اردو
हिन्दी
جولائی 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

افغانستان میں جمہوریت نہیں شریعت ہوگی، الیکشن جامع حکومت کے بعد :طالبان

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
افغانستان میں جمہوریت نہیں شریعت ہوگی، الیکشن جامع حکومت کے بعد :طالبان
53
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کابل(ایجنسیاں)

افغان طالبان نے کہا ہے کہ افغانستان میں جمہوریت نہیں شریعت ہوگی، انتخابات جامع حکومت کے بعد، پہلے آئین بنے گا پھر باقی کام،جامع حکومت کے فریم ورک میں تمام افغان زیرغور ہیں،ممکنہ طور پرشوریٰ کا طرز اپنائیں گے۔ہیبت اللہ اخونزادہ سپریم لیڈر کا کردار ادا کرینگے،نائب مقرر ہونیوالا صدر کا عہدہ سنبھالے گا،سابق پائلٹس اور فوجی ہمارے بھائی ،نئی قومی فورس میں انہیں سابقہ عہدے دینگے، تمام ممالک سے افغان طیاروں کی واپسی کی توقع ہے، چین اور ترکی تعمیر نو کیلئے کردارادا کریں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق افغانستان میں اسلامی حکومت یعنی امارتِ اسلامی قائم کرنے کا اعلان افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کردیا،ایک پیغام میں انہوں نے افغانستان اسلامی امارت کے جھنڈے اور سرکاری نشان کی تصویر بھی شیئر کی ۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان پر برطانیہ کا متنازع تسلط ختم ہونے کے 102سال بعد وہاں امارتِ اسلامی کی بنیاد رکھی گئی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 19اگست کا دن ہر سال نوآبادیاتی سپر طاقتوں سے آزادی کے دن کی حیثیت سے منایا جائے گا،ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا کہ افغان عوام طالبان کے ساتھ مل کر کام کریں اور کثیر الجہتی نظام بنانے میں طالبان کی مدد کریں۔طالبان کسی بھی ملک کے خلاف دشمنی کے جذبات نہیں رکھتے اور چاہتے ہیں کہ کوئی بھی ملک ہمارے معاملات میں مداخلت نہ کرے، طالبان تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں لیکن اگر مداخلت ہوئی تو اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔

چینی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میںافغان طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ افغانستان میں افغانوں پر مشتمل نئی جامع حکومت کے لیے بات چیت جاری ہے، نئی جامع حکومت کے فریم ورک میں تمام افغان زیرغور ہیں اور منتخب کی جانے والی افغان شخصیات کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

افغانستان میں ابھی اقتدار کا خلا ہے اور کسی قسم کے الیکشن کا وقت نہیں جبکہ ملک میں کوئی آئین نہیں لہٰذا نیا آئین تیار کرکے منظور کیا جائے گا، بہت کام ہیں جو بعد میں کیے جائیں گے البتہ افغانستان میں سب سے پہلے جامع حکومت کے قیام کی ضرورت ہے۔

ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ چین افغانستان کی تعمیرنو، بحالی اور ترقی میں کردار ادا کرسکتا ہے، ملک کا شمار دنیا کی سپر پاورز میں ہوتا ہے لیکن امریکا، روس اور برطانیہ کے برعکس چین نے اب تک افغانستان میں طاقت کا استعمال نہیں کیا ، مستقبل میں افغانستان کی ترقی میں اس کے کردار کا خیر مقدم کریں گے۔ سہیل شاہین نے ترکی کے ایک حکومت نواز اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’ہمارا پورا انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا ہے، ہم افغانستان کی تعمیرِ نو کریں گے اور ہر علاقے کو نئے سرے سے استوار کریں گے، ہمیں اس معاملے میں ترکی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ ترکی ہمارے لیے بہت اہم ہے، یہ ایک باعزت اور مضبوط عالمی ملک ہے اور اسلامی برادری میں ایک اہم مقام رکھتا ہے،ترکی اور افغانستان کے تعلقات کا موازنہ کسی اور ملک سے نہیں کیا جا سکتا۔ادھر کابل میں انتقال اقتدار اور حکومت کی تشکیل کے لیے طالبان رہنما قندھار سے کابل پہنچنا شروع ہوگئے۔

طالبان کے سابق وزیر قانون و انصاف ملا نور الدین ترابی نے بتایا کہ طالبان کی اہم قیادت کابل پہنچنا شروع ہوگئی، سیاسی رہنماؤں سے مذاکرات کے لیے پہلے ہی ملا برادر کابل میں موجود ہیں ، طالبان قیادت سیاسی قائدین سے حکومت سازی پر بات چیت کرے گی۔مزید برآںطالبان کے ترجمان وحیداللہ ہاشمی نے کہاکہ نئی قومی فورس تشکیل د ے رہے ہیں جس میں سرکاری فوجیوں کو بھی شامل کیا جائے گا، طالبان نے افغان مسلح افواج کے سابق پائلٹوں اور فوجیوں کے ساتھ رابطہ کیا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ شامل ہوجائیں۔ایک انٹرویو میں ہاشمی نے کہا کہ طالبان کو بالخصوص پائلٹوں کی ضرورت ہے کیونکہ ان کے پاس کوئی پائلٹ نہیں حالانکہ ہم نے افغانستان پر قبضے کے دوران بہت سے ہیلی کاپٹروں اور طیاروں کو مختلف ہوائی اڈوں پر اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ دریں اثناء سابق افغان سفیر ملا عبدالسلام ضعیف نے کہا ہے کہ طالبان نہیں امریکا کی سوچ میں تبدیلی آئی ہے، طالبان کی سفارت کاری میں تبدیلی آئی ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN