چیف سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں شامل

Re-NEET

ری-نیٹ : ، AI نگرانی اور 51 ہزار جیمرز تعینات; سکیورٹی ہائی الرٹ!

کیر اسٹارمر استعفیٰ Keir Starmer

برطانیہ میں بڑا سیاسی زلزلہ! وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کا استعفیٰ کا اعلان

جون 21, 2026
ٹرمپ ایران وارننگ

’60 دنوں میں فائنل ڈیل نہ ہوئی تو’…. ہورمز پر ٹرمپ کی ایران کو بڑی وارننگ

جون 21, 2026
پاکستان | ایران | امریکا

مڈل ایسٹ بحران میں پاکستان کی بڑی انٹری! وزیرِ اعظم اور آرمی چیف سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں شامل

جون 21, 2026
Re-NEET

ری-نیٹ : ، AI نگرانی اور 51 ہزار جیمرز تعینات; سکیورٹی ہائی الرٹ!

جون 21, 2026

حالیہ خبریں

کیر اسٹارمر استعفیٰ Keir Starmer

برطانیہ میں بڑا سیاسی زلزلہ! وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کا استعفیٰ کا اعلان

جون 21, 2026
ٹرمپ ایران وارننگ

’60 دنوں میں فائنل ڈیل نہ ہوئی تو’…. ہورمز پر ٹرمپ کی ایران کو بڑی وارننگ

جون 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN