بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے جماعت اسلامی (بنگلہ دیش) کے رہنما اظہر اسلام کو جنگی جرائم کے الزام میں دی گئی سزائے موت کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم دیا ہے۔30 دسمبر 2014 کو انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے اظہر اسلام کو بنگلہ دیش کی 1971 کی جنگ آزادی کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کے جرم میں موت کی سزا سنائی۔
سات رکنی اپیلٹ بنچ نے ان کی سزائے موت کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا۔ اس بنچ کی سربراہی بنگلہ دیش کے چیف جسٹس ڈاکٹر سید رفعت احمد کر رہے تھے۔عدالت نے کہا ہے کہ اگر اظہر اسلام کے خلاف کوئی اور مقدمہ نہیں ہے تو انہیں فوری رہا کیا جائے۔
جب اظہر اسلام نے سزا کے خلاف اپیل کی تو اپیلٹ ڈویژن نے 31 اکتوبر 2019 کو ٹریبونل کی طرف سے سنائی گئی سزا کو برقرار رکھا۔اس کے بعد، 19 جولائی 2020 کو، انہوں نے اپیل ڈویژن کی متعلقہ شاخ میں نظرثانی کی درخواست دائر کی۔منگل کو اس درخواست کی سماعت کے بعد ان کی فوری رہائی کا فیصلہ سنایا گیااس ف۔صلے کے اعلان کے بعد، جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما امیر شفیق الرحمان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسے "انصاف کی فتح” قرار دیا۔ں نے کہا کہ ہم انتقام نہیں بلکہ انصاف چاہتے تھے، اس فیصلے سے ثابت ہوتا ہے کہ سچ کو دبایا نہیں جا سکتا۔