اردو
हिन्दी
مئی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

حجاب تنازع کے بے قابو ہونے کا خطرہ !

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
حجاب تنازع کے بے قابو ہونے کا خطرہ !
165
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:جومی این راؤ

یہ بالکل واضح ہے کہ اس تنازع کی شروعات راتوں رات کچھ خواتین کے جنونی ہوجانے اور حجاب پہننا کرنے سے نہیں ہوئی ہے۔ بلکہ اس کی ذمہ دار ہندو دائیں بازو کی تنظیموں کا وہ قدم ہے جس میں انہوں نے اس معاملے کو اتنا متنازع بنانے کا فیصلہ کیا۔ اور اب حالات ایسے ہیں کہ پورے کرناٹک میں یہ معاملہ بے قابو ہونے کا خطرہ بنا ہواہے۔

جہاں یہ معاملہ لارجر بنچ کو سونپا گیا ہے وہیں دوسری جانب کرناٹک کے وزیر اعلیٰ نے تعلیمی اداروں کو آئندہ چند روز کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ مدھیہ پردیش کے وزیر تعلیم نے آنےوالے وقتوںمیں ریاست میں حجاب پر پابندی لگانے کی بات کی ہے، لیکن بات یہاں تک کیسے پہنچی؟ اور اس سے کیسے نمٹا جائے؟ کیا عدالتیں اس معاملے کو نمٹانے کے لیے صحیح جگہ ہیں یا اب وقت آگیا ہے کہ پولیٹکل ایگزیکٹیو اس معاملے کو اپنے ہاتھوں میں لےلے؟

پچھلے کچھ دنوں سے، لڑکیوں اور خواتین کو اسکول اور کالج کے حکام کے اس دعوے کی وجہ سے کلاسوں سے باہر رکھا جا رہا ہے کہ ان کے ذریعہ حجاب پہننا ڈریس سے متعلق قوانین کے خلاف ہے۔ دوسری جانب ہندو طلبہ نے حجاب بین کی حمایت میں بھگوا گمچھا پہن کرآنا شروع کردیا ہے۔ ایک وائرل ویڈیو میں بھگوا پہنے مردوں کاایک جھنڈ اپنا اسکوٹر پارک کرکےتیزی سے کالج بلڈنگ کی جانب جاتی ہوئی حجاب میں ملبوس لڑکی کا پیچھا کرتے اوراسے پریشان کرتےہوئے نظر آرہاہے ۔ بعد میں این ڈی ٹی وی سےہوئی بات چیت کےدوران اس لڑکی نے بتایاکہ اسے ہراساں کرنے والے جھنڈکے زیادہ لوگ اسے انجان ہی لگے۔ جنہیں اس نے پہلے کبھی اپنے کالج میں نہیں دیکھا تھا۔

سطحی طور پر ایسا لگتا ہے کہ یہ اسکول کالج کے قواعد اور ڈریس کوڈ کا معاملہ ہے۔ مسلم خواتین کے لباس کی خواہشات پر ہندوشدت پسند کا اس قدر توجہ دینا، دراصل مسلمانوں کو انہی طےشدہ جگہوںتک محدود رکھنے کی کوشش ہے جو ہندو دائیں بازو کے قواعد کی کتاب میں بیان کی گئی ہیں۔یہ ایک ایسی پالیسی ہے جو کافی انتخابی فوائد بھی دیتی ہے۔

مظفر نگر فسادات، گجرات قتل عام، شہریت (ترمیمی) ایکٹ، تین طلاق قانون، گائے کے گوشت پر پابندی، ان سب کا مرکز مسلمانوں اور ان کے حقوق پر حملہ کرنے کی کوشش تھی۔ اگرایک بار ہم اس شروعاتی نقطہ کو قبول کر لیتے ہیں تو پھر اس حالیہ تنازع کے تئیں ہماری سمجھ کچھ حد تک واضح ہونا شروع ہوجاتی ہے ۔

کیا حجاب ایک ضروری مذہبی رسم ہے؟ کیا اس معاملہ کومذہبی نصوص کی روشنی میں منصفانہ طور پر طے کیا جا سکتا ہے؟ ایسے میں ہمارے ملک کو اس بحث سے گریز کرنا چاہیے۔

اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ اور میں حجاب کو اسلام کی علامت سمجھتے ہیں یا نہیں۔ اس سے متعلق حقائق بھی بہت سیدھے اور سپاٹ ہیں۔ ہندوستان میں حجاب پہننے والی خواتین بھی مسلمان ہیں اور اس کو نہ پہننے کا فیصلہ لینے والی بھی صرف مسلمان عورتیں ہی ہیں، ان دونوں ہی معاملوں میں ،ایسے بھی کچھ مثالیں ہیں جب سماجی دباؤ بھی کچھ حد تک ایک عنصر رہاہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تعلیمی، ثقافتی اور سماجی و اقتصادی جیسے عوامل بھی اس پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ تاہم ہندوستان میں شاید ہی کوئی ایسی عورت ہو گی جو زندگی کے ایک یا زیادہ شعبوں میں اس طرح کے دباؤ سے آزاد ہو۔ ایسا کیوں ہے کہ کبھی کسی سکھ آدمی سے کوئی نہیں پوچھتا کہ اس نے پگڑی کیوں پہنی ہے یا نہیں؟ کیونکہ ہم یہ فرض کرتے ہیں کہ بطور آدمی یہ ہمیشہ اس کی اپنی مرضی کا معاملہ ہوتا ہے۔

کیا کسی اسکول یا کالج یا حکومت کو طلباء کے لیے ایک خاص قسم کا ڈریس کوڈ طے کرنا چاہیے؟ اس کا جواب ہاں ، بھی ہے اورنا بھی ہے ۔اگر واقعی ان تعلیمی اداروں کوسماج کے لیے کارآمد رہنا ہے تو ڈریس کوڈ، الگ الگ طرح کے قواعد وضوابط اورگائڈلائنس کو اس سے جڑےتمام فریقین کی رضامندی اوربحث کے بعدہی لاگو کرنا چاہئے۔ سب سے پہلے ہمیں سب سے ضروری اور سب سے بنیادی اصول پر بات کرنی چاہئے کہ آخر کیوں کسی اسکول کے طلباء کے لیے ایک طے شدہ ڈریس ہونی چاہئے۔ مساوات عملی احساس پر مبنی اس کاایک جواب تویہ بنتا ہے کہ اسکول جو بھی طے کرے اس کا سب سے پہلا اور بنیادی مقصد تمام کے لیے ایک اعلیٰ معیار کی تعلیم کو یقینی کرنا ہے ۔

رضامندی پر مبنی ڈریس کوڈ کی سب سے واضح دلیل یہ ہے کہ اس سے اسکول کے بچوں میں کچھ حد تک ایک برابری آئے گی اور فیشن کی ہوڑ کے ساتھ ہی غریب غریب والدین کے خرچ کو بڑھانے سے روکنا آسان ہو جائےگا۔ کالجوں کے معاملوں میں یہ دلیل بہت کمزور پڑ جاتاہے ۔ دنیا بھر میں زیادہ پوسٹ 16-کالج اور اعلیٰ تعلیمی اداروں، ڈریس کوڈ کے اصولوں سے خاصے دور ہو چکے ہیں اور پوری طرح ایک موٹی – موٹی گائڈ لائنس کی بنیاد پر اس مسئلہ سے نمٹتے ہیں جس سے کہ کچھ حد تک ہی صحیح لیکن سمجھ داری بھرے اور شائستہ لباس پہننا یقینی بنائیں۔ ہندوستان جیسے قدامت پسند اور بدسلوکی والے معاشرے والے ملک میں، طلباء کے ہاٹ پینٹس ،کراپس یا اسپورٹس براز پہننے کا امکان کم ہوتاہے ۔

اگر کالج کے افسران یا حکومت میں شامل افراد کسی وسیع تر تعلیمی مقصد کے لیے بغیر کسی مشاورت کے ایک انتہائی سخت اور انتہائی باریک بیان کردہ ڈریس کوڈ کو نافذ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو وہ احتجاج کا خطرہ بھی مول لیں گے۔ اگر وہ اس سے متعلق کوئی ہدایت نامہ جاری کرنے کا خطرہ مول لے رہے ہیں تو بہتریہی رہے گا کہ وہ گائڈلائن کے قواعد کو باریک سطح تک سخت نہ بناکر اس کو الگ الگ ثقافتوں کےفرق کو ذہن میں رکھتےہوئے اورکافی کچھ طلباء کی بہتر سمجھ پر چھوڑتے ہوئےایک موٹی- موٹی گائڈ لائنس بنائیں۔

کیا اس معاملہ کو عدالت پر چھوڑ دینا چاہئے؟ ہم میں سے بہت سے لوگوں کو لگتا ہے کہ یہ ایک اچھا خیال ہے۔

(بشکریہ نیوز لانڈری:یہ مضمون نگارکے ذاتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN