اردو
हिन्दी
ستمبر 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

معروف اسلامی اسکالرپروفیسر اشتیاق دانش بھی چلے گئے

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
معروف اسلامی اسکالرپروفیسر اشتیاق دانش بھی چلے گئے
201
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:
معروف دانشور واسلامی اسکالر پروفیسر اشتیاق دانش کا آج صبح 16اپریل کو 61 سال کی عمر میں دہلی میں انتقال ہوگیا ۔وہ پچھلے ایک ہفتہ سے کرونا وائرس سے متاثر تھے اور جامعہ ہمدرد کے مجیدیہ اسپتال میں زیرعلاج تھے، جہاں 16اپریل کو انہوں نے آخری سانس لی اور کووڈ 19 کی رہنما ہدایات کے مطابق آئی ٹی او کے نزدیک واقع قبرستان میں ان کی تدفین عمل میں آئی۔پروفیسر اشتیاق دانش اسلامیات کے ماہر اوردسیوں کتابوں کے مصنف تھے۔ان کی مستشرقین کے نظریات پر گہری نظر تھی اور ان پر سخت تنقید کرتے تھے جس کے پس پشت ٹھوس دلائل ہوتے تھے۔ اس تعلق سے ان کے بیشتر مضامین سامنے آئے اور محققین سے داد وصول کی۔
پروفیسر اشتیاق ہمہ جہتی شخصیت تھے۔ انہوں نے خاموش رہ کر بہت کام کیا۔ وہ نام ونمود سے گریز کرتے تھے۔ وہ معروف تھنک ٹینک ادارہ انسٹی ٹیوٹ آف آ بجیکٹیو اسٹڈیز میں فائنانس سکریٹری تھے اور اس کے علاوہ متعدد اہم ذمہ داریاں نبھارہے تھے ۔جامعہ ہمدرد نئی دہلی میں شعبہ اسلامیات کے پروفیسر تھے ۔ پروفیسر اشتیاق دانش کی ولادت 13فروری 1960 میں اتر پردیش کے اعظم گڑھ میں ہوئی ، جامعہ الفلاح سے فراغت حاصل کرنے کے بعد انہوں نے یونیورسٹی کار خ کیا۔1990 میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی اور اس کے بعد وہیں تین سالوں تک اسلامیات اور مغربی ایشاءکی تاریخ کے اسسٹنٹ پروفیسر رہے ۔ 1994 میں اسسٹنٹ پروفیسر کی حیثیت سے جامعہ ہمدرد میں ان کی بحالی ہوگئی ۔ تین سالوں بعد وہ اسوسی ایٹ پروفیسر ہوگئے اور 2008 میں وہ پروفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے لگے ۔ مرحوم معروف تھنک ٹینک ادارہ انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز سے شروع سے وابستہ تھے اور متعدد ذمہ داریوں کو نبھارہے تھے ۔ فائنانس سکریٹری کی ذمہ نبھانے کے علاوہ آئی او ایس کی گورننگ کونسل ، جنرل اسمبلی اور شاہ ولی اللہ ایوارڈ کمیٹی کے رکن تھے ۔آئی او ایس نیوز لیٹر اور جرنل ” جرنل آف آبجیکٹیو اسٹڈیز “کے ایڈیٹر تھے۔ یونیسف اور دیگر نیشنل اور انٹرنیشل ایجنسیوں کے تعاون سے انہوں نے متعدد اہم منصوبوں پر تحقیق اور ریسرچ کا کام کیا ۔ سچر کمیٹی کے حوالے سے بھی ہندوستان میں مدارس کے احوال پر جور پوٹ تیا ر ہوئی اس میں انہوں نے اپنی خدمات پیش کیں ۔ مرحوم 9 سے زیادہ کتابوں کے مصنف تھے ۔ ان کے30 سے زیادہ تحقیقی مضامین نیشنل اور انٹرنیشل جرنل میں شائع ہوچکے ہیں ، اس کے علاوہ ٹائمز آف انڈیااور دیگر اخبارات میں ان کے 250 سے زیادہ مضامین شائع ہوچکے ہیں ۔ امریکہ ،برطانیہ ، کویت ، ترکی ، سری لنکا ، پاکستان ،ملیشیا ، انڈونیشیا، سوڈان سمیت دسیوں ممالک میں انہیں جانے کا موقع ملا جہاں انہوں نے سمینار اور کانفرنسوں میں شرکت کی اور اپنا مقالہ پیش کیا۔
دریں اثناء پروفیسر اشتیاق دانش کے انتقال پر آئی او ایس کے چیئرمین ڈاکٹر محمد منظور عالم نے اپنے شدید رنج وغم کا اظہار کیا اور کہاکہ آئی او ایس کیلئے بہت بڑا خسارہ اور حادثہ جس کی تلافی ممکن نہیں ہے ۔ آج ہمارے دمیان سے ایک شخص رخصت ہوگیا ہے جنہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ آئی او ایس اور ملت اسلامیہ کیلئے وقف کررکھا تھا ، وہ ہمارے عزیزرفیق، مخلص دوست اور معاون تھے ۔ آئی او ایس کے مشن کو آگے بڑھانے ، اس کے خاکہ میں رنگ بھرنے کا جوکام انہوں نے کیا ہے اسے کبھی بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتاہے اور ہمیشہ ان کی کمی محسوس ہوگی ۔ خاص طور پر انہوں نے اسلام کی جدید فکر ۔ عالمی تہذیب کے ساتھ اسلامی تہذیب کے فروغ اور فکر اسلامی پر جو کام کیا ہے اور جو کتابیں تصنیف کی ہیںوہ غیر معمولی ہیں ۔مرحوم نہ صرف علم کی گہرائی اور گیرائی رکھتے تھے حق پر قائم رہتے تھے ۔ سچ سے کبھی منہ نہیں موڑتے تھے ۔خوف وہراس کا شکار ہونے اور ڈر نے کے بجائے ہمیشہ سچ کا ساتھ دیتے تھے اور حق کا ساتھ دینے کیلئے کوئی بھی قدم اٹھانے سے گریز نہیں کرتے تھے ۔ ڈاکٹر منظور عالم نے کہاکہ پروفیسر اشتیاق دانش کی وفات سے ہمارا ایک بازو ٹوٹ گیاہے اور یقینی طور پر آئی او ایس کابہت بڑا خسارہ ہوا ہے ۔ مرحوم کی وفات پر آئی او ایس نے بھی ایک پریس نوٹ جاری کرکے شدید رنج وغم کا اظہار کیا اور کہاکہ اس موقع پر ہم سبھی اراکین واسٹاف شدید رنجیدہ ہیں اور دعاءگو ہیں کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے ، اہل خانہ کو صبر جمیل عطاءفرمائے اورپوری دنیا کو اللہ تعالی اس وباءسے محفوظ فرمائے ۔آمین ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
Damaged bus in Nepal after attack on Indian passengers

نیپال میں کتنے ہندو کتنے مسلمان ہیں؟

ستمبر 11, 2025
SIR Complete Guide Q&A

دور کریں الجھن اس خبر میں ہے SIR پر ہر سوال کا جواب

نومبر 26, 2025
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN