اردو
हिन्दी
جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ڈاکٹر کفیل خان نے اپنی برطرفی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
ڈاکٹر کفیل خان نے اپنی برطرفی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا
73
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ :(ایجنسی)

ڈاکٹر کفیل خان نے اترپردیش حکومت کےذریعہ گورکھپور کے میڈیکل کالج کی نوکری سے برخاستگی کوعدالت میں چیلنج کیا ہے۔ انہوں نے برطرفی کو غیر قانونی قرار دیا۔ اس معاملے کی سماعت لکھنؤ ہائی کورٹ میں ہوگی۔ جمعرات کو جسٹس راجن رائے ان کی عرضی پر سماعت کریں گے۔

گزشتہ سال نومبر میں یوگی حکومت کی جانب سے انہیں نوکری سے ہٹائے جانے کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں۔ گورکھپور واقع میڈیکل کالج میں بچوں کی موت اور آکسیجن کی کمی کا معاملہ سامنے آیا تو ڈاکٹر کفیل خان پر کئی الزامات لگائے گئے تھے۔

اگست 2017 میں گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج میں آکسیجن کی کمی سے 60 سے زائد بچوںکی موت ہوگئی تھی۔ بچوں کےوارڈ میں آکسیجن سپلائی نہیں ہونے کی بات سامنےآئی تھی۔

حکومت نے الزام لگایا تھا کہ ڈاکٹر کفیل یہ جانتے ہوئے کہ صورتحال سنگین ہے، اپنے اعلیٰ افسران کو مطلع نہیں کیا اور فوری اقدامات کرنے میں ناکام رہے تھے۔ اس کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی اور انہیں جیل بھیج دیا گیاتھا۔ ڈاکٹر کفیل خان کو معطل کر دیا گیا تھا۔ انہیں جیل جانے کے تقریباً آٹھ ماہ بعد اپریل 2018 میں الہ آباد ہائی کورٹ نے ضمانت دی تھی۔ عدالت نے تب کہا تھا کہ خان کے خلاف میڈیکل کالج میں لاپروائی کا براہ راست کوئی ثبوت نہیں ہے۔

اس کے بعد آنے والی ہر تحقیقاتی رپورٹ میں ڈاکٹر کفیل خان بے گناہ ثابت ہوتے رہے۔ حکومت نے اس معاملے میں تفتیشی افسر کی جانب سے 15 اپریل 2019 کو داخل کی گئی تحقیقاتی رپورٹ کو قبول کر لیا تھا جس میں ڈاکٹر کفیل خان کو بے قصور پائے گئے تھے۔ اس کے بعد 6 اگست 2021 کو ریاستی حکومت نے 24 فروری 2020 کو دیا گیا محکمانہ انکوائری کا حکم بھی واپس لے لیا تھا۔

मैंने बी0आर0डी0 आक्सीजन त्रासदी के बाद हुये उत्तर प्रदेश सरकार के 09/11/2021 के  अपने अवैध बर्खास्त किए जाने के आदेश को लखनऊ उच्च न्यायालय मे चुनौती दी है ( Filling No- WRIA/1571/2022 )जिसकी सुनवायी कल 03/02/2022 को माननीय जस्टिस राजन रॉय के समक्ष होगी | 
दुआ की गुज़ारिश है 🤲 pic.twitter.com/khKVQFWn5v

— Dr Kafeel Khan (@drkafeelkhan) February 2, 2022

لیکن اس دوران گزشتہ سال نومبر کے مہینے میں خبر آئی کہ ڈاکٹر خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے کفیل خان نے ٹویٹ کیا ہے کہ اب انہوں نے اس برطرفی کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔

عدالت کے سامنے چیلنج میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر کفیل کو یہ کہتے ہوئے برخاست کر دیا گیا تھا کہ وہ 2014 میں پرائیویٹ پریکٹس کر رہے تھے، وہ بھی اس حقیت کے باوجود کہ وہ 2016 میں اگست مہینے میںیوپی پی ایس سی کے ذریعہ نوکری میں شامل ہوئے تھے۔ انہوں نےعرضی میں کہاہے کہ یہ جھوٹا الزام لگایا گیا کہ وہ انسیفلائٹس وارڈ کے انچارج تھے جبکہ انہیں کبھی بھی اس عہدے پر تعینات نہیں کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر کفیل خان نے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ذاتی طور پر میرے خلاف طبی غفلت ثابت کرنے کے لیے ریکارڈ پر کوئی مواد موجود نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہائی کورٹ نے بھی اس بات سے اتفاق کیا کہ ڈاکٹر کفیل اس ٹینڈر کے عمل کا حصہ نہیں تھے۔

ڈاکٹر خان نے یہ بھی کہا ہے کہ اپنے برطرفی کے حکم نامے میں پرنسپل سکریٹری میڈیکل ایجوکیشن آلوک کمار نے اعتراف کیا ہے کہ ڈاکٹر کفیل کو 8 اگست 2016 کو پروبیشن پر لیکچرار کے طور پر تعینات کیا گیا تھا اور وہ سب سے جونیئر ڈاکٹر تھے، ان کی کوئی مالی اور انتظامی ذمہ داری نہیں تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ڈاکٹر کفیل 10 اگست کو چھٹی پر تھے اور اس کے باوجود وہ اس حادثے کی رات ہی میڈیکل کالج پہنچے اور ہر ممکن معصوم جان بچانے کی کوشش کی۔ انہوں نے اور ان کی ٹیم نے ان 54گھنٹوں میں 500 سلنڈروں کا بندوبست کیا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے
خبریں

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN