دن کلیجی کا دسترخواں پر نہ ہونا کھانوں کے نامکمل ہونے کا احساس دلاتا ہے لیکن مزیدار اور ہیک کے بغیر کلیجی بنانا بھی ایک مہارت ہے۔قربانی کے گوشت میں سے سب سے پہلے پکنے والی کلیجی سے متعلق اگر سمجھ نہیں آ رہا کہ کیسے پکائی جائے تو سوچ سوچ کر ہلکان نہ ہوں، ہماری جانب سے بغیر ہیک کے مزے دار نرم کلیجی بنانے کی چند مذیدار تراکیب حاضرِ خدمت ہیں۔
کلیجی دھونے کا طریقہ:
سب سے پہلے کلیجی کو صاف پانی میں بھگوئیں اور اسے دھو لیں۔اب ایک باؤل میں تقریباً آدھا کپ دودھ اور ایک گلاس پانی شامل کرلیں اور پھر 10 منٹ کے لیے چھوڑ دیں، اس کے بعد دوبارہ اسے صاف پانی سے دھو لیں۔
•••ہیک ختم کرنے کا طریقہ:
لہسن کے کچھ جوے لیں اور انہیں چھلکے سمیت پیس لیں، ساتھ ہی اس میں لیمو کا رس یا سرکا شامل کر لیں، اس آمیزے کو اچھی طرح سے کلیجی پر ڈال دیں اور مکس کرلیں۔اب اس کلیجی کو 20 سے 25 منٹ تک رکھ دیں، پھر اسےصاف پانی سے دھو کر چھان لیں، یہ طریقہ آزمائیں اور پھر دیکھیں کلیجی کی بدبو ختم ہوتی ہے۔
•••دوسرا طریقہ:
ایک کپ پانی میں 2 کھانے کے چمچ سرکا ڈال کر 10 منٹ کے لیے کلیجی اس میں بھگو دیں، اس کے بعد پانی سے اسے اچھی طرح دھو کر چھلنی میں ڈال دیں تاکہ پانی نکل جائے۔
•••لذیذ اور چٹ پٹی کلیجی بنانے کی ترکیب:
فرائی کلیجی کے لیے درکار اجزاء:
مٹن کلیجی ایک پاؤ، کچا پپیتا تین کھانے کے چمچ، گرم مسالہ آدھا کھانے کا چمچ، نمک حسب ضرورت، لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ، لہسن ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچ، سرکہ دو کھانے کے چمچ، تیل چھ کھانے کے چمچ، ہرا دھنیا ہری مرچ گارنش کے لیے۔
•••ترکیب:
کلیجی کو چھوٹی بوٹیوں میں کاٹ کر اچھی طرح دھو لیں، پھر اس میں سوائے تیل کے تمام مسالے لگا کر دو گھنٹے میرینٹ کر لیں، فرائی پین میں تیل ڈال کر ہلکا گرم کریں پھر اس میں مصالحہ لگی تمام کلیجی ڈال کر ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔یجی گل جائے تو اچھی طرح اتنا فرائی کریں کہ تیل اوپر آجائے، کلیجی نرم رکھنے کے لیے نمک کا استعمال سب سے آخر میں کریں، سرونگ ڈش میں نکال لیں، ہرادھنیہ اور ہری مرچیں باریک کاٹ کر ڈال دیں، منفرد فرائی کلیجی تیار ہے۔
•••کلیجی مسالا ،اجزا
بکرے کی کلیجی آدھا کلو، پیاز (باریک کاٹ لیں) دو عدد، ٹماٹر (چوکورکاٹ لیں) دو عدد، شملہ مرچ (کیوبز میں کاٹ لیں) دو عدد، ہری مرچ (کاٹ لیں) دو عدد، لہسن، ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ،ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ، نمک حسبِ ذائقہ،ثابت سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ، ثابت سیاہ مرچ آدھا چائے کا چمچ، بڑی الائچی دو عدد، ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ، کیچپ ایک کھانے کا چمچ، لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ، ہرا دھنیا آدھی گڈی، اور تیل حسبِ ضرورت۔
ترکیب: ::سب سے پہلے گرائنڈر میں ثابت دھنیا، سفید زیرہ، کالی مرچ، الائچی اور ہلدی ڈال کر اچھی طرح گرائنڈ کرلیں، تاکہ پاؤڈر بن جائے۔ اب ایک پتیلی میں تیل گرم کر کے پیاز براؤن کرلیں اور اس میں ٹماٹر ڈال کر گلنے دیں۔
بعدازاں کلیجی ڈال کر 5 منٹ تک فرائی کریں، پھر ادرک، لہسن کا پیسٹ ڈال کے مزید بھون لیں۔ب اس میں کیچپ، گرائنڈ مسالا اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پر 15 سے 20 منٹ کے لیے پکنے دیں، جب خوشبو آنے لگے تو شملہ مرچ اور ہری مرچیں ڈال کر بھونیں اور ہرا دھنیا چِھڑک کر دَم دے دیں
ہرا مسالہ کلیجی:
اجزاء:کلیجی 1 کلو، ادرک لہسن پیسٹ 2 کھانے کے چمچ، گھی حسب ضرورت، ہری مرچ 6 سے 8 عدد، کالی مرچ ثابت 10 سے 8 عدد، ہرا دھنیہ1 گٹھی، ہلدی 1 چائے کا چمچ، زیرہ بھنا پسا ہوا1 چائے کا چمچ ، گرم مصالحہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ ، لیموں 1 عدد رس نکلا ہوا۔
ترکیب::سب سے پہلے کلیجی کو ابال لیں اور پھر چھلنی میں چھان کر ایک جگہ رکھ دیں تاکہ پانی نکل جائے۔
ہری مرچیں، کالی مرچیں اور ہرا دھنیہ تھوڑا پانی ڈال کر گرینڈ کر کے ہرا مصالحہ پیسٹ بناکر رکھ لیں۔پھر سب سے پہلے ایک پین میں گھی، کلیجی اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر کلیجی کو خوب بھونیں تاکہ بساند نکل جائے۔
اب اس میں ہرا مصالحہ شامل کریں اور اسے درمیانی آنچ پر بھوندیں پھر اس میں زیرہ، ہلدی، گرم مصالحہ اور نمک حسب ذائقے ڈالیں جب پانی خشک ہوجائے تو اس میں لیموں کا رس ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں اور اس کے بعد دستر خوان کی زینت بنائیں۔
اہم ہدایت: کلیجی میں نمک ہمیشہ پکنے کے بعد شامل کریں، شروع میں ڈالنے سے کلیجی سخت ہو جائے گی۔