اردو
हिन्दी
جولائی 8, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

تبلیغی جماعت کے متعلق مملکت سعودیہ عربیہ کا فیصلہ قابل مذمت : دارالعلوم دیوبند

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
حالات بہتر ہونے پر ہی شروع ہوگا تعلیمی سلسلہ: مفتی ابوالقاسم نعمانی
393
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دیوبند(سمیر چودھری)

حکومت سعودیہ عربیہ کی طرف سے تبلیغی جماعت پر مکمل پابندی عائد کردی گئی اور تبلیغی جماعت کو زہر آلود، مشرکانہ نظریات کا حامل، قبر پرست اور شدت پسند جماعت قرار دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ امام و خطیبوں کو نماز جمعہ میں لوگوں کو تلقین کرنے کا حکم نامہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ مملکت سعودی عربیہ کے اس اقدام پرعظیم دینی دانش گاہ دارالعلوم دیوبند اور علماء دیوبند نے شدید تشویش، فکرمندی اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور سعودی حکومت کے اس قدم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تبلیغی جماعت امن اور خیرسگالی کا پیغام دیتی ہے۔ حکومت سعودی عرب کی اس قسم کی مذموم کارروائی سے دیگر ممالک میں بھی اس قسم کے اقدامات کی جرآت بڑھ سکتی ہے جو کسی بھی طور سے ٹھیک نہیں ہوگا،مملکت سعودیہ عربیہ کو اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کرنی چاہئے۔

اس سلسلہ میںعالم اسلام کی ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے اپنے پریس کو جاری اپنے بیان میں مملکت سعود عربیہ کے اس فیصلہ کی مذمت کرتے ہوئے اس پر نظر ثانی کامطالبہ کیاہے۔ جاری بیان میں مفتی ابوالقاسم نعمانی نے مملکت سعودی عربیہ کے ذریعہ تبلیغی جماعت کے خلاف مہم جوئی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حضرت مولانا محمد الیاسؒ دارالعلوم کے صدر المدرسین شیخ الہند حضرت مولانا محمود حسنؒ کے تلامذہ میں سے تھے،انہوں نے تبلیغی جماعت قائم کی جس کے تحت اکابر کی مخلصانہ جد وجہد دینی وعملی اعتبار سے مفید رہی ہے،جزوی اختلافات کے باوجود جماعت اپنے مشن پر کام کر رہی ہے کم وبیش تمام عالم میں اس کا کام پھیلا ہوا ہے اس سے وابستہ افراد اور جماعت کے مجموعی مزاج پر شرک وبدعت اور دہشت گردی کا الزام قطعی بے معنی اور بے بنیاد ہے ۔دارالعلوم دیوبند اس کی مذمت کرتا ہے اور حکومت سعودی عربیہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کرے اور تبلیغی جماعت کے خلاف اس قسم کی مہم سے اجتناب کرے۔

فاضل دارالعلوم دیوبند اور نامور قلم کار مولانا و ڈاکٹر عبید اقبال عاصم نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے بارے میں جو موقف سعودی حکومت نے اختیار کیا ہے، وہ قابل مذمت ہے۔ تبلیغی جماعت پوری دنیا میں امن اور خیر سگالی کے ساتھ اپنادینی فریضہ انجام دیتی ہے۔ دین اور مسجدوں سے دور افراد کو نماز کے قریب لانے کی ترغیب دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں سعودی عرب سے قبل تبلیغی جماعت کے منہج و مسلک پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکا اسلئے ایسا معلوم ہوتاہے کہ سعوی حکوت کا یہ فیصلہ اسلام کے خلاف کسی بڑی سازش کا شاخسانہ ہے ملت اسلامیہ کے ذمہ داران کو اس کے سد باب کے لئے موثر کوشش کرنی چاہئے۔

ممتاز عالم دین اور نامور صاحب قلم مولانا ندیم الواجدی نے حکومت سعودی عرب کے اس فیصلے پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت سے اس غیر ذمہ دارانہ رویہ کی امید نہیں تھی۔ تبلیغی جماعت کے سلسلہ میں سعودی حکومت کو کوئی موقف اختیار کرنا تھا تو برصغیر ہند و پاک او دیگر ممالک کے علماء سے پہلے اس کی تحقیق کر لینی چاہئے تھی۔سعودی حکومت کو دنیا کے اسلام مخالف معاملات پر بھی نظر رکھنی چاہئے، وہاں کے حکمرانوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ تبلیغی جماعت جیسی حق پرست جماعت کے خلاف اس کی اس مہم کے عالمی سطح پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ سعودی حکومت کے اس اقدام کا اثر دنیا کے دیگر ممالک میں بھی نظرآئے گا، وہاں بھی تبلیغی جماعت جیسی مذہبی تنظیموں پر پابندی عائد کرنے کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔ ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم زکریا دیوبند کے مہتمم مفتی محمد شریف خان قاسمی نے کہا کہ سعودی حکومت پوری دنیا کے مسلمانوں کی خیر خو اہ تھی اور عالمی سطح پر اسلام کی اشاعت و ترویج میں کلیدی کردار ادا کرتی تھی لیکن آج اس کا رویہ افسوس ناک حد تک بدل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علمائے کرام کو چاہئے کہ وہ تبلیغی جماعت کی حمایت میں تحریک چلائیں اور سعودی حکمرانوں کو اس پر کوئی غلط فہمی ہے تو اس کو دور کرنے کی کوشش کریں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ
خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

07 جولائی
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق
خبریں

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

07 جولائی
Israel strategic failure
خبریں

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

06 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

جولائی 6, 2026
سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

جولائی 5, 2026

حالیہ خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN