اردو
हिन्दी
جون 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی سے موت قتل عام ہے:الٰہ آبادہائی کورٹ

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
گھمنڈی رہنے پر یوگی سرکارکو ہائی کورٹ نےجم کر لتاڑا
48
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

الٰہ آباد :
الٰہ آباد ہائی کورٹ نے اسپتالوں میں آکسیجن نہ ملنے پر انتہائی سخت رویہ اپناتے ہوئے اسے قتل عام قرار دیا ہے۔ عدالت نے لکھنؤ اور میرٹھ میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہوئی اموات کی سوشل میڈیا پروائرل ہورہی خبروں کی جانچ کرکے 48 گھنٹے میں رپورٹ دینے کو کہا ہے۔ عدالت نے کہاکہ یہ ان افسران کے ذریعہ قتل عام سے کم نہیں جنہیں آکسیجن فراہمی کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔
جسٹس سدھارتھ ورما اور جسٹس اجیت کمار پر مشتمل بنچ نے کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ اور ایک الگ رہائشی مرکز کی صورت حال سے متعلق یوپی میں دائر ایک پی آئی ایل کی سماعت کے دوران یہ ہدایت دی۔ عدالت نے دونوں ضلع مجسٹریٹ سے آئندہ سماعت پر اپنی جانچ رپورٹ کے ساتھ عدالت میں آن لائن موجود رہنے کو کہا۔
بینچ نے کہا کہجب سائنس اتنی ترقی کر چکی ہے کہ ان دنوں ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن اور دماغ کی سرجری ہو رہی ہے ، تو ہم اپنے لوگوں کو اس طرح سے مرنے کی اجازت کیسے دے سکتے ہیں؟ عام طور پر ہم سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں ایسی خبروں کو جانچ کرنے کے لیے ریاستی اور ضلع انتظامیہ سے نہیں کہتے ، لیکن اس پی آئی ایل میں پیش وکیل اس طرح کی خبروں کی حمایت کررہے ہیں ، لہٰذا ہمیں حکومت کو فوری طور پر اس سلسلے میں قدم اٹھانے کے لئے کہنا ضروری ہے ۔
سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ گزشتہ اتوار کو میرٹھ میڈیکل کالج کے نئے ٹراما سنٹر کے آئی سی یو میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے پانچ مریضوں کی ہلاکت کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ اسی طرح لکھنؤ کے گومتی نگر کے سن اسپتال اور ایک اور نجی اسپتال میں آکسیجن کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں کے کووڈ مریضوں سے اپنے انتظامات خود کرنے کی خبر بھی سوشل میڈیا پر ہے۔
الہ آباد ہائی کورٹ کے جج وی کے سریواستو کی انفیکشن سے موت کا ذکر کرتے ہوئے عدالت نے کہا ، ہمیں بتایا گیا ہے کہ جسٹس سریواستو کو 23 اپریل کی صبح لکھنؤ کے رام منوہر لوہیا اسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن شام تک ان کی دیکھ بھال نہیں کی گئی۔ شام 7:30بجے حالت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا اور اسی رات انہیں ایس جی پی جی آئی میں لے جایا گیا جہاں وہ پانچ دن آئی سی یو میں رہے اور ان کی کورونا انفیکشن سے قبل از وقت موت ہوگئی۔
عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل منیش گوئل سے کہاہے کہ حلف نامہ داخل کرکے بتائیں کہ رام منوہر لوہیا اسپتال میں جسٹس سریواستو کا کیا علاج ہوا اور انہیں 23 اپریل کو ہی ایس جی پی جی آئی کیوں نہیں لے جایا گیا۔؟
غیر قانونی طور سے ضبط آکسیجن سلنڈر، ریمیڈسیور انجکشن ؍ گولیاں اور آکسی میٹرکو مال کھانے میں رکھے جانے پر عدالت نے کہا کہ ان سامانوں کو مال کھانے میں رکھنا کسی بھی طرح سے مفاد عامہ میں نہیں ہے کیونکہ یہ تمام خراب ہوجائیں گے۔ اس پر منیش گوئل نے کہاکہ وہ اس مسئلہ کو ریاستی حکومت کے سامنے اٹھائیں گے تاکہ ان کا مناسب انتظام ہوسکے، اور یہ بے کار نہ جائیں۔
کھیپ میں رکھنا کسی بھی طرح سے مفاد عامہ نہیں ہے کیونکہ یہ سب خراب ہوجائیں گے۔ اس پر منیش گوئل نے کہا کہ وہ اس مسئلے کو ریاستی حکومت کے پاس اٹھائیں گے تاکہ ان کا صحیح استعمال ہوسکے اور وہ ضائع نہ ہوں۔
الٰہ آباد ہائی کورٹ نے ووٹوں کی گنتی کے دوران کووڈ ہدایت کی خلاف ورزی پر ریاستی الیکشن کمیشن سے بھی معلومات طلب کی ہیں۔ عدالت نے ریاستی الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ شیڈول گنتی والے علاقوں اور مراکز کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو فوٹیج پرنٹ کی شکل میں یا پین ڈرائیو کی شکل میں اگلی تاریخ تک عدالت میں پیش کرے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر
خبریں

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

22 اپریل
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے
خبریں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

21 اپریل
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ
خبریں

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

21 اپریل
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN