اردو
हिन्दी
مئی 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مودی سرکار سے ڈائیلاگ :راستے بند ہیں سب کو چہ قاتل کے سوا؟

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
422
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:قاسم سید

شاید مسلم پرسنل لا بورڈ نے حالات کی نزاکت ،یوسی سی کے بڑھتے قدم ،مسلم طلاق یافتہ خاتون کی کفالت سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے دوررس اثرات اور مسلمانوں کی لگاتار سیاسی طور پر کم ہوتی طاقت کو محسوس کرتے ہوئے اپنے موقف میں بڑا یوٹرن لیا ہے ۔قارئین کو یاد ہوگا کہ مسلم قیادت نے گزشتہ دس سال سے مودی سرکار کے ساتھ مسائل پر ملاقات اور بات چیت کے دروازے از خود بند کردئے تھے- مختلف حلقوں کی طرف سے ڈائیلاگ کے مشورے کو ہمیشہ سختی سے مستر کرتی رہی اس میں بورڈ بھی شامل ہے مگر اب اس نےفیصلہ کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے شرعی امور میں بڑھتی مخالفت پر مرکزی حکومت کے ساتھ اپوزیشن سے بھی ڈائیلاگ کرکے اپنا اسٹینڈ رکھے گا ۔امید ہے کہ اس سے دیگر مسلم مذہبی جماعتوں اور سیاسی گروہوں کے لئے بھی راستہ کھل جائے گا جو دل میں ملاقات کی تو خواہش رکھتے تھےمگر مودی سرکار کے سخت رویہ اور مسلم عوام کے موڈ کو دیکھتے ہوئے ہمت نہیں کرپاتے تھے ۔پہلے وہ خبر ملاحظہ کریں جو انڈین ایکسپریس اور جن ستہ میں اس حوالہ سے شائع ہوئی ہے
“ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈنے اتوار کو ایک قرارداد منظور کی جس میں کہا گیا کہ مسلم طلاق یافتہ خواتین کی دیکھ بھال پر سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ "اسلامی قانون (شریعت) کے خلاف ہے۔” بورڈ نے اپنے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کو اختیار دیا کہ وہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو واپس لینے کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات (قانونی، آئینی اور جمہوری) شروع کریں۔ بورڈ  کے ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے انڈین ایکسپریس کو بتایا، "بورڈ نے اس معاملے پر مرکزی حکومت اور اپوزیشن سے بات کرنے کا بھی فیصلہ کیاہے”
یکساں سول کوڈ یعنی یو سی  سی پر ڈاکٹر الیاس نے کہا، "بورڈ کی قانونی ٹیم نے ایک عرضی تیار کی ہے اور اسے اس مہینے کے آخر میں داخل کیا جائے گا۔”
اس خبر کی مزید وضاحت کے لئے جب بورڈ کے ترجمان ڈاکٹر قاسم رسول سے روزنامہ خبریں نے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ہاں یہ سچ ہے بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ مرکزی حکومت سے گفتگو کرے گا کیونکہ یہ این ڈی اے سرکار ہے کیا اس میں وزیراعظم مودی اور امت شاہ وغیرہ بھی شامل ہیں ؟ان کا کہنا تھا کہ جی ان کے علاوہ چندرابابو نائیڈو اور نتیش کمار  وغیرہ سے بھی ملنے کا ارادہ ہے کیونکہ وہ بھی حکومت کا حصہ ہیں – ان سے “ہر جمہوری طریقہ اختیار کرنے “ والے بیان پر روشنی ڈالنے کو کہا تو انہوں نے بتایا کہ جمہوریت میں جو بھی ممکن طریقہ اپنی بات رکھنے کا ہے  اس کو آزمایا جائے گا جیسے احتجاج کرنا ،دھرنا،مظاہرہ ،ڈاکٹر الیاس  نے کہا کہ مسلم خواتین کو آگے لائیں گے کیونکہ یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ  مسلم عورتوں نے ان فیصلوں کا خیر مقدم کیا ہے انہوں نے یاد دلایا کہ پہلے بھی بورڈ کی رہنمائی میں  لاکھوں  مسلم خواتین یوسی سی کی مخالفت کے لئے سڑکوں پر اتری تھیں کروڑوں عورتوں نے اس کی مخالفت میں میمورنڈم دیا تھا ۔
بہرحال لوگوں کا کہنا ہے کہ دیر آید درست آید لیکن دس سال  یعنی مودی کے دو ٹرم ڈائیلاگ کرنے کے سوال پر سخت موقف رکھنے  کا کیا جواز تھا اور اب تالے کھولنے کی مجبوری کیا ہے کیا انہیں امید تھی کہ کبھی نہ کبھی اپوزیشن کی سرکار آئےگی اور اس بار تو   فقیہہ العصر بورڈ کے حضرت صدر محترم مولاناخالد سیف اللہ رحمانی دامت برکاتہم  نے کانگریس کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل بھی کردی تھی جو شاید بورڈ کے دائرہ کار سے باہر تھا مگر پھر بھی انہوں نے چانس لیا -یہ صحیح تھا یا غلط  یہ تو بورڈ کے صاحبان عقل وفہم جانیں مگر یہ بات قابل اطمینا ن ہے کہ سرکار سے ملنے کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا  بورڈ کے جن ارکان عظام کی سرکار سے ڈائیلاگ کی بات پر بھنویں تن جاتی تھیں ان کے تیور بھی حالات کے جبر اور سرکار کی ٹیڑھی نگاہوں نے ڈھیلے کردئے ہیں ۔اس وقت جو لوگ ڈائیلاگ کی وکالت کرتے تھے ان کو بلا لحاظ سرکا اور بی جے پی کا ایجنٹ کہہ دیا جاتا تھا  مگر بورڈ کے جرات مندانہ فیصلے پر اس طرح کی نامعقولیت کا مظاہرہ نہیں کیا جانا چاہئے ۔موقف کی تبدیلی مجبوری ہو یا ضرورت ،نئی حکمت عملی ہو یا نئی ڈگر کو آزمانے کا تجربہ ،کچھ بھی ہودس سال کی تاخیر سے لیا گیا مثبت فیصلہ کیا ہمیں امیدوں کی نئی روشنی کی طرف لے جائے گا  ۔شاید ہاں یا شاید نہیں قبل  از وقت کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔ویسے یہ ہماری روایت رہی ہے کہ  صحیح ،اچھے فیصلے لینے میں تذبذب و تامل سے کام لیتے رہے ہیں ۔وقت کا پہہیہ تیزی سے گھوم رہا ہے لاکھ سر پٹک لیں اسے الٹا نہیں کرسکتے دریا میں بہت پانی بہہ چکا ہے – بورڈ کی پر مغز قیادت کو معلوم ہے کہ یہ 1985 نہیں اور نہ ہی بورڈ 1985 جیسی قیادت اور طاقت رکھتا ہے  ۔مایوسی کفر ہے امید میں امکانات ہیں ۔ڈائیلاگ سے ہی راستہ نکلتا ہے  عدالتی فیصلے  اور سرکاری اقدامات کامن سول کوڈ کی طرف  بڑھتے قدم ہیں بورڈ کو سنگین چیلنج سے نمٹنے کے راستے ڈھونڈنے ہوں گے ڈائیلاگ پر آمادگی  اس کا اظہار ہے

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN