پٹنہ ؍اورنگ آباد : (ایجنسی)
دلتوں،پسماندہ ،محروم اورسماج کے حاشیہ پر دھکیل دئےگئے لوگوںکی سیاست کا دعویٰ کرنے والے جنتادل یونائٹیڈ کی حکومت والے بہار میںدلتوںکی کیا صورتحال ہے اس کی ایک تازہ مثال سامنے آئی ہے ۔
ریاست کے اورنگ آباد ضلع میں دبنگ ذات کے ایک امیدوار کومکھیا الیکشن میں ووٹ نہیں دینے کی وجہ سے دودلتوں کو مبینہ طور پر کان پکڑ کر اٹھک- بٹھک کرنے کو مجبورکیا گیا۔ اتنا ہی نہیں۔ انہیں تھوک چٹانے کومجبورکیا گیاہے ۔ اس معاملے میں ملزم بلونت سنگھ کو گرفتار کر لیاگیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو لوگوں کو کان پکڑ کر اٹھک – بٹھک کرایا جارہاہے۔

ویڈیو میں انہیں گالی گلوچ اور مار پیٹ کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ انہیں بیٹھ کر زمین پر پھینکا گیا تھوک چاٹتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ان لوگوں کے نام انیل کمار اور منجیت کمار ہیں۔ یہ دونوں دلت ہیں۔ یہ واقعہ اورنگ آباد ضلع کے کٹمبا بلاک کے ڈمری پنچایت کے سنگھنا گاؤں کا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ملزم بلونت سنگھ نے ان نوجوانوں کو مکھیا الیکشن میں ووٹ دینے کے لیے پیسے دیے تھے۔ ان دلتوں نے اسے ووٹ نہیں دیا اور بلونت سنگھ مکھیا کا الیکشن ہار گئے۔
ملزم بلونت سنگھ نے اس سے انکار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں نوجوان شراب پی کر ہنگامہ برپا کر رہے تھے۔ اس لیے نشہ ٹوٹنے کے بعد ان لوگوں سے اٹھک بٹھک لگوائی گئی تاکہ وہ مستقبل میں ایسا پھر نہ کریں۔ ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی بہار پولیس حرکت میں آگئی۔ اورنگ آباد کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کا نتیش کمار مشرا کی ہدایت پر امباپولیس نےبلونت سنگھ کو گرفتار کر لیاہے ۔









