اردو
हिन्दी
جولائی 2, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دارالعلوم دیوبند : عملہ کے جدید گریڈ اسکیل کے لئے کمیٹی تشکیل

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
حکومت مذہبی مقامات کیلئے جاری کئے جانے والے احکامات پر دوبارہ غور کرے :دارالعلوم
509
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دیوبند(سمیر چودھری)

ایشاء کی عظیم دینی درسگا ہ دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوریٰ کا سہ روزہ اجلا س آج پانچویں نشست میں کئی اہم فیصلوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیاہے، ادارہ کے مہمان خانہ میں اتوار کے روز سے جاری اجلاس میں ادارہ کی تعمیر و ترقی او رنظم و نسق کے سلسلہ میں اہم فیصلے لئے گئے اور ادارہ کا سالانہ بجٹ 35؍ کروڑ 48؍ لاکھ روپیہ اتفاق رائے سے منظور کئے کیاگیا۔

اس سے قبل گزشتہ روز نائب مہتمم مولانا عبدالخالق سنبھلی کے انتقال سے خالی ہوئی نائب مہتمم کی نشست پر دارالعلوم دیوبند کے مؤقر استاذ حدیث مفتی محمد راشد اعظمی کا مقرر کیاگیا ہے، حالانکہ تنخواہوں میں اضافہ کی توقع رکھنے والے عملہ کو اگلے اجلاس تک انتظار کرناہوگا ،لیکن شوریٰ نے عملہ کے نئے اسکیل گریڈ ریوائز کے متعلق ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ،جس کی سفارشات کی بنیاد پر آئندہ اجلاس میں اضافہ کا فیصلہ ہوگا ،شوریٰ کے مطابق موجودہ وقت میں ادارہ وڈبحران سے متاثر رہاہے، اسلئے تقررات ،استقلال اور ترقی وغیرہ کے جملہ امور شوریٰ کے اگلے اجلاس تک مؤخر کردیئے گئے ،البتہ منشی محمد عدنان کے انتقال سے خالی ہوئی پیشکار کی سیٹ کے لئے مفتی محمد ریحان عثمانی کاتقرر عمل میں آیاہے۔

اس سے قبل تعمیرات، تعلیمات اور تنظیم و ترقی سمیت جملہ شعبہ جات کی رپورٹیں ان کے ذمہ دران نے پیش کی ،جس پر اراکین شوریٰ نے ضروری ہدایات کے ساتھ اطمینان اظہار کیا۔ وہیں ایجنڈہ کے مطابق زیر غور کارگزار مہتمم کے عہدہ پر تقرری کو بھی فی الوقت ملتوی کردیاگیا،ذرائع کے مطابق اس کا فیصلہ بھی آئندہ اجلاس میں ہی لیا جائےگا۔

اس دوران گزشتہ ڈیڑھ سال کے طویل عرصہ کے بعد دارالعلوم دیوبند میں شروع ہوئی تعلیمی سرگرمیوں پر ارکین شوریٰ نے نہ صرف اطمینان کا اظہار کیا بلکہ خوشی بھی ظاہر کی۔ واضح رہے کہ اس سال ادارہ میں جدیدداخلے نہیں لئے گئے،جس کے سبب ادارہ کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ نہیں کیاگیا اور تنخواہوں و نئی گریڈ بندی کے عمل کو آئندہ اجلاس تک مؤخر کردیاگیاہے، جس کے سبب تنخواہوںمیں اضافے کی امید لگانے والے ملازمین کو معمولی مایوسی ضرورہوئی ہے،لیکن آئندہ اجلاس میں نئے گریڈ اسکیل کے نفاذ کی امید نے انہیں راحت دی ہے۔

شوریٰ کے اجلاس میں مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی، صدر المدرسین مولانا سید ارشد مدنی،مولانا عبدالعلیم فاروقی،مولانا اسماعیل مالیگاؤں، مفتی احمد خانپوری، حکیم کلیم اللہ علی گڑھی،مولانا رحمت اللہ کشمیری،مولانا انوارالرحمن بجنوری،سید انظر حسین میاں دبویندی، مولانا محمود راجستھانی،مولانا نظام الدین خاموش،مولانا عاقل سہارنپوری، مولانا سید حبیب باندوی،مفتی شفیق بنگلوری،مولانا محمد عاقل گڑھی دولت نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ مولانا سید رابع حسنی ندوی، ممبر آف پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل،مولانا اشتیاق مظفرپوری،مولانا ملک ابراہیم اور مولانا عبدالصمد نے اس اجلاس میں شریک نہیں ہوئے ہیں ۔ اجلاس کی صدارت حکیم کلیم اللہ علی گڑھی نے کی اور ان ہی دعاء پر سہ روزہ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

مظاہر علوم سہارنپور کی مجلس شوریٰ نے عملہ کی تنخواہوں میں کیا اضافہ

معمول کے مطابق مظاہرعلوم سہارنپور کی شوری کا اجلاس زیر صدارت حکیم کلیم اللہ علی گڈھی دارالمشورہ مظاہر علوم میں منعقد ہوا ،دوران اجلاس مدرسہ کی جملہ سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا اور مختلف شعبہ جات کی رپورٹ مجلس شوری میں پیش کی گئیں ،اسی طرح سابقہ کارروائی کی سماعت اور اس کی توثیق کی گئی ۔1999سے منتخب چلے آرہے مظاہرعلوم سہارنپور کے رکن شوری حاجی رحمت اللہ انصاری بنارسی کے انتقال پر تجویز تعزیت منظور ہوئی ۔

مکتبہ شیخ محمد یونس میں مطالعہ کے لئے شعبۂ تخصص فی الحدیث کے طلبہ کے علاوہ جملہ اساتذہ مدرسہ کو بھی مطالعہ کی اجازت دیدی گئی ہے ۔یہ طے ہوا کہ قاعدہ ضابطہ میں ملازمت کے تین سال گزرجانے کے بعد دوران ملازمت وفات پانے اصحاب کی بیوہ کو ایک سال تک ہرماہ مرحوم کی تنخواہ دی جائے ۔ مدرسہ کی مرکزی لائبریری میں موجود مخطوطات کے تعارف کے سلسلہ میں طے ہوا کہ ایک ایک سو مخطوطات کے تعارف پر مشتمل ایک ایک جلد شائع کی جائے اور ہر مخطوطہ کے پہلے صفحہ کا عکس بھی شامل اشاعت کیا جائے ۔مستدلاتِ حنفیہ پر مشتمل مولانا سخاوت علی جونپوریؒ کی قدیم اور مستند کتاب ’’القویم فی احادیث النبی الکریم ‘‘ہے مظاہرعلوم سہارنپور کے شعبۂ تخصص حدیث کے مجمع الشیخ محمد زکریا سے اس کی تحقیق و تعلیق کا کام ہورہا ہے ،جلد اول شائع ہوچکی ہے ،مجلس شوریٰ اس اہم علمی کام پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتی ہے اور امید کرتی ہے کہ اس کی بقیہ جلدیں بھی جلد ہی اشاعت پذیر ہوں گی۔

مجلس شوری کی صدارت کے عہدہ پر حکیم کلیم اللہ صاحب علی گڈھی فائز ہیں جب کہ نائب صدر کا عہدہ خالی ہے ،اتفاق رائے سے مولانا محمد عارف ابراہیمی کو مجلس شوریٰ کا نائب صدر منتخب کیا گیا ۔مدرسہ کی مرکزی لائبریری میںکتابوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر جگہ کی تنگی محسوس کی جارہی ہے اس لئے مجلس شوریٰ نے اسی لائبریری سے متصل جانب مغرب تین منزلہ تعمیر کی منظوری دی ہے اور سکریٹری مدرسہ کو پابند کیا ہے کہ اگلی شوری میںاس کا نقشہ اور تخمینی خرچ کا گوشوارہ رکھیں ۔

من جانب مظاہرعلوم مختلف علاقوں میں جاری مکاتب دینیہ کی رپورٹ پڑھی گئی مجلس شوری نے اسے استحسان کی نظر سے دیکھا اور ناظم مکاتب مفتی محمد صالح نے کچھ نئے مکاتب جاری کرنے کی سفارش پیش کی جس کو بھی منظوری دی گئی اضافۂ تنخواہ کے مسئلہ پر غور کرتے ہوئے مجلس شوری نے فیصلہ کیا کہ شرحِ تنخواہ پر اب تک جو گرانی الاؤنس ۳۵؍فیصد دیا جاتا رہا اسے بڑھا کر ۶۰؍ فیصد کردیا جائے ۔اس اجلاس میں علی گڑھ سے حکیم کلیم اللہ ،حیدرآباد سے مولانا عبدالقوی ،تامل ناڈو سے مولانا روح الحق ،چنئی سے مفتی سبیل احمد ،رائے چوٹی سے مفتی محمد معصوم ،سرساوہ سہارنپور سے مولانا محمد عارف ،سکریٹری مدرسہ مولانا سید محمد شاہد اور ناظم مدرسہ مولانا سید محمد عاقل شریک ہوئے ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

رام مندر چندہ خردبرد کیس:
خبریں

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

01 جولائی
ٹرمپ ایران وارننگ
خبریں

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

01 جولائی
ہندوتوا صرف فرضی تاریخ کی فیکٹری،اویسی نے چندر گپت پر یوگی کے بیان کو چیلنج کیا
خبریں

"اگر ٹرسٹ میں مسلمان ہوتا تو…” اویسی کا یوگی حکومت پر طنز

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
رام مندر چندہ خردبرد کیس:

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

ٹرمپ ایران وارننگ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

ہندوتوا صرف فرضی تاریخ کی فیکٹری،اویسی نے چندر گپت پر یوگی کے بیان کو چیلنج کیا

"اگر ٹرسٹ میں مسلمان ہوتا تو…” اویسی کا یوگی حکومت پر طنز

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، صدر ٹرمپ کے صدارتی اختیارات میں نمایاں اضافہ

رام مندر چندہ خردبرد کیس:

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

جولائی 1, 2026
ٹرمپ ایران وارننگ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

جولائی 1, 2026
ہندوتوا صرف فرضی تاریخ کی فیکٹری،اویسی نے چندر گپت پر یوگی کے بیان کو چیلنج کیا

"اگر ٹرسٹ میں مسلمان ہوتا تو…” اویسی کا یوگی حکومت پر طنز

جون 30, 2026
تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، صدر ٹرمپ کے صدارتی اختیارات میں نمایاں اضافہ

جون 30, 2026

حالیہ خبریں

رام مندر چندہ خردبرد کیس:

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

جولائی 1, 2026
ٹرمپ ایران وارننگ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

جولائی 1, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN