اردو
हिन्दी
اگست 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

امارت شرعیہ بہار میں پھر محاذ آرائی ،جنتا دل( یو )کی’دلچسپی’ بھی سوالوں کے گھیرے میں!

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
206
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (آر کے بیورو)
مسلمانوں کا باوقار،معتبر امارت شرعیہ جیسا قدیم معروف ادارہ ایک بار پھر  سرخیوں میں ہے ـ قیادت اور بالادستی کی لڑائی اس کی شبیہ کو متاثر  کرسکتی  ہے -بتایا جارہا ہے کہ موجودہ امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی کے خلاف ان کے سابق وفادار اور ناظم رہے مولانا شبلی قاسمی وغیرہ  نے ‘بغاوت’ کردی ہے ،جنھوں نے مولانا رحمانی کو امیر شریعت بنانے میں اہم  رول ادا کیا  تھا ،اس ‘بغاوت’ میں ان کے ساتھ  امارت کے سابق سینئیر اراکین  مولانا ابو طالب رحمانی ،مولانا انیس الرحمن قاسمی ،مولانا عبد الروف وغیرہ قابل ذکر ہیں ـ عینی شاہدین نے بتایا کہ ان لوگوں کے ساتھ جے ڈی یو کے ایک  ممبر اسمبلی اور ایک  سابق ایم پی بھی دیکھے گیے جس سے اس نیے قضیہ میں حکمراں پارٹی کی دلچسپی  پر انگلی اٹھائی جارہی ہے۔ ـ  ،روزنامہ خبریں نے مولانا فہد رحمانی ،مولانا انیس الرحمن قاسمی  سے رابطہ کی بہت کوشش کی تاکہ افواہوں اور فیک نیوز کے طوفان میں فریقین سے گفتگو  صحیح تصویر پیش کرنے میں مدد کرے مگر کوئی فون نہیں اٹھا سکا ـ وہاں کے جرنلسٹ بھی خبر کے اندرون تک نہیں پہنچ پارہے ہیں چنانچہ سوشل میڈیا ہر ناقابل یقین خبریں چل رہی ہیں مگر ایک بات صاف ہے کہ امارت شرعیہ میں کچھ بھی ٹھیک ٹھاک نہیں ہے اور وہ ایک نیے بحران سے بظاہر دو چار ہوتا نظر آرہا ہے ،  بہار کے ایک جرنلسٹ کا  کہنا ہے کہ مولانا شبلی قاسمی کو حال ہی میں نظامت سے ہٹایا گیا تھا یہ چنگاری اسی وقت سے سلگ رہی تھی ،بدقسمتی سے امارت کے انتخاب کے وقت بھی ایسے مناظر  سامنے  آئے تھے اور ناخوشگوار واقعات کا ملت نے مشاہدہ کیا تھاـ

اسی دوران  امارت میں ریسرچ ورک ٹیم کے رکن مولانا قیام الدین قاسمی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ مخالف گروپ کے لوگوں نے ڈی ایم سے شکایت کی کہ بعض غیر سماجی عناصر امارت شرعیہ کے دفتر  میں ہیں جن کی وجہ سے امن میں خلل پڑ سکتا ہے ،جس کے بعد وہاں پولیس فورس آگئی ، آزاد ذرائع سے ان کے  اس دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی ـ کئی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر ہیں جن میں بھاری پولیس فورس نظر آرہی ہے ـاب یہ معاملہ کیا رخ لے گا  کچھ کہنا مشکل ہے ـیہ خبر گرم ہے کہ مولانا انیس الرحمن  قاسمی پھر امارت شرعیہ  کی خدمات کے لیے خور کو انگیج کرنا چاہتے ہیں جو ملی کونسل کے نائب صدر اور مسلم پرسنل لا بورڈ کی عاملہ کے رکن بھی ہیں ـ چونکہ اس تنازع کے شریک کئی بزرگان بورڈ کے سینئر رکن بھی  ہیں ،اس لئے یہ  بھی کہا جارہا ہے بورڈ اس کو سلجھانے میں دلچسپی لے مگر یہ تنظیم کا  داخلی معاملہ ہے جس میں مداخلت  نہ بورڈ کا اختیار ہے اور نہ ہی دائرہ کار اس کی اجازت دیتا ہے ـ بورڈ کے ایک سینئیر رکن نے  کہا کہ بورڈ کا اس معاملہ سے کوئی لینا دینا نہیں ـ
ایسے نازک وقت میں اختلافات  اورلڑائی جھگڑے  کی خبریں بہت افسوس ناک ہیں اور جگ ہنسائی والی ہیں معلوم ہوا ہےکہ امیر شریعت اعتکاف میں  تھے مگر حالات کی سنگینی محسوس کرکے  پٹنہ آگیے  ہیں  اور باہمی مشاورت میں مصروف ہیں 
دریں اثنا کچھ  ذرائع کا دعویٰ  ہے کہ اس معاملہ کا سیاسی پہلو بھی ہے ،ان کے مطابق افطار پارٹی کے کامیاب  بائیکاٹ اور بورڈ کے دھرنا و مظاہرہ میں  امارت کی سرگرم  شرکت اور فعال رول  سے جے ڈی یو سخت ناراض ہے اور وہ امارت کو ‘سبق’ سکھانا چاہتا ہے ،اس معاملہ میں جے ڈی یو کے  ایک ممبرا اسمبلی ، ایک سابق ایم پی اور دیگر  کی موجودگی و دلچسپی  اس الزام کو ہوا دے رہی ہے ـ   ریاستی سرکار پر بھی انگلیاں اٹھ رہیں ـ جے ڈی یو کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی پوزیشن صاف کرے ـ  ایک طبقہ کا کہنا ہے کہ  یہ دعویٰ امارت شرعیہ میں ہائے جانے والے اندرونی  اختلافات  اور چپقلش کو  عذر کی چادر کے نیچے ڈھکنے اور اصل معاملہ سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے اور اس کا بائیکاٹ اور دھرنے سے کوئی لینا دینا نہیں ـ  جبکہ دوسرا نظریہ یہ ہے کہ بہار اسمبلی کے الیکشن سر پر ہیں اور امارت شرعیہ گہرے اثرات رکھتی ہے اس کی ناراضگی اور مخالفت جے ڈی یو کے لیے مہنگی پڑ سکتی ہے ـ لیکن یہ سب قیاسات ہیں ،ہر لمحہ صورتحال غیر یقینی ہوتی جارہی ہے کون سا گروپ حاوی رہتا ہے یا اس بحران پر افہام وتفہیم کے ذریعہ قابو پالیا جاتا ہے  آنے والے  وقت میں واضح ہوجائےگا ـ  ـ  اب خبر ہے  ہے کہ مقامی لوگوں نے معاملہ فی الحال رفع دفع کردیا ہے ـ ۔ موجودہ قیادت کے ‘مخالفین’اور پولیس کیمپس سے چلے گیے ہیں  ,لیکن افواہوں کا بازار لگاتار  گرم ہے ـ
دریں اثنا  امارت کی ارباب حل وعقد کمیٹی کے ممبر اور بہار کی معروف  علمی شخصیت مولانا ڈاکٹر ابوالکلام قاسمی گفتگو کے دوران صورتحال پر گہرا افسوس ظاہر کیا اور کہا کہ ان کی غیرملکی شہریت کا کوئی سوال ہے تو اسے قانونی طور پر حل کیاجانا چاہیے ،امارت کا دستور ہے ،شوری ہے کوئی اختلاف ہے تو اس کو حل کرنے کا یہ طریقہ نہیں ہے  ،انیوں نے کہا کہ ملت بہت نازک دور سے گزر رہی ہے اور  ہمیں مل جل کر  چیلنجوں کا مقابلہ کرنا ہے – وقف بل مخالف تحریک کو ایسی  سرگرمیوں سے نقصان پہنچ سکتا ہے ـ آنے والے دنوں میں یہ صاف ہو جائے گا کہ اس کھیل میں  مہرے کون تھے،کھلاڑی کون تھے پیچھے سے ڈور کون ہلاریا تھا  اور ترپ کا پتہ کس کے ہاتھ لگا

ٹیگ: biharEmirate of ShariaJDUphulwari shareef

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN