نئی دہلی : (ایجنسی)
عدالت نے گزشتہ سال شمال مشرقی دہلی فسادات سے متعلق تین الگ الگ مقدمات میں فساد ، غیر قانونی طور سے جمع ہونے اور کئی الزاما ت میں سات لوگوں کے خلاف الزام طے کئے ہیں ۔ عدالت نے کہاکہ تمام ملزمین کے خلاف مقدمہ چلنے کے مناسب شواہد ہیں۔
ایڈیشنل سیشن جج ونود یادو نے ملزم عمران عرف ماڈل ، عمران ، دنیش یادو عرف مشیل، بابو عرف ساہل ، سندیپ عرف موگلی ٹنکو اور سندیپ بھاٹی کے خلاف الزام طے کرتے ہوئے استغاثہ فریق کو ان کے خلاف گواہوں کے بیان درج کرنے کے عمل شروع کرنے کا حکم دیا ہے ۔
عدالت نے ملزمان سے پوچھا کہ کیا ان کے خلاف دفعہ 147 ، 148 ، 149 ، 427 ، 436 ، 380 ، 454 ، 307 ، 392 ، 394 اور 188 کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا کیا وہ جرم قبول کرتے ہیں ۔ ملزمین نے خود کو بے قصور بتاتے ہوئے مقدمہ لڑنے کی دلیل رکھی۔ اس معاملے میں گولی لگنے سے ایک شخص کے شدید چوٹ آئی تھی۔ ایک دیگر معاملے میں ایک دکان میںلوٹ پاٹ کرنے کا الزام ہے ۔
عدالت نے کہا کہ پولیس کےذریعہ پیش کردہ شواہد و دستاویزات سے واضح ہے کہ ملزم کسی نہ کسی طریقہ سے فساد کے معاملے میں ملوث رہے ہیں۔ انہوںنے بھیڑ میں شامل ہو کر لوٹ پاٹ و فساد کیا ۔ اتنا ہی نہیں قانون وانتظام میں تعینات پولس پر بھی پتھراؤ کرکے سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالی ۔










