اردو
हिन्दी
مارچ 6, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ڈیوڈ کوریڈور‘:اسرائیل ملک شام کو چار حصوں میں تقسیم کرنے کے مبینہ منصوبے پر عمل پیرا ہے؟

8 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
57
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ترکی کے ذرائع ابلاغ نے اسرائیل کے ایک مبینہ منصوبے کے متعلق خدشات کو وسیع پیمانے پر اُجاگر کیا ہے جس کا مقصد شام کو ’تقسیم کرنا‘ یا ’چند حصوں میں بٹا ہوا ملک‘ بنانا ہے۔ترکی کے بعض تجزیہ کاروں نے اسرائیل کے اس مبینہ ’ڈیوڈ کوریڈور‘ منصوبے پر تنقید کی ہے، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس کا مقصد اسرائیل کو جنوبی شام کے دروز آبادی والے علاقوں اور شمالی شام کے کرد آبادی والے علاقوں سے جوڑنا ہے۔
یاد رہے کہ ترکی شام کی موجودہ حکومت کا ایک بڑا حامی ہے اور وہ دمشق میں طاقت کے ایک مرکزی محور کی حمایت کرتا ہے۔ ترکی شام میں ڈی سینٹرلائزڈ یا وفاقی طرزِ حکومت کا مخالف ہے۔
’ڈیوڈ کوریڈور‘ کیا ہے؟
اگرچہ اسرائیل نے سرکاری طور پر ’ڈیوڈ کوریڈور‘ نامی کسی منصوبے یا سٹریٹجک حکمتِ عملی کی تصدیق نہیں کی ہے تاہم علاقائی مبصرین اور تجزیہ کار اسرائیل کی جانب سے شام میں فضائی حملوں، گولان کی پہاڑیوں کے قریب اسرائیلی فوجی تعیناتیوں اور جنوبی شام میں اسرائیلی اثر و رسوخ کے پھیلاؤ کی علامت قرار دے رہے ہیں۔ڈیوڈ کوریڈور‘ یا حضرت داؤد کے نام کی مبینہ راہداری اُس مبینہ راستے کو کہا جا رہا ہے جو اسرائیل کو گولان کی پہاڑیوں سے شمالی شام کے کرد علاقوں تک لے جائے گا۔’دی کریڈل‘ میں صحافی مہدی یاغی نے لکھا ہے کہ ’نظریاتی طور پر، اس منصوبے کی جڑیں ’گریٹر اسرائیل‘ کے وژن سے منسلک ہیں۔ یہ ایک توسیع پسندانہ تصور ہے جو صیہونیت کے بانی تھیوڈور ہرزل سے منسوب ہے۔ یہ وژن مصر میں دریائے نیل سے عراق کے دریائے فرات تک پھیلا ہوا بائبل کے نقشے پر محیط ہے۔‘اسرائیلی حکام، جن میں وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو بھی شامل ہیں، یہ واضح کر چکے ہیں کہ اُن کا ملک اپنی شمالی سرحدوں کے قریب شامی افواج یا ایران کے حمایت یافتہ گروہوں کی موجودگی کو روکنے کے لیے اقدامات اٹھائے گا، اور اِن اقدامات کا مقصد سکیورٹی اور دروز برادری کی حمایت بتایا گیا ہے۔
ان اسرائیلی اقدامات پر کئی علاقائی اور عالمی طاقتوں نے منفی ردعمل ظاہر کیا ہے۔ شامی حکومت نے اسرائیل کی فوجی موجودگی اور فضائی حملوں کو اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دے کر اس کی مذمت کی ہے۔ترکی، ایران، روس اور عرب لیگ کے رکن ممالک نے بھی اسرائیل پر علاقائی سرحدوں کو فوجی اقدامات کے ذریعے تبدیل کرنے کی کوششوں کا الزام لگایا ہےترکی کو خدشہ ہے کہ اسرائیل جنوبی شام میں دروز برادری اور شمالی شام میں کردوں کی حمایت سے خودمختار علاقوں کے قیام اور اُن کو آپس میں جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔
اگرچہ جنوبی شام میں اسرائیل کی موجودگی کی حدود اور اس کے طویل مدتی مقاصد ابھی غیر واضح ہیں لیکن یہ پیش رفت خطے میں کشیدگی میں اضافے کا باعث بن رہی ہیں اور شام کی سالمیت کے مستقبل پر سوالات اٹھا رہی ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ صورتحال شام پر اثر و رسوخ کے لیے جاری بڑی طاقتوں کی رسہ کشی کی عکاس ہے، جہاں اسرائیل، ایران، امریکہ اور روس جیسے ممالک خفیہ یا غیر رسمی حکمتِ عملیوں کے ذریعے زمینی حقائق کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ترکی کا ردعمل:

اس تناظر میں ترکی کے سرکاری حمایت یافتہ ذرائع ابلاغ نے حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد اسرائیل کی مبینہ کوششوں پر تشویش ظاہر کی ہے کہ وہ شام کو غیرمرکزی اور منقسم ریاست میں بدلنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے 17 جولائی کو کہا ہے کہ ترکی ’شام کی تقسیم کو قبول نہیں کرے گا‘ اور انقرہ نے ’شام کی علاقائی سالمیت، متحد حکومتی ڈھانچے اور کثیرالثقافتی شناخت‘ کی حمایت پر زور دیا۔ (بشکریہ بی بی سی)

ٹیگ: David Corridor،Israel،plan،divide،Syria،parts،turkiaurdugan

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Khorramshahr 4 Missile Strike News
خبریں

ایران کے ‘خرمشہر-4’ میزائل سے تل ابیب میں اسرائیل کے سات پرتوں والے ائیر ڈیفنس پر حملہ سے بھاری تباہی

06 مارچ
War Cost US Israel News
خبریں

جنگ کی لاگت امریکہ پر ایک ارب ڈالر ہومیہ،اسرائیل پرایک ہفتے میں کتنا بوجھ ؟ دیکھیں تجزیاتی رپورٹ

06 مارچ
War Updates Iran Israel News
خبریں

واراپ ڈیٹس: مجتبی خامنہ ای نا منظور، ایران کا لیڈر میں طے کروں گا، ٹرمپ، اسرائیل دھماکوں سے لرز اٹھا

06 مارچ
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Khorramshahr 4 Missile Strike News

ایران کے ‘خرمشہر-4’ میزائل سے تل ابیب میں اسرائیل کے سات پرتوں والے ائیر ڈیفنس پر حملہ سے بھاری تباہی

War Cost US Israel News

جنگ کی لاگت امریکہ پر ایک ارب ڈالر ہومیہ،اسرائیل پرایک ہفتے میں کتنا بوجھ ؟ دیکھیں تجزیاتی رپورٹ

War Updates Iran Israel News

واراپ ڈیٹس: مجتبی خامنہ ای نا منظور، ایران کا لیڈر میں طے کروں گا، ٹرمپ، اسرائیل دھماکوں سے لرز اٹھا

Bihar Politics Nitish Crisis News

بہار: آخر کار BJP نے نیتیش کا کھونٹا اکھاڑ ہی دیا، بڑھاپا دہلی میں کٹے گا

Khorramshahr 4 Missile Strike News

ایران کے ‘خرمشہر-4’ میزائل سے تل ابیب میں اسرائیل کے سات پرتوں والے ائیر ڈیفنس پر حملہ سے بھاری تباہی

مارچ 6, 2026
War Cost US Israel News

جنگ کی لاگت امریکہ پر ایک ارب ڈالر ہومیہ،اسرائیل پرایک ہفتے میں کتنا بوجھ ؟ دیکھیں تجزیاتی رپورٹ

مارچ 6, 2026
War Updates Iran Israel News

واراپ ڈیٹس: مجتبی خامنہ ای نا منظور، ایران کا لیڈر میں طے کروں گا، ٹرمپ، اسرائیل دھماکوں سے لرز اٹھا

مارچ 6, 2026
Bihar Politics Nitish Crisis News

بہار: آخر کار BJP نے نیتیش کا کھونٹا اکھاڑ ہی دیا، بڑھاپا دہلی میں کٹے گا

مارچ 5, 2026

حالیہ خبریں

Khorramshahr 4 Missile Strike News

ایران کے ‘خرمشہر-4’ میزائل سے تل ابیب میں اسرائیل کے سات پرتوں والے ائیر ڈیفنس پر حملہ سے بھاری تباہی

مارچ 6, 2026
War Cost US Israel News

جنگ کی لاگت امریکہ پر ایک ارب ڈالر ہومیہ،اسرائیل پرایک ہفتے میں کتنا بوجھ ؟ دیکھیں تجزیاتی رپورٹ

مارچ 6, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN